1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بے گناہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے. پاکستان

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏5 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بے گناہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے. پاکستان

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام پرڈھائے جانے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے قابض افواج نے جعلی مقابلوں میں 3 کشمیریوں کو شہید کیا۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارتی افواج نے جعلی سرچ آپریشن کرکے نصف درجن نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ بیگناہ کشمیریوں کا قتل بھارتی ریاستی دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے اور کشمیری قیادت جھوٹے الزامات کے تحت غیرانسانی حالات میں بھارتی جیلوں میں قید ہے۔زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق 25 جنوری تک 33 لاکھ سے زائد جعلی ڈومیسائل جاری کیے گئے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے، ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ یکجہتی واک اسلام آباد اور ملک بھر میں ہوں گی۔ دنیا بھرمیں پاکستانی سفارتخانوں میں سیمینار اور تقریبات منعقد کی جائیں گی.

     

اس صفحے کو مشتہر کریں