1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بے صبری وقت سے پہلے بڑھاپے کی وجہ

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏21 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بے صبری وقت سے پہلے بڑھاپے کی وجہ
    [​IMG]
    صبر انسانی شخصیت کی بہت بڑی خوبی تصور کیا جاتا ہے مگر یہ زندگی کو طویل بنانے کا باعث بھی بنتا ہے، یہ بات سنگاپور یونیورسٹی میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بے صبر افراد قبل از وقت بڑھاپے کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کی عمر بہت تیزی سے مٹھی سے نکل جاتی ہے تاہم ایسے افراد مراقبہ کرکے بڑھاپے کو روک سکتے ہیں۔
    اس تحقیق کے دوران محققین نے 1100 طالب علموں پر تجربہ کیا اور بے صبرے افراد کے خون کے ٹیسٹ اور ان کے ٹیلومیئرز کی لمبائی کا جائزہ لیا گیا۔ ٹیلومیئرز انسانی کروموسومز کے ایسے حفاظتی کیپس ہیں جو ڈی این اے کو کسی بھی نقصان سے بچاتے ہیں۔ اگر ان ٹیلومیئرز کی لمبائی کم ہو جائے تو بڑھاپہ جلد چھانے لگتا ہے۔
    محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بے صبرے طالبعلموں کے ٹیلومیئرز مختصر ہونے کے سبب ان کی زندگی کی کا سفر کم ہو جاتا ہے، یہ تحقیق طبی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئی ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں