1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تین سوال ایک جواب

Discussion in 'تعلیماتِ قرآن و حدیث' started by نوید, Jun 18, 2008.

  1. نوید
    Offline

    نوید ممبر

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے


    ايک کافر نے ايک بزرگ سے کہا اگر تم ميرے تين سوالوں کا جواب دے دوں تو ميں مسلمان ہوجاؤں گا۔

    جب ہر کام اللہ کي مرضي سے ہوتا ہے تو تم لوگ انسان کو ذمہ دار کيوں ٹہراتے ہوں؟

    جب شيطان آگ کا بنا ہوا ہو تو اس پر آگ کيسے اثر کرے گي؟

    جب تمہيں اللہ تعالي نظر نہيں آتا تو اسے کيوں مانتےہو؟

    بزرگ نے اس کے جواب ميں پاس پڑا ہو مٹی کا ڈھيلا اٹھا کر اس کو مارا، اس کو بہت غصہ آيا اور اس نے قاضي کي عدالت ميں بزرگ کے خلاف مقدمہ دائر کرديا۔

    قاضي نے بزرگ کو بلايا اور ان سے پوچھا کہ تم نے کافر کے سوالوں کے جواب ميں اسے مٹي کا ڈھيلا کيوں مارا؟

    بزرگ نے کہا يہ اس کے تينوں سوالوں کا جواب ہے۔

    قاضي نے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔
    وہ کيسے ۔۔۔۔۔۔؟

    بزرگ نے کہا اسکے پہلے سوال کا جواب يہ ہے کہ ميں نے يہ ڈھيلا اللہ کي مرضي سے اسے مارا ہے تو پھر يہ اس کا ذمہ دار مجھے کيوں ٹہراتا ہے؟

    اس کے دوسرے سوال کا جواب يہ کہ انسان تو مٹی کا بنا ہے پھر اس پر مٹي کے ڈھيلے نے کس طرح اثر کيا؟

    اس کے تيسرے سوال کا جواب يہ ہےکہ اسے درد نظر نہیں آتا تو اسے محسوس کيوں ہوتا ہے۔

    اپنے سوالوں کے جواب سن کر کافر فورا مسلمان ہوگيا۔

    دوستوں۔۔۔۔۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے لیے اپنی زندگی وقف کرديتے ہيں اللہ رب العزت اپنے فضل و کرم سے انہیں "حکمت و دانائی" عطا فرما دیتا ہے۔


    خوش رہیں
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    :mashallah: سبق آموز اور معروف واقعہ ہے۔
    لیکن ان آخری جملوں کی بجائے صرف لکھ دیتے کہ [highlight=#BFFFFF:93ck48f7]اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے انہیں "حکمت و دانائی" عطا فرما دیتا ہے۔[/highlight:93ck48f7] تو میرے خیال میں زیادہ مناسب ہوتا۔
    والسلام
     
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    سبحان اللہ
     
  4. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    ماشا اللہ نوید بھائی

    نعیم بھائی کا مشورہ بھی مناسب ہے -

    نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں

    لیکن آج کے دور میں ایسے مرد مومن کہاں ہیں؟
     
  5. نور
    Offline

    نور ممبر

    کائنات اہل اللہ سے کبھی خالی نہیں‌رہی۔
    البتہ تلاش کرنا مشکل ضرور ہوگیا ہے :soch:
     

Share This Page