1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جو ملے حیات خضر مجھے (حمد)

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از مسز مرزا, ‏27 ستمبر 2007۔

  1. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جو ملے حیات خضر مجھے اور اسے میں صرف ثنا کروں
    تیرا شکر پھر بھی ادا نہ ہو تیرا شکر کیسے ادا کروں

    تیرے لطف کی کوئی حد نہیں گنوں کس طرح کہ عدد نہیں
    نہیں کوئی تیرے سوا میرا کسے یاد تیرے سوا کروں

    تیرے در پہ خم رہے سر میرا تیری رحمتوں پہ گزر میرا
    میں کہا کروں تو سنا کرے تو دیا کرے میں لیا کروں

    مجھے خوشبوؤں کی کلاہ دے مجھے روشنی سی نگاہ دے
    کبھی پھول بن کے مہک اٹھوں کبھی شمع بن کے جلا کروں

    میں بہت ہی عاجز و بے نوا تیرے آگے میری بساط کیا
    کوئی بھول ہو تو معاف کر مجھے بخش دے جو خطا کروں

    میرے ایک دامنِ عمر میں ہیں نجانے کتنی ندامتیں
    میرا خاتمہ بھی بخیر ہو یہی رات دن میں دعا کروں!!!​
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: حمد باری تعالیٰ - جو ملے حیات خضر مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آمین بجاہ رحمت اللعلمین صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم

    ماشاءاللہ ۔ بہت خوب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں