1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جنوبی وزیرستان میں آپریشن۔ 30 ہزار فوجی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏18 اکتوبر 2009۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جنوبی وزیرستان، 3 اطراف سے زمینی آپریشن، بمباری، 30 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں
    آپریشن 8 ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے



    راولپنڈی ، وزیرستان ( ٹی وی رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف باقاعدہ آپریشن کا آغاز کردیا۔ ہفتہ کے روز زمینی دستوں نے 3 اطراف سے کارروائی کی  جیٹ طیاروں سے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 جنگجو ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ سرکاری حکام کے مطابق آپریشن میں 30 ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں،مختلف مقامات پر فوج اوردہشتگردوں میں لڑائی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں 1000 سے 1500 غیر ملکی شدت پسند ہیں،علاقے میں کارروائی 2ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے،آپریشن کا مقصدطالبان کو جڑسے اکھاڑپھینکناہے۔ دوسری طرف جنگجوؤں کے فورسز پر حملوں سے 4 اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ علاقے سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ کے قریب علاقہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملے میں 1 اہلکار کی شہادت اور 2 کے زخمی ہونے کے بعد لدھا اورسروکئی میں جیٹ طیاورں کی بمباری کے نتیجے میں 11 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔علاقے میں آپریشن کے پیش نظر لوگوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے مقامی افراد پشاور  شمالی وزیرستان  بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کرفیو کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ سپیشل سپورٹ گروپ نے ایک لاکھ بیس ہزار افراد کے انخلاء کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ وانا  شکئی اور دوسرے علاقوں میں ہفتہ کی صبح غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیاگیا اور سکیورٹی فورسز نے گشت اور پیش قدمی بھی شروع کر دی ۔مکین سے فائرنگ کی آوازیں بھی وقفے وقفے سے آتی رہیں۔آئی ایس پی آر سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ مندنہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 2 جوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلہ میں 2 جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے۔خبر رساں ادارے نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فوجی دستے ٹینکوں اور توپ خانے کے ہمراہ عسکریت پسندوں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کے مطابق جنوبی وزیرستان میں گزشتہ رات شدت پسندوں کے خلاف پاک افواج نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں ایک ہزار سے 15 سو غیر ملکی جنگجو موجود ہیں جن میں ازبک اورعرب جنگجو بڑی تعدادمیں ہیں۔ حکومتی رٹ کی بحالی کے لئے ہونے والا یہ آپریشن شدت پسندوں کے 3 ماہ کے محاصرے کے بعد شروع کیا جارہا ہے جس کا مقصدطالبان کو جڑسے اکھاڑپھینکناہے۔جنوبی وزیرستان کے داخلی اورخارجی راستوں کوبندکردیاگیا ہے تاکہ دہشت گردفرارنہ ہوسکیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف آپریشن 6 سے 8 ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔


    جنگ اخبار ۔ 18 اکتوبر 2009
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے۔ آمین
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    8 ہفتوں کے بعد یہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔اس لیے بھی۔
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    امریکہ نے یہ سب دیکھ کر زبردست چال کھیلی۔ پاک افغان بارڈر سے اپنی فوجیں واپس بلالیں تاکہ افغانی طالبان پاکستان داخل ہوکر پاکستانی طالبان کی مدد کرسکیں اور پاکستان اس جنگ میں الجھا رہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں