1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تم بات کرو ہو نہ ملاقات کرو ہو

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از پیاجی, ‏13 ستمبر 2006۔

  1. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    تم بات کرو ہو نہ ملاقات کرو ہو

    تم بات کرو ہو نہ ملاقات کرو ہو
    بس اک ہی نجر میں دل گھات کرو ہو

    کیا جکر کروں میں تیری جادوگری کا
    تم جلف کے پیچاں سے کمالات کرو ہو

    جو راہیں تیرے دیس کو نہ جاویں ہے ویراں
    جس رخ بھی گجر جاؤ باغات کرو ہو

    اے پیت تیری دید کی یہ ریت اچھوتی ہے
    شب بھر تڑپاؤ ہو پھر بات کرو ہو

    بیٹھے ہیں سبھی سیج سجائے میرے ساجن
    معلوم نہیں کس سے ملاقات کرو ہو

    دنیا تیرے مانگت کی بھکارن ہے مہاراج
    جس کو بھی تکو تم سوغات کرو ہو

    تلوار کی حاجت ہو بھلا تم کو تو کیوں کر
    نین کی کنکھین سے جگ مات کرو ہو

    کتنے ہی لگے پھرتے ہیں ساجن تیرے مانگت
    جس پہ جیا آئے نواجات کرو ہو

    رتیاں میں کھلے رکھتی ہوں اکھین کے دریچن
    کب رات کے جھرنوں سے تم جھات کرو ہو

    جو نیست تھی تکنے سے تیرے ہو گئی ہستی
    گر نجر ہٹالو تو قیامات کرو ہو

    رت پریم کے درداں کی اب بیت گئی طاہر
    اس اجڑی نگریا کی کیا بات کرو ہو

    (شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری)​
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سبحان اللہ! بہت اچھا کلام ہے۔

    سب سے اعلٰی تِری سرکار ہے سب سے افضل
    میرے ایمانِ مفصّل کا یہی ہے مُجمل​
     
  3. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    تلوار کی حاجت ہو بھلا تم کو تو کیوں کر
    نین کی کنکھین سے جگ مات کرو ہو

    بہت خوب
     
  4. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ارے واہ! طاہرالقادری صاحب تو شاعر بھی ہیں
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ نعت جب میں نے پہلی بار افضل نوشاہی بھائی کی آواز میں سنی تو عجیب سی کیفیت طاری ہو گئی تھی اور میں کئی دن تک مسلسل اسی نعت کو سنتا رہا۔
    بہت ڈوب کر یہ نعت لکھی گئی اور بہت سوز سے پڑھی گئی ۔
    سبحان اللہ ۔ ماشاء اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں