1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  2. اس صیغے میں اسلامی کتب لگائی جاتی ہیں۔ انتظامیہ کسی بھی مکتبہ فکر پر پابندی نہیں لگاتی ہے اس لیے صارفین کتب پر نقظہ اعتراض اٹھانے کے بجائے اپنی صوابدید کے مطابق کتب سے استفادہ کریں۔یہاں لگائی گئی کتب کسی بھی طرح انتظامیہ کا مذہبی رجحان یا مکتبہ فکر ظاہر نہیں کرتی۔

تحفۃ الاحادیث شرح نخبۃ الاحادیث

'اسلامی کتب' میں موضوعات آغاز کردہ از حافظ اختر علی, ‏16 جولائی 2014۔

  1. حافظ اختر علی
    آف لائن

    حافظ اختر علی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2010
    پیغامات:
    100
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے استفتادہ عامۃ الناس کےلیے انتہائی دشوار ہے ۔عامۃ الناس کی ضرورت کے پیش نظر کئی اہل علم نے مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں جن میں ایک 100 احادیث پر مشتمل ایک مجموعہ عارف با اللہ مولانا سید محمد داؤد غزنوی  نے نتہائی مختصراور جامع رسالہ ’’نخبۃ الاحادیث‘‘ کے نام سے مرتب کیا جس میں عبادات معاملات ،اخلاق وآداب وغیرہ سے متعلق کامل رااہنمائی موجود ہے۔ موصوف کے کمال حسنِ انتخاب کی وجہ سے یہ کتاب اکثر دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے۔زیر نظر کتاب ’’ تحفۃ الاحادیث ‘‘مولانا داؤد غزنوی  کی کتاب نخبۃ الاحادیث کی شرح ،سلیس وعام فہم ترجمہ ہے ۔اس میں مترجم کی طرف سے لغوی تشریح اور فوائد کااضافہ یقیناً ابتدائی طلبہ کے لیے بہت مفید ہے۔مترجم نے تمام احادیث کی تخریج بھی کردی ہے تاکہ اصل مراجع کی طرف آسانی سے رجوع کیا جاسکے ۔ ۔اللہ تعالی اس کتاب کا فائد ہ عام فرمائے اور مصنف ،مترجم کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں