1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ چند دنوں‌سے شدید علیل تھے۔

    مولانا خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں قران پاک حفظ کیا ہوا تھا۔ انھیں عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبور تھا۔ عرصہ قبل ان کا ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور تھے اور چل نہیں سکتے تھے۔

    خادم حسین رضوی 22 جون 1966ء ضلع اٹک میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم جہلم سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے درس نظامی مکمل کیا۔

    خادم حسین رضوی کچھ روز سے بخار میں مبتلا تھے، طبعیت خراب ہونے پر انھیں شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خادم حسین رضوی جب ہسپتال پہنچے تو انتقال کر چکے تھے۔

    ذرائع کے مطابق خادم حسین رضوی کی میت ان کی رہائش گاہ ملتان روڈ پر پہنچا دی گئی ہے۔ امن وعامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے بیان میں مرحوم کی کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں