1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بے حِسی

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by محمداحمد, Dec 4, 2008.

  1. محمداحمد
    Offline

    محمداحمد ممبر

    Joined:
    Jul 12, 2006
    Messages:
    125
    Likes Received:
    3
    بے حسی

    ٹھیک ہے شہر میں
    قتل و غارت گری کی نئی لہر ہے
    پر نئی بات کیا
    یہ تو معمول ہے

    ٹھیک ہے کہ کئی بے گناہ
    آگ اور خون کے کھیل میں زندگی ہار کر
    جینے والوں کے بھی حوصلے لے گئے
    اور پسماندگاں دیکھتے رہ گئے
    یہ بھی معمول ہے
    شہر اب پھر سے مصروف و مشغول ہے

    ٹھیک ہے کہ ستم کالی آندھی کی مانند چھایا رہا
    کتنی صبحوں پہ ظلمت کا سایہ رہا
    کتنے دن تک ہوا نوحہ خوانی کی خواہش میں گُھٹتی رہی
    اور دھرتی کے سینے سے کتنے دنوں ہُوک اُٹھتی رہی
    کتنے دن سے یہاں عافیت کا چمن خاک ہے، دھول ہے

    ٹھیک ہے کہ پسِ پُشت رکھے ہوئے خون آلود ہاتھ
    میرا رہبر ہی تھا جو محبت کا پرچار کرتا رہا
    دل ہی دل میں کہیں مُسکراتا رہا
    اور نقاب اپنے چہرے پر اوڑھے ہوئے
    مرنے والوں کا ماتم بھی کرتا رہا
    یہ نفاقِ طرحدارِ اہلِ ستم تو روایت میں صدیوں سے منقول ہے
    اور معمول ہے

    پر مجھے کیا پڑی
    ہاں مجھے کیا پڑی
    کہ میں سوچُوں یہاں کون ظالم ہے اور کون مظلوم ہے
    کون قاتل ہے اور کون مقتول ہے

    جس پہ گولی چلی وہ مِرا سر نہ تھا
    آگ جس پر لگی وہ مِرا گھر نہ تھا
    پھر مجھے کیا پڑی
    ہاں مجھے کیا پڑی کہ میں سوچُوں جو بستی میں اُفتاد ہے کس کی ایجاد ہے
    میرا دل اپنی دُنیا میں مشغول ہے
    میری دُنیا میں سب حسبِ معمول ہے

    محمداحمدؔ
     
  2. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    بہت خوب جناب۔۔۔

    ٹھیک ہے کہ پسِ پُشت رکھے ہوئے خون آلود ہاتھ
    میرا رہبر ہی تھا جو محبت کا پرچار کرتا رہا
    دل ہی دل میں کہیں مُسکراتا رہا
    اور نقاب اپنے چہرے پر اوڑھے ہوئے
    مرنے والوں کا ماتم بھی کرتا رہا
    یہ نفاقِ طرحدارِ اہلِ ستم تو روایت میں صدیوں سے منقول ہے
    اور معمول ہے

    بہت خوب محمد احمد بھائی۔۔۔ :222:
     
  3. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    سبحان اللہ، بہت ہی خوب محمد احمد بھائی۔ بہت ہی کمال کی فکر ہے۔ یقین کریں، دل خوش ہو گیا آپ کا یہ خوبصورتی سے پرویا ہوا پیغام دیکھ کر۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اب بھی کچھ لوگ ایسی شاعری کر رہے ہیں جو ہمیں ہمارے معاشرتی رویوں پر نظر ڈالنے پر مجبور کر دے۔ بہت سی داد قبول کریں۔ اپنے پیغام کو خوب پھیلائیں، کچھ لوگ تو اثر لے کر رویے بدلیں گے انشاءاللہ۔

    :101: :101: :101:
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:


    واہ احمد بھائی واہ ۔ آپ نے معاشرتی بےحس ضمیر پر بہت کاری ضرب لگائی ہے۔
    کاش ہمارا قومی ضمیر بیدار ہوجائے۔
     
  5. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب محمد احمد بھائی،!!!!!
     
  6. اقرا99
    Offline

    اقرا99 ممبر

    Joined:
    Nov 9, 2008
    Messages:
    118
    Likes Received:
    0
    :a180: تحریر ھے :dilphool:
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اقراء جی ۔ میرے خیال میں تو یہ نظم تھی :nose:
     
  8. وسیم
    Offline

    وسیم ممبر

    Joined:
    Jan 30, 2007
    Messages:
    953
    Likes Received:
    43
    احمد بھائی ۔ آپ کی نظم لائق تحسین ہے۔ بہت خوب
     
  9. طاہرہ مسعود
    Offline

    طاہرہ مسعود ممبر

    Joined:
    Jun 28, 2006
    Messages:
    293
    Likes Received:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    بہت دردناک حقیقت کو منظوم کیا ہے آپ نے

    آج یہی بے حسی چھا رہی ہے قوم پر اللہ رحم کرے۔آمین
     
  10. محمداحمد
    Offline

    محمداحمد ممبر

    Joined:
    Jul 12, 2006
    Messages:
    125
    Likes Received:
    3
    بہت شکریہ

    تمام احباب کی حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔
     

Share This Page