1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جمہوریت علامہ محمد اقبال کی نظر میں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پیاجی, ‏1 دسمبر 2007۔

  1. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    جمہوریت

    اس راز کو اک مرد فرنگی نے کیا فاش
    ہر چند کہ دانا اسے کھولا نہیں کرتے

    جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میں
    بندوں کو گنا کرتے ہیں، تولا نہیں کرتے​
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    مگر اقبال نے یہ بھی تو کہا ہے


    سلطانی ء جمہور کا آتا ہے زمانہ
    جو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹا دو​
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پیا جی اور واصف بھائی ۔ آپ دونوں بھائی میرے مقابلے میں بہت اعلی تعلیم یافتہ اور سمجھدار ہیں۔ لیکن واصف بھائی کے خیال سے صرف ایک گذارش کرنے کی جسارت کرنا چاہتا ہوں۔

    کہ پیاجی کا بھیجا گیا قطعہ دراصل علامہ اقبال :ra: نے فرنگی طرزِ جمہوریت پر تنقید کرتے ہوئے فرمایا تھا۔ اور فرنگی طرزِ جمہوریت کاملاً یعنی مکمل طور پر اسلامی طرزِ جمہوریت نہیں ہے۔ انگریزی، مغربی یا فرنگی طرزِ جمہوریت میں ایک پی-ایچ-ڈی یا اعلی تعلیم یافتہ جس کی عالمی سیاسیات و معاشیات پر گہری نظر ہو۔ وہ اور ایک عام ان پڑھ دیہاڑی دار کی رائے ایک ہی لیول پر وقعت رکھتی ہے۔

    جبکہ اسلامی طرزِ جمہوریت میں رائے دہندگی کے ساتھ ساتھ انسان کے تقوی و پرہیزگاری، علم و فضل، تجربہ و ذہانت وغیرہ کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ سیرتِ نبوی :saw: اور دورِ خلفائے راشدین رضوان اللہ علیھم اجمعین سے ہمیں کئی مثالیں ملتی ہیں۔
    واصف بھائی ۔ آپ کا ارسال کردہ شعر غالباً علامہ اقبال :ra: نے سلطانئ جمہور سے مراد اسلامی طرزِ جمہوریت کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب نعیم بھائی ۔۔۔۔ اچھا تجزیہ کیا ہے آپ نے ۔۔۔۔ اقبال کا یہ شعر میں نے اسی مقصد کے تحت دیا تھا کہ اس موضوع پر کچھ بحث شروع ہو۔

    اسی سلسلہ میں اقبال کا ایک فارسی شعر بھی ہے جس کا مفہوم ہے کہ

    دو سو گدھوں کو ملا کر بھی ایک انسان کی عقل پیدا نہیں ہو سکتی
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واصف بھائی ۔ اسی موضوع پر میں کچھ مضامین دو چار موضوعات کی شکل میں ترتیب دے کر اسی حالاتِ حاضرہ کے چوپال پر ارسال کیے ہیں۔ اگر ہم سب ایک نظر دیکھ لیں اور قومی سطح پر تبدیلی کے لیے تیار ہوجائیں تو ترقی کی راہیں کھلنے کے امکانات بہت روشن ہوسکتے ہیں۔ انشاءاللہ
     
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    یقین کر کہ یہ کہنہ نظام بدلے گا
    میرا شعور مزاجِ عوام بدلے گا
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں مایوس یہ اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

    مجھے معلوم ہے کہ آپکا مزاج شاعرانہ ہے۔ لیکن اسی چوپال میں “موجودہ نظام انتخابات اور ۔۔۔۔۔۔۔ “ کی لڑیوں پر اپنی ماہرانہ نظر ڈال کر تبصرہ ضرور فرمائیے گا۔
    انتظار رہے گا۔
     
  8. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    نعیم بھائی اچھی بات ہے آپ نے وضاحت کر دی، اسی لئے میں نے حالات حاضرہ میں یہ قطعہ ڈالا تھا تاکہ اس پر بحث ہو سکے۔ لیکن آج کل ہمارے ہاں پاکستان میں اسے سے بھی برے حالات ہیں، اب گننا بھی چھوڑ دیا ہے، ڈائریکٹ چھکا۔
     
  9. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    اور یہ بھی تو علامہ اقبال ہی نے فرمایا ہے:

    ہے وہی سازِ کہن مغرب کا جمہوری نظام
    جس کے پردوں میں نہیں غیر از نوائے قیصری

    دیوِ استبداد جمہوری قبا میں پائے کوب
    تو سمجھتا ہے یہ آزادی کی ہے نیلم پری

    :pagal:​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں