1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جگنو کی مشعل کیوں چمکتی ہے؟،

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از UrduLover, ‏7 مئی 2015۔

  1. UrduLover
    آف لائن

    UrduLover ممبر

    شمولیت:
    ‏1 مئی 2015
    پیغامات:
    812
    موصول پسندیدگیاں:
    713
    ملک کا جھنڈا:
    جگنو کیسے چمکتے ہیں

    [​IMG]

    جگنو کی دم سے نکلتی روشنی یہ دیکهنے میں کچھ جادوئی سے لگتی ہے، کیا آپ بهی جگنو کے بارے میں ایسا تو نہیں سوچتے؟

    موسم گرما میں
    جب دن بڑهنے لگتے ہیں
    باربی کیو، پکنک اور چهٹی کے دن میں
    اور دن ڈهلنے کا وقت ہوتا ہے
    فطرتی عوامل میں سے ایک ہے خواب دیکهنا
    موسم گرما کے گزرتے سست وقت میں
    دنوں میں اور راتوں میں
    چمکتے جگنو
    پیار کی علامت ہیں..!!

    سچ پوچهیں تو جگنو کے بارے میں اس طرح نہیں سوچا تها کہ اس کا جواب اتنا دلچسپ ہو گا،
    تو سوال ہے جگنو کہ
    طرح چمکتے ہیں؟

    [​IMG]

    جگنو کے چمکنے کا عمل اس کے جسم میں پیدا ہونے والے ایک پیچیدہ کیمیائی ردعمل کا نتیجہ ہیں.
    جگنو کو فائر فلائی اور بیالوجی میں لوسیفیرین کہا جاتا ہے. جگنو کا پیٹ لوسیفیرین نامی کیمکل پر مشتمل جس سے یہ ہمیں چمکتا ہوا دکهائی دیتا ہے.
    جب یہ کیمیائی اجزاء آکسیجن اور لیوسیفیریز نامی انزائم سے یکجا ہوتا ہے تو جگنو کے پیٹ کو روشن کرنے کا سبب بنتا ہے
    حیاتیات میں روشنی بائیولیومینیسینس نامی ایک کیمیائی تعامل کی وجہ سے جاندار یہ کیمیائی روشنی خارج کرتے ہیں.

    چمکتے جگنو زیادہ تر زمین کے خشکی والے حصہ پر پائے جاتے ہیں. سمندر کے اندر بائیولیومینیسینس کیمیائی تعامل سے چمکنے والے جاندار کی بہت سی اقسام موجود ہیں جن میں چمکنے والی فنجی، روشنی والی مچهلیاں اور دوسرے بہت سے سمندری جاندار پائے جاتے ہیں.

    [​IMG]

    بائیولیومینیسینس مچهلی

    [​IMG]

    بائیولیومینیسینس فنجی

    [​IMG]

    بائیولیومینیسینس جیلی فش

    [​IMG]
    بائیولیومینیسینس مچهلی

    جگنو گرم مرطوب ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں. یہ ایشیا اور امریکہ کے معتدل موسم اور نمی والے علاقوں میں بکثرت پائے جاتے ہیں.

    بائیولیومینیسینس ایک ٹهنڈی روشنی ہے اور یہ بلب کی روشنی کی طرح حرارت خارج نہیں کرتی ہے.
    یہ حیاتیات کے لئے نہایت موزوں بهی ہے کیوں کہ اگر یہ حرارت خارج کرے تو جگنو زندہ رہنے کے قابل بهی نہ رہتا.
    مادہ جگنو درختوں اور زمین کے اندر انڈے دیتی ہیں جہاں پیدا ہونے والا بچہ، انڈے سے لاروا اور لاروے سے جوان ہونے تک کا وقت گزارتا ہے. زمین اور درختوں کی چهال میں موجود لاروا کو خوراک ایک سیال مادے کی صورت میں انجیکٹ کی جاتی ہے.
    ایک جگنو کی اوسط عمر دو مہینے ہوتی ہے.

    [​IMG]

    اب ایک سوال یہ بهی کہ جگنو نے پہلی بار کیوں چمکنا شروع کیا ہو گا؟
    اس کا جواب ایسا ہی ہے کہ جیسے یہ سوال کہ مرد بهڑکیلے لباس کیوں پہنتے ہیں اور اس کا جواب ہے کہ عورتوں کو اپنی طرف لبهانے یا متوجہ کرنے کے لئے وہ ایسے لباس پہنتے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ وہ انہیں لبهانے میں کامیاب ہوتے بهی ہیں یا نہیں.
    بہت مرتبہ، شام کے وقت جب آپ اپنے اردگرد بہت سارے جگنوؤں کو چمکتے ہوئے دیکھ رہے ہوتے ہیں اصل میں زیادہ چمکنے والے نر جگنو ہوتے ہیں.
    وہ ایسا اس لئے کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنی نسل کی مادہ جگنو کو لبهانے کے لئے ایسا لگاتار کر رہے ہوتے ہیں.
    جگنوؤں کی اب تک 2,000 سے زائد اقسام دریافت کی جا چکی ہیں.
    ایک نر جگنو اپنے پیٹ کو ایک مخصوص شرح رفتار یا طول موج سے روشن کرتا ہے اور جب ایک مادہ جگنو کسی نر جگنو کو دیکهتی ہے تو مادہ جگنو اسی مخصوص شرح رفتار یا طول موج سے اپنی نسل کی پہچان کرتی ہے.
    اس کے بعد مادہ جگنو اپنے پیٹ کو روشن کر کے اس طول موج کا جواب دیتی ہے.

    جگنو کے پیٹ چمکانے کی دوسری وجہ جو کہ پہلی وجہ جتنی محبت اور پیار بهری نہیں ہے وہ شکار کو اپنی طرف متوجہ کرنا.
    کچھ مادہ جگنو خود کو چمکاتی ہیں جس سے نر جگنو اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور پهر حملہ.. مادہ جگنو نے نر جگنو کا شکار کیا اور رات کے کهانے کا بندوبست ہو گیا.

    مشاہدے سے معلوم ہوا کہ جگنو کے چمکنے کی ایک حتمی وجہ حشرات کهانے والی شکاری چھپکلیوں کو خود سے دور رکهنا ہے.
    جگنو ایک کیمیکل جسے لیوسیبیوفگنس کہا جاتا ہے سے بهرے ہوتے ہیں جسے صرف زبان سے ادا کرنا ہی مشکل نہیں ہضم کرنا بهی بہت مشکل ہے اس کا ذائقہ شدید کڑوا ہوتا ہے. جب شکاری چهپکلیاں جگنوؤں کو کهاتی ہیں تو یہ چمکتا ہوا کڑوا کیمیکل انہیں بہت برا ذائقہ دیتا ہے.
    اس طرح جگنوؤں کا چمکنا اصل میں شکاریوں کو خبردار کرنا ہوتا ہے کہ اس روشنی سے دور رہو.
    یہ جادوئی چمکتے جگنو جو اب اس تحقیق کے بعد سادہ سے چمکتے ہوئے حشرات ہیں اور اب آپ کو زیادہ جادوئی نہیں لگیں گے ..!!

    تو بتائیے پهر کیا آپ کے پاس بهی ہیں یہ جادوئی چمکتے ہوئے جگنو کس کس نے دیکھے ہیں اور کیا کبھی جگنو پکڑ کر شیشے کے گلاس میں بند کرکے رات کے اندھیرے قریب سے چمکتے دیکھا ہے آپ بھی اپنے تاثرات مندرج کرایئں.؟
     
    Last edited: ‏7 مئی 2015
    پاکستانی55 اور تانیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بہت معلوماتی تحریر ہے جناب ۔۔۔۔ بہت شکریہ شیئرنگ کرنے کا
     
    UrduLover نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    بہت معلوماتی و دلچسپ تحریر ہے
    بہت شکریہ
     
    UrduLover نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں