1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جنون......

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏3 جولائی 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات​

    اپنی ذات کی شناخت, اپنی جان کی حفاظت, اپنے پیٹ کی فکر, اپنے بچوں کی پرورش اور اپنی چاہ کی پرواہ ہر ذی شعور اور فہم و فراست رکھنے والے انسان کی اولین ترجیح ہوتی ہے.

    ہر انسان زندگی کی منازل طے کرتے ہوئے کرب اور آزمائش سے گزر کر آگے بڑھتا ہے.

    کچھ لوگ تکلیفوں کو باعثِ زحمت سمجھتے ہیں اور عمر بھر ڈر کے رہتے ہوئے سہمی سہمی زندگی گزار دیتے ہیں. ان لوگوں میں کسی کی ہمت افزائی کرنے کی ہمت نہیں ہوتی. اور پرائی لڑائی میں صلح صفائی کروانے سے کتراتے ہیں. اور کسی کی بھلائی ہو جائے یا کسی کی ترقی کے راستے کھل جائیں. اس بارے میں یہ لوگ خود غرضی کی حد تک خاموش اور سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہیں.

    جب کہ کچھ لوگوں کو اللہ تعالی چن لیتا ہے. انہیں ماں باپ کے ہوتے ہوئے ایسے ماحول میں رکھتا ہے جیسے یتیم و مسکین بچے پل کے بڑھ جاتے ہیں.

    کچھ لوگ بچپن سے ہی ایسے ہوتے ہیں جنھیں ماں باپ اور بہن بھائیوں کے ہوتے ہوئے اکیلے جینے, اکیلے لڑنے, اکیلے مرنے اور اکیلے آگے بڑھنے کے صبر آزما اور کٹھن و دشوار گزار راہوں سے گزرنا پڑتا ہے.

    دوسری طرح کے لوگ اپنی جنگ خود لڑتے لڑتے بڑے ہو جاتے ہیں.

    ان کا مشکل ماضی ان کے اندر ایسی روح پھونک دیتا ہے کہ انہیں اپنی ہمت, زورِ باذو, تدبیر اور اللہ کی مدد کے سہارے ہر قسم کی دلدل سے باہر نکلنے کا حوصلہ اور راستہ مل جاتا ہے.

    اس طرح یہ لوگ بقیہ عمر اپنے مسائل اور مصائب کے تدارک کیلئے انہی چاروں عوامل (ہمت, زورِ باذو, تدبیر اور اللہ کی مدد) کا سہارا لیکر اپنے لئے رکاوٹیں دور کرتے رہتے ہیں.

    ایسے لوگوں کا عزم اور حوصلہ اس قدر پختہ ہو جاتا ہے کہ لوگ ان کی شجاعت بہادری قابلیت اور حوصلہ مندی کو جنون کے زمرے میں شمار کرتے ہیں.

    یاد رکھیئے جنون ہی وہ واحد صلاحیت ہے جو انسان کو تلوار کے سائے اور تختۂ دار پہ بھی اپنے رب کی ربوبیت اور اپنے لوگوں کی محبت سے جوڑے رکھتی ہے.

    جنون محبت کی معراج ہے. جنون انسانی جذبوں کی پکار ہے. جنون نقشِ ایثار ہے. جنون خدمتِ انسانیت سے سرشار ہے.

    غوری
    17 مئی 21

    نوٹ:- میں شروع سے ہی کتب کے مطالعے کا ذوق اور شوق نہیں رکھتا. میں صرف زندگی کو بہت غور سے پڑھتا ہوں. میری باتیں میرے دل کی آواز ہیں اور میرے مشاہدات اور ذاتی تجربات کی عکاس ہیں.

    آپ میری سوچ اور میری باتوں سے مکمل طور پر نا اتفاق کرتے ہوئے رد کر سکتے ہیں.

    غوری
    184222380_2448440575299802_1242581068025790076_n.jpg
     

اس صفحے کو مشتہر کریں