1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تیرا میرا ساتھ ہو

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عامر شاہین, ‏11 جون 2007۔

  1. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    واقعی عامر بھائی کی کیا بات ھے،!!!!!
     
  2. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    89 - دُھواں سا بنا دیا

    ایک حقیقت تھی جس کو گماں سا بنا دیا
    میری زندگی کو اُڑتا ہُوا دُھواں سا بنا دیا

    جب ہر کسی کو یونہی حسرت میں ہی ڈھلنا تھا
    میرے دل میں کیوں اُمنگوں کا جہاں سا بنا دیا

    میرے آشیاں کے سبھی تنکے اُڑا کے مجھ کو
    اس سر پھری ہوا نے بے اماں سا بنا دیا

    اب اس کو ڈھونڈنے نکلے ہو تم کہاں
    جس کو تیرے دُکھوں نے بے نشاں سا بنا دیا

    شاہیں لہو سے اپنے جس کو بہار بخشی
    اُسی کے ستم نے ہم کو خزاں سا بنا دیا
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:

    عامر بھائی،!!!
    بہت ھی خوب ماشااللہ آپکی شاعری کا جواب نہیں،!!!!
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت خوب۔ عامر بھائی!

    آپ خوش قسمت ہیں، ورنہ کچھ لوگ تو اپنے محبوب کے ہاتھوں اُجڑنے کے لئے بھی ترستے ہیں مطلب وہ سوچتے ہیں:

    چند تِنکے جوڑ لوں گا آشیانے کے لئے
    آپ کچھ مائل تو ہوں بجلی گِرانے کے لئے​
     
  5. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    90 - مئے کی بوتل لائیے

    جائیے جی جائیے ، مئے کی بوتل لائیے
    پیجیے پلائیے ، مئے کی بوتل لائیے

    مئے گسار و بادہ خوار ہوں میں اے دوستو !
    دوستی نبھائیے ، مئے کی بوتل لائیے

    اس طرح تو سنتے ہیں نہ ہی کچھ سناتے ہیں
    سنیے اور سنائیے ، مئے کی بوتل لائیے

    ہو چکیں ناصح کی نصیحتیں تمام
    چلیے اب جائیے ، مئے کی بوتل لائیے

    تشنہ کاموں پہ حضور کچھ تو رحم کیجیے
    اتنا نہ ترسائیے ، مئے کی بوتل لائیے

    بعد مرنے کے رہے شاہیں کہیں نہ تشنہ کام
    قبر پہ چھڑکائیے ، مئے کی بوتل لائیے
     
  6. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    91 - پتھر برستے ہیں

    پتھر برستے ہیں کیوں دیوانے پہ تمہارے
    بیٹھے ہیں جاکے جب بھی آستانے پہ تمہارے

    کیا کیا ہوئی رسوائی زمانے میں ہماری
    اِک کوچہء رقیب میں جانے پہ تمہارے

    الزام دوں فلک کو ستم گری کا کیوں
    اُس کی جفائیں ہیں سب فرمانے پہ تمہارے

    نامہرباں ہو یار ! یاروں نے مگر
    کیا کیا کہے فسانے یارانے پہ تمہارے

    رہ رہ چمک رہی ہے برق آسمان پر
    نظر پڑ گئی ہے شاہیں آشیانے پہ تمہارے
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب عامر بھائی !! زبردست شاعری !!
     
  8. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    الزام دوں فلک کو ستم گری کا کیوں
    اُس کی جفائیں ہیں سب فرمانے پہ تمہارے



    کیا بات ھے عامر بھائی،!!!!
    بہت خوب کہتے ھیں ماشااللٌہ


    آپکی جفائیں دیکھ کر، خوش زمانہ ھوتا ھے
    گلہ کس سے کریں، اپنا ھی بیگانہ ھوتا ھے
     
  9. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    92 - نہیں ملتا

    ملنے کو تو دنیا میں کیا کیا نہیں ملتا
    لیکن کبھی اپنا بھی پتہ نہیں ملتا

    مَیں کیسے کہوں دل کہ سبھی باتیں کہ مجھ سے
    ملتا ہے سر ِ بزم وہ علیحدہ نہیں ملتا

    جی چاہتا ہے کہ کسی بحر میں ڈوبوں
    لیکن کوئی اتنا مجھے گہرا نہیں ملتا

    مانا کہ ندی دل کی اک چاند سے چمکی ہے
    یہ عکس تو لیکن کہیں ٹھہرا نہیں ملتا

    دیکھا ہے بہت کر کے صدیوں کا انتظار
    بچھڑا ہے جو اک بار ، دوبارہ نہیں ملتا

    ملتے ہیں محبت میں سراب ہی اکثر
    اس دشت میں لیکن کہیں سایہ نہیں ملتا

    تغافل ہے یہ اُس کا کہ پشیمانی ہے شاہیں
    کیوں اب کے کوئی زخم مجھے نیا نہیں ملتا
     
  10. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    عامر بھائی!!

    ماشااللٌہ بہت ھی عمدہ اور خوب لکھتے ھیں،!!!!
     
  11. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    93 - تصویر تیری

    ہنجواں دے شیشے روشن کر دی تصویر تیری
    رونق اے میرے سُونے گھر دی تصویر تیری

    میری اکھاں دی جھیل دے وچ کنول وانگوں
    ویکھ تے سہی کیویں تَر دی تصویر تیری

    تیری کو ئی ادا وی نئیں بھلن دیندی
    ہسدی کدی ہوکے بھَر دی تصویر تیری

    روز مرن دے چارے مَیں کردا رہندا
    روز مینوں زندہ کر دی تصویر تیری

    میل کچیل سارے شاہین دے دھو چھڈ دی
    جدوں خیالاں وچ وَر دی تصویر تیری
     
  12. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    94 - ہجر دا پینڈا

    ہجر دا پینڈا مکاوے کون
    میرے دُکھ درد ونڈاوے کون

    سُرمئی اَکھ سُرمہ کر دیندی
    اَکھ نال اَکھ ملاوے کون

    اَگے موت پئی دِسدی ہووے
    نال میرے فیر جاوے کون

    گھر دی اَگ تے بجھ گئی یارو!
    دِل دی اَگ بجھاوے کون

    ہرجائی نئیں ہُندے کسے سے
    شاہین تینوں سمجھاوے کون
     
  13. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    95 - میرا لہو تھا

    جو خط میں قطرہ قطرہ لہو تھا
    وہ میری آنکھ سے ٹپکا لہو تھا

    وہ مجھ سے جس کنارے پر تھا بچھڑا
    وہ سب منظر لہو ، دریا لہو تھا

    افق پہ شام کی لالی تھی یا پھر
    وہ میری آنکھ میں ٹھہرا لہو تھا

    میں جس میں چل رہا تھا آبلہ پا
    اُسی صحرا کا ہر ذرہ لہو تھا

    یہ شہ رگ اس نے کاٹی ہے کہ جس کی
    رگ رگ میں رواں میرا لہو تھا

    اگرچہ آنکھ سے ٹپکے تھے آنسو
    مگر اُس شوخ کا تقاضا لہو تھا

    زمیں کے ٹکڑوں کی جب باری آئی
    وہاں پہ گونگا تھا ، بہرہ لہو تھا

    ہوس نے سب کو اندھا کر دیا تھا
    مقابل تھا جو وہ اپنا لہو تھا

    سجے تھے ہاتھ اس کے جس سے شاہیں
    وہ مہندی تو نہیں میرا لہو تھا
     
  14. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    96 - عیاں کرے کوئی

    میرے ہر اک حجاب کو عریاں کرے کوئی
    مجھ کو میری ہی ذات پہ عیاں کرے کوئی

    سرزد ہُوا ہے ایسا مجھ سے کوئی گناہ
    مجھ کو میرے وجود میں پشیماں کرے کوئی

    مجھ کو بھی میرے خوابوں کی منزل ملے کہیں
    میری تاریک راہوں کو درخشاں کرے کوئی

    میرے بھی آشیاں کے تب ہی نصیب جاگیں
    اُن کو جو میرے گھر میں مہماں کرے کوئی

    میرے یہ ٹوٹے لفظ کسی حافظے میں اُتریں
    مجھ کو بیاض ‌ِ دل پہ بھی عنواں کرے کوئی

    مجھ کو لگا کے زخم اک سال تک وہ یونہی
    پھر ان پہ شاہیں جشن ِ بہاراں کرے کوئی
     
  15. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    97 - تیری تصویر

    نظر سے جب گزرتی ہے تصویر تیری
    مجھ کو پھر زندہ کرتی ہے تصویر تیری

    میں نظریں جمائے تکتا رہتا ہوں
    جیسے مجھ پہ اُترتی ہے تصویر تیری

    میں دُنیا سے بکھرا بکھرا جب لوٹتا ہوں
    مجھ کو اکھٹا کرتی ہے تصویر تیری

    میں جیسا تائژ ظاہر کرتا ہوں
    ویسا ہی رنگ بدلتی ہے تصویر تیری

    میں دیکھوں تصویر جو کسی اور کی
    مجھ سے تو بہت بگڑتی ہے تصویر تیری

    میں کسی اور کے بارے میں سوچوں بھی تو
    مجھ کو شرمندہ کرتی ہے تصویر تیری

    گر کوئی بھی نقش بناؤں میں شاہیں
    آخرکار اُبھرتی ہے تصویر تیری
     
  16. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    98 - جھوٹی قسمیں

    جھوٹی قسمیں ہیں جھوٹے دعوے ہیں
    پیار دُنیا کے بس دکھاوے ہیں

    آسماں پر یہ بادل یوں تو نہیں
    اُن کی جانب سے یہ بلاوے ہیں

    گو کہ ہیبت ہے اِن کی مسلمہ مگر
    اِن پہاڑوں کے نیچے لاوے ہیں

    میری آنکھوں کے درد پہچانو !
    قہقہے تو فقط دکھاوے ہیں

    جن سے نکلا نہیں کبھی شاہیں
    تیری زلفوں کے وہ اُلجھاوے ہیں
     
  17. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت اچھے! لیکن ذرا اس شعر پہ روشنی ڈالیئے گا

    مَیں کیسے کہوں دل کہ سبھی باتیں کہ مجھ سے
    ملتا ہے سر ِ بزم وہ علیحدہ نہیں ملتا
     
  18. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    مسز مرزا ! روشنی اُدھار رہی ۔
     
  19. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    99 - محبت سب سے اونچا مرتبہ ہے

    تیقن کی یہ شاید انتہا ہے
    مگر یہ شاید بھی تو اک شبہ ہے

    مقید جس میں ہے ہر کوئی تنہا
    وہ سب کا اپنا اپنا دائرہ ہے

    ہمارا ملنا بھی تھا حادثاتی
    ہمارا بچھڑنا بھی اک حادثہ ہے

    میرے ہی عکس سے انجان ہے جو
    وہ میرے اپنے گھر کا آئینہ ہے

    ہمیشہ روگ ہی دیتی ہے آئی
    محبت کا پُرانا مسئلہ ہے

    میرے پاؤں پہ مرہم رکھنے والے !
    میرے دل پہ بھی کوئی آبلہ ہے

    اگرچہ ہنس دیا میں بھی جوابا
    بڑا پُرسوز اُس کا قہقہہ ہے

    میں خود انجان ہوں منزل سے اپنی
    میری تقدیر تو بس راستہ ہے

    ستم پر پھر ستم اور اک ضبطِ مسلسل
    محبت کا یہی اک ضابطہ ہے

    اُسے ہنستے ہوئے جدا کرنا
    میری ہی آنکھ کا یہ حوصلہ ہے

    ہمیں تو رہنماؤں نے ہے لُوٹا !
    ہمارا رہزنوں سے کیا گلہ ہے؟

    بڑی ہی اُلجھنوں کا گھر ہے یہ
    محبت مخمصہ ، مغالطہ ہے

    میں خود کو نام سے تیرے پُکاروں
    یہ جانے عشق کا کیا مرحلہ ہے

    تمہارے حُسن کی باتیں سُنانا
    میرا اور چاند کا یہ مشغلہ ہے

    وہ جس کو زُعم ہے کہ لاحاصل ہے
    اُسے پانے کا ہی اب فیصلہ ہے

    میری آنکھوں نے پھر بھی چُھو لیا
    اگرچہ درمیاں نقابِ سیاہ ہے

    بیاں کیسے ہو اُس حُسن ِ حسیں کا
    کہ ہر تشبیہ سے وہ ماوراء ہے

    خلاؤں میں بھی جاکے ہم نے دیکھا
    وہاں پہ بھی تمہارا دبدبہ ہے

    ہمارا دل بھی حاضر ، جان بھی صدقے
    یہ کچھ احساں نہیں تمہارا صدقہ ہے

    جو کوئی پوچھے تیرا تو بتاؤں
    میرے وجود کا ہی ایک حصہ ہے

    یہ تیری آنکھ کا گہرا سمندر
    اِسی مین ڈوبنے کا فیصلہ ہے

    خدا نے خود ہی کرکے شاہیں بتایا
    محبت سب سے اونچا مرتبہ ہے
     
  20. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    طاہرہ کہتی ہیں

    نرم نرم چھائوں ہو میٹھی میٹھی نیند ہو
    سپنوں کی بارات ہو ، تیرا میرا ساتھ ہو


    مجیب کہتاہے
    ہر وقت خدا ساتھ ہو پھر نہ کسی کی پرواہ ہو
    مل گئی جس کو حلاوت ذکر خدا وہ کیوں نہ پھرشاد ہو
     
  21. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    Re: طاہرہ کہتی ہیں

    انتہائی قابل ِ عزت مجیب بھائی!

    آپ کی شاعری اور خیال کی بلندی کے سامنے ہماری مجازی شاعری ہیچ ہے -

    اللہ تعالی آپ کی حلاوت میں اور بھی اضافہ فرمائے اور آپ یونہی شادکام رہیں -

    آپ سے التجا ہے کہ اس عاجز کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا -
     
  22. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    عامر صاحب
    بہت عمدہ
     
  23. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب عامر بھائی۔

    لاحاصل جی لگتا ہے یہ شعر آپ کے لیے ہے۔ :lol:
     
  24. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
  25. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    گر فیصلہ لاحاصل کو جو حاصل کرلے
    خلوص کو بھی دل میں شامل کرلے

    اسے پانا کوئی ایسا مشکل تو نہیں
    نگاہ کو سامنے اور دل میں منزل کرلے​
     
  26. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    انکل جی یہ کیا؟ :shock:
    اب آپ کو کیا کہہ سکتی ہوں :cry: :oops:
    خیر یہ عامر صاحب اتنی اچھی شاعری پوسٹز کرتے کرتے کہاں چلے گئے؟ :?
     
  27. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جب آپ لوگ صرف “ :oops: “ جیسی سمائلییز سے داد دیں گے تو شاعروں کو تو بھاگنا ہی پڑے گا نا۔ :84:
     
  28. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    عامر بھائی آجائیں جلدی سے۔۔۔

    عامر بھائی کدھر چلے گئے۔۔۔ یار آپ کی تمام شاعری بہت ہی اچھی اور زبردست ہیں۔۔۔۔۔۔

    عامر بھائی آجائیں جلدی سے۔۔۔
     
  29. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: عامر بھائی آجائیں جلدی سے۔۔۔

    کاشفی بھائی ۔ آپ کے شوق سے لگتا ہے کہ آپ کے پاس انکے گھر کا ایڈریس ہوتا تو آپ انکے گھر بلانے کے لیے چلے جاتے :lol:
     
  30. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    لا حاصل جی کا بدلا بدلا انداز دیکھ کر دو اشعار لکھے ، لیکن لگتا ہے لاحاصل جی بھی میری طرح فورم سے غیر حاضر ہیں،

    بہ فیض ِ بیعت ِ پیر مغاں
    ادھورا ہو کے بھی شاہین کامل ہے
    ہماری دسترس کا یہ ہے عالم
    ہمیں حاصل ہے وہ جو لاحاصل ہے

    بہرحال بندہ ایک عرصے کے بعد حاضر اور کوشش کرے کا کہ حاضر ہی رہے اور کچھ نئی شاعری پڑھنے والوں کی نذر کرے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں