1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

توحيد - شاعر مشرق علامہ اقبال

Discussion in 'اردو شاعری' started by ثناء, May 14, 2006.

  1. ثناء
    Offline

    ثناء ممبر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    245
    Likes Received:
    5
    زندہ قوت تھي جہاں ميں يہي توحيد کبھي
    آج کيا ہے، فقط اک مسئلہء علم کلام
    روشن اس ضو سے اگر ظلمت کردار نہ ہو
    خود مسلماں سے ہے پوشيدہ مسلماں کا مقام
    ميں نے اے مير سپہ! تيري سپہ ديکھي ہے
    'قل ھو اللہ، کي شمشير سے خالي ہيں نيام
    آہ! اس راز سے واقف ہے نہ ملا، نہ فقيہ
    وحدت افکار کي بے وحدت کردار ہے خام
    قوم کيا چيز ہے، قوموں کي امامت کيا ہے
    اس کو کيا سمجھيں يہ بيچارے دو رکعت کے امام!

    (شاعر مشرق)
     
  2. ہما
    Offline

    ہما مشیر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    251
    Likes Received:
    5
    ایک دوسرے کو کافر و مشرک بنانے سے فرصت ملے گی تو بےچارے دو رکعت کے امام کو توحید کا حقیقی مفہوم ملے گا۔
     
  3. ع س ق
    Offline

    ع س ق ممبر

    Joined:
    May 18, 2006
    Messages:
    1,333
    Likes Received:
    25
    ٹھیک بات کی ہما تم نے۔ اسلام کو ایک مردہ لاش بنانے میں اسلام کے دشمنوں سے زیادہ کردار انہی فتنہ باز مولویوں کا ہے، جن کی وجہ سے لوگ نہ صرف پاکباز علماء سے بلکہ اسلام ہی سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں۔
     
  4. عمران صمد خان
    Offline

    عمران صمد خان ممبر

    Joined:
    Aug 16, 2009
    Messages:
    1
    Likes Received:
    0
    مولویوں کو برا کہنے سے پہلے ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ہم نے دین کے لئے کیا کیا ہے - جب تک ہم اپنے بچووں کو ڈاکٹر اور انجینیئر وغیرہ بناتے رہیں گے اور صرف معذور بچووں کو دین پر احسان کرنے کیلیے مدرسے بھیجتے رہیں گے غلط اور جاہل قسم کے لوگ آتے رہیں گے اور ہمیں اور آپ کو دین سے دور کرتے رہیں گے - آج ضرورت اس بات کی ہے کہ بحیثیئت مسلمان ہم اپنی ذمِہ داری کو سمجھیں اور اس سلسلے میں عملی کوششیں کریں
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ ۔ عمران صمد بھائی ۔
    خوش آمدید :222:

    آپ نے بہت ہی معقول بات فرمائی ہے۔
     

Share This Page