1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جشن ولادت مولا علی علیہ سلام مبارک

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از ہمسفر, ‏17 جولائی 2008۔

  1. ہمسفر
    آف لائن

    ہمسفر ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2008
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلام علیکم
    تحفہ ء یا علی علیہ سلام مدد
    آج تیرہ رجب ہے اور آج ہی کے دن حرم پاک کے اندر کائنات کی عظمیم ہستی خدا کا عظیم ترین ولی رسول خدا ص کا محافظ و جانثار بھائی سید لاآئمہ ع مشکلشاہ خلق سیدنا علی ابن ابو طالب علیہ صلوت وسلام عین حرم خدا کے اندر جلوہ گر ہوئے جس نے بطن مادر کے اندر بھی تعظیم رسول ص کی جس نےکسی بھی مشکل سے مشکل گھڑی میں رسول ص کا خیال ترک ناکیا جو رسول ص کے پیچھے پیچھے ایسے چلتا تھا جیسے اونٹی کے پیچھے اس کا بچہ جس نے اس دنیا میں آتے ہی پہلی نظر رسول ص کے رخ انور پہ ڈالی جس کے منہ سے پہلا کلام ہی کلام الھی نکالا جس نے ہجرت کی رات اپنی جان رسول ص پہ قربان کرتے ہوئے خدا کو بیچ دی اور بدلے میں جنت خرید لی جو دین و دنیا میں رسول ص کا بھائی وصی و جانشین ہے وہ خدا کا شیر اس کے چکمتی ہوئی تلوار ہے جس نے بڑے بڑے بڑے ناموروں کو دھول چٹا دی جس نے ایک ہاتھ سے خیبر اکھاڑ پھینکا جو رسول ص کے علم کا دروازہ ہے جو سیدہ کائنات سلام اللہ علیہ کا شوہر نامدار ہے جو جنت کے سرداروں امام حسن ع امام حسین ع کے ماجد ہیں آج انہی کا جنم دن ہے میں اس پر مسرت موقع پہ تمام مومن بھائیوں اور مومن بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ رب عزت سے دعا گو ہوں کہ اللہ ہمیں مولا علی علیہ سلام کے اسوہ حسنہ پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے دلوں کو حب علی ع و آل علی ع سے ہمیشہ منور رکھے الھی آمین بحق محمد وص آل محمد ص اللہ ھم صلی علی محمد و آل محمد
    وسلام علیکم
    مولا سلامت رکھے یا علی ع مدد کہنے والوں کو
    برسوں کے انتظار کا کیسا صلہ دیا
    سارے جہاں کا سر میری جانب جھکا دیا
    تیرہ رجب کو بولا علی ع سے خدا کا گھر
    قبلہ مجھے تو آپ نے کعبہ بنا دیا​
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :mashallah:
    سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کی شانِ مرتضائی پر بہت خوبصورت تحریر ہے۔

    [glow=red:9m4z5q9r]جشنِ ولادتِ مولا علی کرم اللہ وجہہ سب اہلِ ایمان کو مبارک ہو ۔[/glow:9m4z5q9r]

    اللہ تعالی ہمیں ان عظیم ہستیوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے محبت، اطاعت و غلامیء رسول :saw: کی نعمت عطا فرمائے۔ آمین
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ ! ہمسفر صاحب
    اللہ کریم ہم سب کو حب پنج تن نصیب فرمائیں‌
     
  4. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
    اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم​


    جشن ولادت مولا علی علیہ السلام عالم اسلام اور پوری کائنات کو مبارک ہو۔۔۔۔۔​

    دیر سے مبارک باد دینے پر معزرت۔۔۔۔

    یزید مردود اور آل یزید مردود پر اللہ کی لعنت


    حجۃ الوداع کے موقع پر حاجیوں کے مجمع میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ کہ جس کا میں مولا ہوں اس کے یہ علی علیہ السلام مولا ہیں اس ارشاد کے بعد حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی فضیلت میں پھر کوئی حدیث اور روایت بیان کرنے کی ضرورت نہیں رہ جاتی ۔

    غدیر خم کے مقام پر حجاج کرام کے مجمع میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معروف خطبہ اور اس کے بعد آیہ بلغ کے مطابق حضرت علی علیہ السلام کو بحیثیت مولا و آقا قرار دینا اور پھر جبرئیل امین کی طرف سے انّ دین عند اللہ الاسلام کی بشارت ایسے مبارک اور تاریخساز واقعات ہیں کہ جس پر جتنا جشن منایا جائے کم ہے ۔

    حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی سیرت اور فضیلت کے بیان میں علم و حلم شجاعت دلیری ، شفقت و رحمدلی اور انہی جیسی انگنت صفات کا تذکرہ کیا جاتاہے اور ان موضوعات پر نہ جانے اب تک کتنی ہی کتابیں لکھی جا چکی ہیں اور تا قیام قیامت یہ سلسلہ جاری رہے گا لیکن اس کے باوجود آپ کی شخصیت کے مکمل ادراک کا دعوی شاید ہی کوئی کرسکے چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث یوں بیان کی جاتی ہے کہ مجھے کسی نے نہیں پہچانا سوائے علی علیہ السلام اور علی علیہ السلام کو کسی نے نہیں پہچانا سوائے میرے ۔ ۔۔۔سبحان اللہ۔۔۔


    یزید مردود اور آل یزید مردود پر اللہ کی لعنت


    جشن ولادت مولا علی علیہ السلام عالم اسلام اور پوری کائنات کو مبارک ہو۔۔۔۔۔​
    :dilphool:
     
  5. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    سب کو بہت مبارک ہو۔۔ :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں