1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تحقیق کاروں نے ڈائٹ کوک کو موٹاپے کا باعث قرار دے دیا

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏19 مارچ 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    نیویارک (نیوز ڈیسک) کولا مشروبات کے خوفناک اثرات سے بچنے کے لئے عام طور پر لوگ ڈائٹ کوک کو ایک اچھا متبادل سمجھتے ہیں لیکن افسوس کہ مضر صحت ہونے میں یہ دیگر کولا مشروبات سے کسی طرح بھی کم نہیں۔
    امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس نے 750افراد پر دس سال تک تحقیق جاری رکھی جس کے نتائج اب سائنسی جریدے "American Geriatrics Society" میں شائع کردئیے گئے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق ڈائٹ کوک دیگر مسائل کے علاوہ موٹاپا بھی پیدا کرتی ہے اور خصوصاًبڑی عمر کے افراد اس کے منفی اثرات کا زیادہ شکار بنتے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ دس سال کے دوران 750افراد میں سے جن لوگوں نے ڈائٹ کوک کا استعمال بالکل نہیں کیا ان کی کمر کی پیمائش میں 0.8انچ کا اضافہ ہوا، کبھی کبھار ڈائٹ کوک پینے والوں کی پیمائش میں اضافہ 1.83 انچ تھا جبکہ ڈائٹ کوک کا بکثرت استعمال کرنے والوں میں مذکورہ اضافہ 3.16 انچ تھا۔
    ’چکن نگٹس ‘میں دراصل کیا ہو تاہے ؟اصلیت جان کر آپ دوبارہ کھانے سے پہلے سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے
    تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ڈائٹ کوک کے استعمال سے آنتوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جس کی وجہ سے انہظام اور میٹابولزم کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے اور یہ تمام عوامل وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ ڈائٹ کوک پینے والے غلط فہمی کی بناءپر سمجھتے ہیں کہ وہ کم کیلریز استعمال کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ دیگر کھانوں میں قدرے بے احتیاطی کرتے ہیں اور یہ عمل بھی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

    http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/18-Mar-2015/204451
     

اس صفحے کو مشتہر کریں