1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جنرل مشرف:’عرش سے فرش پر!

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏22 اپریل 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ’قدم بڑھاؤ پرویز مشرف ہم تمہارے ساتھ ہیں’ کا نعرہ سن کر وطن لوٹنے والے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے شاید کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ان کے ساتھ کچھ ایسا سلوک ہو سکتا ہے جس کا اب انہیں سامنا ہے۔
    ویسے تو کہاوت ہے کہ آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا لیکن پرویز مشرف کے معاملے میں تو وہ کہاوت بھی ٹھیک نہیں بلکہ اگر یوں کہیں کہ وہ ’عرش سے فرش پر‘ گرے ہیں تو زیادہ مناسب ہوگا۔
    کل تک پرویز مشرف کا طوطی بولتا تھا اور ان کی زبان سے نکلا ہوا ہر لفظ فرمان تصور ہوتا تھا لیکن آج وہ ان ہی سپاہیوں کے ہاتھوں قید ہوئے ہیں جو انہیں سلیوٹ کیا کرتے تھے۔
    حالانکہ خیال تھا کہ شاید فوج ان کے بچاؤ کے لیے آئے گی لیکن بقول جنرل (ر) حمید گل کہ ایسا نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان کی فوج نے انہیں پہلے ہی پیغام بھیجا تھا کہ پاکستان مت آئیں لیکن پرویز مشرف نے فوج کی تجویز نہیں مانی اور اپنے آپ سمیت سب کو امتحان میں ڈال دیا ہے۔
    تاحال جنرل (ر) پرویز مشرف کے حق میں کہیں سے کوئی صدا نہیں آئی ماسوائے ان کے چند گنتی کے ایسے ساتھیوں کے جن کی پاکستان کے سیاسی مارکیٹ میں کوئی بڑی حیثیت نہیں ہے۔ ماضی میں ان کے اتحادی مسلم لیگ (ق) یا ملک بھر کے وہ سردار، وڈیرے، خان اور چوہدری جو دور اقتدار میں انہیں مہنگے تحفے پیش کیا کرتے تھے، اب ان سے نظریں چرا رہے ہیں۔
    ایسے لوگوں کی بہت طویل فہرست ہوگی اور پرویز مشرف شاید انہیں یاد کرکے دوران قید سگار کا لمبا کش لگاتے ہوئے ضرور سوچتے ہوں گے کہ ’بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے‘۔
    ریٹائرڈ فوجیوں کو پرویز مشرف اپنا حلقۂ احباب کہتے رہے ہیں لیکن ان کی دو تنظیموں ‘ایکس سروس مین سوسائٹی’ کے سربراہ جنرل (ر) فیض علی چشتی اور جنرل (ر) علی قلی خان کی سربراہی میں قائم تنظیم ‘ایکس سروس مین ایسو سی ایشن’ نے ان کے حق میں کوئی بیان نہیں دیا۔
    جنرل (ر) فیض علی چشتی نے تو کہا ہے کہ جس نے غلطی کی ہے ان کو سزا ملنی چاہیے اور سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ علی قلی خان کی تنظیم کی ویب سائٹ پر جنرل مشرف کے وطن لوٹنے سے پہلے ہی ان کے خلاف فوج کو بدنام کرنے اور آئین توڑنے جیسے الزامات میں کارروائی کے بیانات موجود ہیں۔
    پاکستان جیسے ملک میں جہاں اسٹیبلشمینٹ سیاہ و سفید کی مالک رہی ہے وہاں اس طرح سابق آرمی چیف کو گرفتار کر کے جیل بھیج کر ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔
    جہاں بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی سے جہاں پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو تقویت ملے گی وہاں جمہوریت بھی مستحکم ہوگی وہیں لیکن بعض تجزیہ کار یہ خدشہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ پرویز مشرف کی گرفتاری اور ان پر غداری کا مقدمہ چلنے اور انہیں سزا ملنے کی صورت میں ایک بار پھر فوجی مداخلت کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔
    یہ خدشہ اپنی جگہ لیکن اگر زمینی حقائق کا جائزہ لیں تو جس طرح پاکستان میں عدلیہ، میڈیا، سیاستدان اور مذہبی رہنما اب کی بار جمہوری عمل کے تسلسل پر متفق اور سرگرم نظر آتے ہیں ایسے میں ’ملٹری ایڈونچر‘ کا امکان کم ہی لگتا ہے۔
    بقول شخصے کہ پاکستان میں اس بار جنرل پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی پر انہیں سزا ملنے پر ایسا اتفاق رائے نظر آتا ہے جیسا مسئلہ کشمیر پر کبھی ہوتا تھا۔ اگر جنرل پرویز مشرف کو آئین کی پامالی پر سزا ملتی ہے تو پھر شاید پاکستان میں ہمیشہ کے لیے فوج کے اقتدار پر قبضے کا راستہ روکا جاسکے۔


    اعجاز مہر بی بی سی اردو
     
    غوری اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    نگراں حکومت نے تو مشرف کے خلاف ارٹیکل 6 کے تحت کسی بھی قسم کی کاروائی سے انکار کر دیا ہے ، عدالت میں اپنا مؤقف دیتے ہوئے نگراں حکومت نے کہا ہے کہ جنرل مشرف کے کلاف کاروائی کرنا نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں ہے ۔
    اور کچھ زرائع سے یہ بھی اطلاعات ا رہی ہیں کہ جنرل مشرف کو فرار کروانے کے لیے بیرونی طاقتیں متحرک ہو گئی ہیں ۔ جنرل صاحب کی گرفتاری تک نواز شریف کی طویل خاموشی اس ڈیل کا نتیجہ تھی مگر جنرل صاحب کی گرفتاری کے ساتھ ہی میاں صاحب نے بھی اپنا چُپ کا روزہ توڑ دیا ہے ، اب دیکھیں یہ اندرونی اور بیرونی ملک کی طاقتوں کی باہمی کشمکش کا رنگ لاتی ہے ۔
     
    نعیم اور تانیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    دعاء کیجئے کوہ نور ہمارے ملک میں ہی رہیں۔
    کیونکہ ان کے ذریعے بہت سے بت سامنے آجائیں گے۔
    اور پس پردہ بہت سے پردہ نشیں بھی عیاں ہوجائیں گے۔
    اس وقت ہوا ہمارے وطن کے موافق ہے اس ہوا کو چلنے دیں۔
    تاکہ دوست نما دشمنوں کی قلعی اترے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت سے ڈاکو تو اس وقت الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اس میں بھی بہتری ہے۔ ان تمام کو باہر مت جانے دیں۔۔۔۔۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خفیہ اطلاعات کے مطابق جنوری کے دوسرے ہفتے میں عمرہ وزٹ کے دوران سعودی عرب میں اور گذشتہ ماہ دبئی میں نواز شریف اور ریٹائرڈ جنرل مشرف کے درمیاں چند بڑے "عرب و انگریز" بزرگوں کے زیر سایہ ملاقات ہوچکی ہے۔
    اگر یہ اطلاع سو فیصد درست ہے تو یقین کرلیجئے کہ موجودہ واقعات سب "گونگلوؤں سے مٹی" جھاڑنے کے مترادف ہیں۔ عدلیہ اپنا بھرم رکھ رہی ہے۔ سیاسی لیڈرز اپنے کارکنوں کو پھر سے اپنا منہ دکھانے کے قابل بنا رہے ہیں۔
    اور ہونا کچھ بھی نہیں ہے۔
    اگر نواز شریف غداری کے مقدمے اور 10 سالہ کے تحریری معاہدہ کے بعد 10 سال سے قبل ہی وطن واپس آبھی سکتا ہے۔ سیاست میں حصہ دار بھی بن سکتا ہے۔ زرداری 9-10سال جیل کاٹ کر کرسیء صدارت پر براجمان ہوسکتا ہے۔
    تو یقین کرلیجئے کہ جنرل مشرف کو بھی کچھ نہیں ہوگا ۔
    جو ہوگا ۔۔۔ سب غریب عوام کے ساتھ ہی ہوگا ۔۔۔۔۔۔ اشرافیہ کو کبھی کچھ نہ ہوا ہے۔ نہ ہوگا ۔
     
    پاکستانی55 اور تانیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی بات صحیح ہے جنرل مشرف نے آنے سے پہلے اپنی سیکورٹی کی پوری گارنٹی لی ہو گی۔لگتا ہے یہ ڈرامہ صرف عوام کو دکھانے کے لئے کیا جا رہا ہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی کی لاٹھی بے آواز ہے
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بجا فرمایا غوری بھائی ۔ کاش ہمارے لیڈر اور ہم بطور قوم اس امر کا ادرا ک کرسکیں۔
    اگر دنیوی عدالتوں سے چکر بازیوں، مکاریوں کے ذریعے بچ بھی گئے تو ایک بہت بڑی عدالت لگنے والی ہے جہاں کوئی مکرو فریب کام نہیں آئے گا۔
    اللہ پاک ہر مسلمان کو سرخروئی عطا فرمائے۔ آمین
     
    پاکستانی55 اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میرے بہت سے ہندو پروفیشنلز بھی اس بات پر متفق ہیں کہ انسان کو اس دنیامیں بھی اس کے کرموں کا پھل مل جاتاہے اور آخرت میں تو کوئی بھی کام نہیں آنے والا۔ ماسوائے اعمال صالحہ ۔۔۔۔۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    دس دنیا اور ستر آخر۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں