1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جاپان: ریل عملے کی مسکراہٹ پر نظر

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از فیصل شیخ, ‏12 جولائی 2009۔

  1. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جاپان: ریل عملے کی مسکراہٹ پر نظر
    جاپان کی ایک ریلوے فرم نے اپنے عملے کی مسکراہٹ پر نظر رکھنے کے لیے ایسا ایک نظام متعارف کروایا ہے جس کا مقصد مسافروں کو ایک بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔

    کپمیوٹرائزڈ سکینرز سے لیس یہ نظام جاپانی شہرٹوکیو کے تقریبًا پندرہ ریلوے سٹیشن پر لگایا گیا ہے جو وہاں تعینات ملازمین کی مسکراہٹ پر نظر رکھ سکے کہ وہ ہر وقت طے کردہ معیار کے مطابق مناسب انداز میں مسکرا رہے ہیں کہ نہیں ۔

    اس نظام کے تحت کم یا بہت زیادہ مسکرانے والے ملازمین کو مشورہ بھی دیا جا سکے گا۔

    یہ نظام اوساکا شہر کے ہسپتال میں لگایا جائے گا تاکہ عملے پر نظر رکھی جا سکے کہ ان کا مریضوں کے ساتھ رویہ دوستانہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ آلات ٹرک کی دوکانوں پر بھی لگائےجائیں گے تاکہ ٹرک ڈرائیوروں کی تھکاوٹ کو جانچا جا سکے۔

    ٹوکیو میں بی بی سی کے نامہ نگار رونلڈ بیورک کے مطابق جاپان میں صارفین کے حقوق کو بہت اہمیت دی جاتی ہے ۔ ایک جاپانی شہری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کے لیے یہ ضروری نہیں کہ کوئی مسکرا رہا ہے یا نہیں بلکہ ان کے نزدیک اچھی خدمات کی اہمیت ہے۔

    نامہ نگار کے مطابق یہ ایک معمول کی کارروائی ہے جس کا مقصد خوبصورت وردی میں ملبوس ٹرین کے عملے کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جس وقت مسافر ریلوے سٹیشن میں داخل ہوں یا باہر نکلیں تو ان کا جھک کر خیرمقدم کیا جا سکے۔

    نظام تیار کرنے والی کپمنی نے مشورہ دیا ہے کہ مستقبل میں ایسا نظام دوکانوں کے اندر بھی لگایا جائے تاکہ خریداری کرتے وقت مصنوعات کے بارے میں گاہکوں کی پسند یا نا پسند کو پرکھا جا سکے۔
    b b c
     
  2. آغا اسرار
    آف لائن

    آغا اسرار ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2009
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت خوب اچھی شئیرنگ ہے۔
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ اس شئیرنگ کے لئے شیخ جی

    دوسرے ملکوں میں کبھی کبھی کوئی ایسا دن منایا جاتا ھے پاکستان میں ایسا سال منایا جانا جائے
     
  4. وقاص علی قریشی
    آف لائن

    وقاص علی قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 فروری 2009
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت ہی عمدہ معلومات ہے جی
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ شیخ بھائی ۔ اچھی شئیرنگ کے لیے بہت شکریہ ۔


    مجھے اپنے پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان یاد آگیا جسکا مفہوم یوں ہے کہ

    " ایک مسلمان بھائی کی طرف دیکھ کر ایک مسکراہٹ کا اظہار بھی صدقہ (نیکی) ہے"

    آج ہمارے اخلاق، ہمارا اخلاقی کلچر اور اعلی اسلامی اقدار منتقل ہو کر غیروں میں پذیرائی حاصل کرچکی ہیں ۔ جبکہ ہم بحثیت مجموعی شاید دنیا کی بداخلاق ترین قوموں میں سے ایک قوم بن چکے ہیں۔ استغفراللہ العظیم

    اللہ تعالی ہمارے حال پر کرم فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں