1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تبدیلئ طبقہ کے چنگھاڑتے ہوئے ارمان...

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏30 مئی 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات​

    جب انسان اپنی کلاس تبدیل کرنے کا عہد کر لیتا ہے تو وہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا.

    کیونکہ ماضی سے مناسبت رشتہ داروں سے مطابقت محلے داروں سے مفاہمت دشمنوں سے مخاصمت انسان کو ایک قدم بھی اٹھانے نہیں دیتی.

    اسی وجہ سے ترقیوں کی منازل طے کرنے کا عزم رکھنے والے اپنے مفادات کے حصول کیلئے خود کو کسی بھی حد تک لے جانے کیلئے تیار رہتے ہیں.

    بعینہٖ آگے بڑھنے والے اور اوپر سے اوپر جانے کا مصمم ارادہ رکھنے والے خود کو وقتی طور پر اور حالات کے تقاضوں کے باعث کسی بھی حد تک گراوٹ اور بد اخلاقی کے درجات تک گرنے کو اپنے لئے نیک شگون تصور کرتے ہیں.

    جب یہی حصول دعوی کی حد تک پہنچ جائے اور امارت بلندیوں کو چھو لے تو پھر انسان کے طور طریقے یکسر تبدیل ہو جاتے ہیں.

    کم مائیگی میں گزر بسر کرنے والا ضدی اور اڑیل انسان امارت کی منزل پر پہنچ کر تفخر سے بھرے مزاج اور بات بات پہ اپنی جدا گانہ حیثیت کے قصیدے گنگنانے لگتا ہے.

    عروج امارت کی بلندیوں پر پہنچنے والے حاصل اہداف کے بعد بھی سرگرمِ عمل رہتے ہیں کیونکہ ان کی طلب زر بڑھتی ھی جاتی ہے.

    غوری
    3 مئی 21​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں