1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جوہری توانائی کاعالمی منصوبہ

Discussion in 'جنرل سائنس' started by سیف, Feb 18, 2008.

  1. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    Joined:
    Sep 27, 2007
    Messages:
    1,297
    Likes Received:
    2
    جوہری توانائی کاعالمی منصوبہ

    فرانس کو دس ارب یورو (بارہ ارب ڈالر) مالیت کا بین الاقوامی نیوکلیر فیوژن کے منصوبے کا حق مل گیا ہے۔ اس منصوبے کے لیے فرانس اور جاپان کے درمیان دوڑ تھی۔ ’دی تھرمو نیوکلیر ایکسپیریمنٹل ری ایکٹر‘ (The International Thermonuclear Reactor) یعنی آئی ٹی ای آر نامی یہ منصوبہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے بعد دوسرا مہنگا ترین مشترکہ سائنسی منصوبہ ہے۔

    طبعیات کی رو سے دیکھا جائے تو نیوکلیر فیوژن کے اس منصوبے میں اتنی توانائی کا عمل دخل ہوگا کہ یہ زمین پر ستارا بنانے کے برابر ہے۔ آئی ٹی ای آر منصوبہ جاپان اور فرانس میں سے کسی ایک کے حق میں فیصلے کے انتظار میں اٹھارہ ماہ سے تعطل کا شکار تھا۔ اس منصوبے میں یورپی یونین، امریکہ، روس، جاپان، جنوبی کوریا اور چین شامل ہیں۔

    نیوکلیر فیوژن کے اس عمل سے اسی طرح توانائی پیدا ہوتی ہے جیسے سورج پر گرمی۔ نیوکلیر فیوژن کے عمل کے بارے میں کہا گیا ہے کہ معدنی تیل سمیت توانائی حاصل کرنے کے دیگر طریقوں کے مقابلے میں یہ زیادہ صاف ہے۔ منگل کو منصوبے میں شامل چھ فریقوں نے روس میں معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت یہ جنوبی فرانس میں تکمیل پائے گی۔

    یورپی یونین کے سائنس اور تحقیق کے کمشنر نے کہا کہ ’آئی ٹی ای آر بین الاقوامی سائنسی تعاون میں ایک بڑا قدم ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مقام پر اتفاقِ رائے کے بعد اب کوشش کی جائے گی اس پر جلد از جلد کام شروع ہو سکے۔

    زمین پر توانائی کی خاطر فیوژن کے عمل پیدا کرنے کے لیےگیس کو ایک سو ملین ڈگری سی سے زیادہ درجہ حرارت پر گرم کرنا پڑتا ہے۔ یہ درجہ حرارت سورج کے مرکز سے زیادہ ہے۔ اس منصوبے کے لیے سائنسدان کئی دہائیوں سے تیاری کر رہے ہیں۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ منصوبے کی کامیابی انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس منصوبے سے حاصل ہونے والا ایک کلوگرام جوہری ایندھن ایک کروڑ کلوگرام معدنی تیل کے برابر توانائی دے سکتا ہے۔
     
  2. راجہ صاحب
    Offline

    راجہ صاحب ممبر

    Joined:
    Sep 8, 2006
    Messages:
    390
    Likes Received:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی صاحب خبروں کا ماخذ بھی دیا کریں ساتھ میں‌ :soch:
     
  3. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    Joined:
    Sep 27, 2007
    Messages:
    1,297
    Likes Received:
    2
    جی راجہ صاحب
    درست فرمایا آئندہ خیال رکھوں گا۔
     
  4. راجہ صاحب
    Offline

    راجہ صاحب ممبر

    Joined:
    Sep 8, 2006
    Messages:
    390
    Likes Received:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    شــــــکــــــریــــــہ جــــــنــــــاب تــــــہــــــہ دل ســــــے
     
  5. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    Joined:
    Sep 27, 2007
    Messages:
    1,297
    Likes Received:
    2
    کوئی بات نہیں راجہ بھائی!
     

Share This Page