1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جنوبی وزیرستان، چیک پوسٹ پر فائرنگ، 4 جوان شہید، جوابی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏14 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    جنوبی وزیرستان، چیک پوسٹ پر فائرنگ، 4 جوان شہید، جوابی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    دہشتگردوں نے مکین چیک پوسٹ پر حملہ کیا، لانس نائیک عمران، سپاہی عاطف، انیس اور عزیز شہید ہوئے ، مانسہرہ سے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مراد علی عرف شینا گرفتار، باجوڑ میں سینکڑوں کلو بارودی مواد برآمد
    جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 4جوان شہید ہوگئے اور 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی مکین چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ، جس پر جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شہید ہوئے ۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں فوری طور پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ دوسری جانب باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل نواگئی چارمنگ سے برآمد کیا گیا سینکڑوں کلو بارودی مواد کالعدم تنظیم نے چھپایا تھا۔ ادھر دنیا نیوز کے مطابق حساس ادارے نے مانسہرہ میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر مراد علی عرف شینا کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق مراد علی عرف شینا آپریشن ردالفساد کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم بعد ازاں واپس لوٹ آیا،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کالعدم جماعت الاحرار کا کمانڈر تھا۔ اس کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی ہیں



     

اس صفحے کو مشتہر کریں