1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جاہل کی پہچان

Discussion in 'تعلیماتِ قرآن و حدیث' started by واحد نعیم, Jul 21, 2008.

  1. واحد نعیم
    Offline

    واحد نعیم ممبر

    Joined:
    Jul 2, 2008
    Messages:
    58
    Likes Received:
    3
    شمعون (یہودا کا پوتا اور جناب عیسیٰ کا حواری) نے رسول خدا سے کہا : مجھے جاہل کی علامتیں بیان فرما دیں.

    آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

    • اگر اس کے ہم نشیں ہو گے تو تم کو رنج پہنچائے گا ۔

    • اگر اس سے الگ رہوگے توتم کو برا بھلا کہے گا ۔

    • اگر کوئی چیز تم کو دے گا تو احسان جتائے گا۔

    • اگر تم اس کو کچھ دو گے تو نا شکری کرے گا۔

    • اگر اس سے کوئی راز کی بات کہو گے تو (اس کو فاش کرکے ) تمھارے ساتھ خیانت کرے گا۔

    • اگر اس سے تم نے کوئی راز کی بات کی تو (افشائے راز کا) الزام تم پر رکھے گا۔

    • اگر بے نیاز و مال دار ہو جائے گا تو مغرور سرکش ہوجائے گا اور سختی سے پیش آئے گا۔

    • اگر فقیر ہوگا تو خدا کی نعمتوں کا انکار کرے گا اور گناہ کی پروا نہیں کرے گا۔

    • اگر خوش ہوگا تو طغیان و زیادہ روی کرے گا۔

    • اگر غمگین ہوگا تو نا امید ہوجائے گا ۔

    • اگر روئے گا تو نالہ و فریاد کرے گا۔

    • نیکوں کی غیبت کرے گا۔

    • اگر ہنسے گا تو اس کی ہنسی قہقہ ہوگی۔

    • خدا کو دوست نہیں رکھے گا اور قانونِ الہی کا احترام نہیں کرے گا۔

    • خدا کو یاد نہیں کرے گا۔

    • اگر تم اس کو خوش کردو تو تمھاری تعریف کرے گا اور تعریف میں لاف و گزاف سے کام لے گا جو باتیں تمھارے اندر نہیں پائی جاتیں تمھاری نیکیوں کے عنوان سے تم میں گنوائے گا۔

    • اگر تم سے ناراض ہوجائے تو ساری تعریفوں کو ختم کردے گا اورتمھاری طرف ناروا چیزوں کی نسبت دے گ
     
  2. عاطف چوہدری
    Offline

    عاطف چوہدری ممبر

    Joined:
    Jul 17, 2008
    Messages:
    305
    Likes Received:
    0
    زبردست پڑھ کر ایک بندا یاد آ گیا
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ واحد نعیم بھائی ۔
    بہت قابل تفکر پیغام ہے ۔ اور ہم سب کو ان علامات کی روشنی میں اپنی اپنی اصلاح کرنا چاہیے۔
     
  4. پیاجی
    Offline

    پیاجی ممبر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    1,094
    Likes Received:
    19
    ان علامات کو پڑھ کر ہر شخص کو معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ کہاں ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی خامیوں کو پہچاننے اور اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
     
  5. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
  6. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Jan 15, 2008
    Messages:
    5,303
    Likes Received:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی اچھی شئیرنگ ہے۔۔
     

Share This Page