1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تم جو چاہو بنا سکتے ہو

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏11 اپریل 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    تم جو چاہو بنا سکتے ہو
    تم جو چاہو مٹا سکتے ہو

    تم جو چاہو اٹھا سکتے ہو
    تم جو چاہو گِرا سکتے ہو

    تم جو چاہو بڑھکا سکتے ہو
    تم جو چاہو بجھا سکتے ہو

    تم جو چاہو ہنسا سکتے ہو
    تم جو چاہو رلا سکتے ہو

    تم جو چاہو اِترا سکتے ہو
    تم جو چاہو مسکرا سکتے ہو

    تم جو چاہو بسا سکتے ہو
    تم جو چاہو ٹھکرا سکتے ہو

    تم بے وقار تم بے اختیار ہو
    تم مالکِ کل کے قرض دار ہو

    تم گِر جانا کسی کو نہ گِرانا
    تم مسکرانا کسی کو نہ رلانا

    تم گِرے کو اٹھانا انھیں بچانا
    تم ہمیشہ شفقت سے پیش آنا

    تم بزرگوں پہ اپنی محبت لٹانا
    عزیزوں کو ہرگز نیچا نہ دکھانا

    تم غریبوں سے راہ و رسم بنانا
    تم امیر سے دستِ تعاون بڑھانا

    تم تقدیر کے لکھے سے نہ گھبرانا
    تم نعمتوں پہ صد شکر بجا لانا

    تم گناہوں سے بچنا اور بچانا
    تم شیطان سے بچنا اور بچانا

    تم شفقت اور انکساری دکھانا
    تم بھولے سے جھوٹ نہ اپنانا

    تم دھڑکن کو اپنی زباں بنا لینا
    تم ہر سانس میں ذکر سما لینا

    غوری
    2 اپریل 2021
     

اس صفحے کو مشتہر کریں