1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تیری قسمت ضوفشاں مثل قمر حضرت عمر ۔۔ابراہیم حسان

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    تیری قسمت ضوفشاں مثل قمر حضرت عمر
    ہوگئ ہے تجھ پہ آقا کی نظر حضرت عمر

    ایک سچاعاشق خیرالبشر حضرت عمر
    میرے آقاﷺ کی دعاؤں کا ثمر حضرت عمر

    امت نادار پر میرے خدا کردے کرم
    دیس کی مسند پہ ہو بار دگر حضرت عمر

    خوف طاری رہتاتھا ابلیس کی اولاد پر
    جس طرف ہوجاتاتھا تیرا گزر حضرت عمر

    لوگ شاید دولت ایمان سے رہتے تہی
    دین میں شامل نہ ہوجاتے اگر حضرت عمر

    اب بھی ہم کرلیں گے غالب دہر پر اسلام کو
    ہو اگر ہم کو میسر راہبر حضرت عمر
    ----
    ابراہیم حسان
     

اس صفحے کو مشتہر کریں