1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تیری ہستی ہے بجا رحمن رب العالمیں ۔ بلال رشید

Discussion in 'حمد و ثنائے الہی' started by محمد رضوان, Jun 14, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    تیری ہستی ہے بجا رحمن رب العالمیں
    سب پہ ہے تیرا کرم ہر آن رب العالمین
    علم و عرفاں اور اپنی معرفت کے واسطے
    تو نے ہی بخشا ہمیں قرآن رب العالمین
    بس رسولوں اور نبیوں کے سوا دارین میں
    ہو سکی کس کو تری پہچان رب العالمین
    قادر مطلق بھی تو ہے خالق قیوم بھی
    ہم سے کہتا ہے یہی قرآن رب العالمین
    چل رہا ہے تیری قدرت سے زمانے کا نظام
    سب ہے تیرے تابع فرمان رب العالمین
    ذرہ ذرہ حمد کرتا ہے تری شام و سحر
    ہے مگر غافل فقط انسان رب العالمین
    جن کے ہو پیش نظر تیری رضا دارین میں
    کب اٹھاتے ہیں وہ پھر نقصان رب العالمین
    تیرا بندہ اور ہوں تیرے محمد کا غلام
    ہے فقط اپنی یہی پہچان رب العالمین
    غیر سے ہوتے ہیں طالب جو ترے ہوتے ہوئے
    معتبر ا ن کا نہیں ایمان رب العالین
    دے بلال حق نوا کو ایک موقع ہی کبھی
    ہو یہ تیرے دین پر قربان رب العالمین
    -----
    بلال رشید

     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    Joined:
    Jun 20, 2018
    Messages:
    1,738
    Likes Received:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ- جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page