1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جسم کو فوری انرجی پہنچانے والی غذائیں .... انیلا ثمن

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    جسم کو فوری انرجی پہنچانے والی غذائیں .... انیلا ثمن

    دن بھر کام کاج کریں یا نہ کریں کچھ لوگوں کو ہمیشہ ہی سستی اور تھکاوٹ رہتی ہے اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کو مستقل جسم میں درد کی شکایت رہتی ہے،جبکہ وہ کوئی محنت یا مشقت والا کام بھی نہیں کرتے۔
    عموماً آج کل بچوں اوربزرگوں کے ساتھ اس قسم کے مسائل زیادہ رہتے ہیں اور بات اگر خواتین کی کریں تو یہ گھرمیں ہوں یا آفس میں ان کو جسمانی دردوں کی شکایت سب سے زیادہ ہوتی ہے،جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم لوگ متواتر اور متوازن غذائوں کا استعمال نہیں کرتے اور پھر لوگ دوائوں پر گزارا کرتے ہیں،جبکہ ایک صحت مند زندگی کی ضمانت کا دارو مدار اس کے کھانے پینے پر ہے۔درج ذیل مضمون میں آج ہم آپ کو چند ایسی غذائوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو جسم کو مضبوط بنانے کے ساتھ کمزوری محسوس ہونے پر فوری طاقت فراہم کرتی ہیں۔

    کیلے: کیلوں میں وٹامن اے،بی،سی ،کیلشیئم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔اس لیے یہ ہڈیوں ،دانتوں اور بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔اس میں فولاد اور شوگر بھی موجود ہوتی ہے،اس لیے یہ جسم میں خون پیدا کرتا ہے اور جسم کو طاقت دیتا ہے۔کیلے میں نائٹروجن کی مقدار موجود ہونے کی وجہ سے یہ جسم کو مضبوط بناتا ہے۔

    شکر قندی: اس میں بھی شکر، سوڈیم، کیلشیئم، فائبر اور وٹامن اے ،بی،سی پایا جاتا ہے۔یہ جسم کو انرجی دینے میں بہت اہم ہے۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ریشے دار پھل ہے اور آنتوں میں موجود اضافی کھانے کے اجزاء کو جلد از جلد خارج کر کے انرجی بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

    کافی: سردیوں میں کافی پینے کا یوں بھی بہت مزہ آتا ہے،اور لوگ شوق سے پیتے بھی ہیں۔ایسے میں آپ کو یقینا جان کر خوشی ہو گی کہ کافی آپ کی جسمانی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔کافی میں موجود میگنیشیئم اور پوٹاشیم سمیت کیفین اور ایکٹوو انزائمز آپ کو نہ صرف طاقت دیتے ہیں بلکہ جسم کی سستی و کاہلی کو بھی دور کر دیتے ہیں،اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ کافی کے ذریعے ہی جسم کو سستی سے بچائیں تو اس میں چینی کا استعمال کم کریں اور مزے سے نوش کریں۔

    انڈے: ان میں پروٹین اور کیلشیئم کی بھرپور مقدار جسم کو سب سے جلدی طاقت دیتی ہے۔اس لیے ناشتے میں اُبلے ہوئے انڈوں کا استعمال لازمی کریں۔سرد موسم میں جسم کو حرارت پہنچانے کے لیے بھی انڈوں کا استعمال بہترین ہے۔

    سیب: اس پھل میں کیلوریز، کاربو ہائیڈریٹ، پروٹین اور فائبر ہوتا ہے جس کو دن میں ایک مرتبہ کھانے سے انرجی انزائمز متحرک ہوتے ہیں اور اگر آپ اس کو روزانہ کھانے کی عادت بنا لیں تو آپ کو سستی کبھی محسوس نہیں ہو گی۔

    پانی : اس کا زیادہ استعمال ہماری زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور اس میں موجود میگنیشیئم اور ہائیڈروجینک اجزا ہمیں طاقت دینے کا کام کرتے ہیں۔اس لیے جب بھی آپ کو سستی محسوس ہو تو تھوڑا سا پانی بھی لازمی پئیں۔

    جو کا دلیہ: یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں کہ جو کا دلیہ بہت طاقتور ہوتا ہے، اس لیے جسم کو بھی مضبوط بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس میں موجود میگنیشئم اور فولاد آپ کو تھکاوٹ سے بچاتی ہیں۔

    دہی: یہ اینٹی بیکٹیریل ہے ،اس میں موجود وٹامن ڈی آپ کی ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتا ہے،ساتھ ہی جسم کو انرجی بھی فراہم کرتی ہے۔

    کینو: اس پھل میں موجود وٹامن سی بڑی مقدار میں جسم کو سستی اور تھکاوٹ سے بچاتے ہیں اور آپ کو شاید معلوم نہ ہو یہ کمر کے درد کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں تو موسم کا فائدہ اٹھائیں اور کینو بھی کھائیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں