1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تمہیں کیا یاد نہیں ہے ۔۔۔ تمھیں تو یاد ہوگا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏4 دسمبر 2015۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    تمھیں کیا یاد نہیں ہے۔۔۔
    تمھارے کون ہیں اپنے۔۔؟
    وہ ہم ہی تھے، محلے میں تمھارے ساتھ رہتے تھے
    تمھاری ہر خوشی میں مسکراتے تھے
    تمھارے درد سہتے تھے۔۔!
    تمھیں کیا یاد نہیں ہے۔۔۔؟

    محلے کی چھتوں پر ساتھ چڑھ کے ہم نے پتنگیں اڑائی ہیں۔۔۔
    تمھاری ڈور ہوتی تھی تو مانجھا اپنا لاتے تھے۔۔۔
    بسنتی گیت گاتے تھے۔۔

    محرم میں نیاز و نذر کرتے تھے
    ہاں روزوں میں اکھٹے سحر کرتے تھے
    نمازیں ساتھ پڑھتے تھے
    محلے میں کوئی گھس بیٹھیا بدمعاش آئے تو
    اسے مل کر بھگاتے تھے

    ٹھٹھرتی سردیوں کی رات میں ہم نے
    اکھٹے آگ تاپی ہے
    سلگتی دھوپ میں چھاؤں بنے ہیں یاد ہے تم کو؟
    کوئی آندھی چلی ہو یا کوئی طوفان آیا ہو
    یا بارش زور سے برسے،
    صحن میں گٹر کا پانی نکل آئے
    تمھیں تو یاد ہوگا کس طرح ہم نے
    تمھارے صحن سے ملکر گٹر کے گندے پانی کو نکالا تھا۔۔۔؟
    تمھیں کچھ یاد ہے کس نے ہمارا شہر سونا کردیا پھر سے؟
    ہمارے دشمنوں نے خوف و دہشت کو بچھونا کردیا پھر سے۔۔!
    ہمارے شہر میں، محلے میں
    پھر سے گھس بیٹھیے گھس بیٹھے ہیں
    چلو غنڈوں کو، ان گھس بیٹھیوں کو
    اپنے اس شہر، اس محلے سے
    آؤ ہم مل کے نکالیں پھر سے

    جیسے بارش کے دنوں میں ہم نے
    تمھارے صحن سے ملکر گٹر کے گندے پانی کو نکالا تھا۔۔۔!

    بشکریہ : فیصل سبزواری بھائی
     
  2. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
  3. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زبردست
     

اس صفحے کو مشتہر کریں