1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جس کے ہاتھ میں پتھر دیکھا

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد اطہر طاہر, ‏30 مئی 2016۔

  1. محمد اطہر طاہر
    آف لائن

    محمد اطہر طاہر ممبر

    چاہت دیس سے آنے والی
    ہر اک یاد پرانی نکلی,
    جس کو دیکھا روتے دیکھا
    سب کی وہی کہانی نکلی..

    وہ بھی ہنستے ہنستے رویا
    میں بھی روتے روتے کھویا,
    یوں اس کے بھی میرے بھی
    دردوں کی روانی نکلی..

    ہم تو دریدہ دامن کو لیے
    دشت کو جب چل ہی دیے,
    اک سہانی آواز نے روکا
    آواز بھی جانی پہچانی نکلی..

    پلٹ کے دیکھا تو کیا دیکھا
    دیکھتا ہی رہ گیا,
    جس کے ہاتھ میں پتھر دیکھا
    صورت وہی سہانی نکلی...
    محمد اطہر طاہر
     

اس صفحے کو مشتہر کریں