1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از بےباک, ‏24 فروری 2009۔

  1. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    خواب کھودے تو تیری یاد کے کھنڈر نکلے
    خود میں ڈوبے تو تیری ذات کے اندر نکلے

    بے باک بھائی بہت اچھی شاعری ہے :222:
     
  2. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری


    آؤ مل کر کھاتے ہیں

    آؤ مل کر کھاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    گیت خوشی کے گاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    جب وقت پڑا تو بھاگیں گے، جدہ اور لندن اپنا ہے
    مل کر بھوک مٹاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    میں 10% تم 10 نمبر، دونوں مل کر کچھ کر جائیں
    اک تازہ ڈھونگ رچا تے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    گھوڑے لوَٹے، سب آئیں گے تھیلے بھر بھر لے جائیں گے
    اک اور دکان لگاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    تو عدل کا شور مچائے جا، میں ظلم کو عام کیے جاؤں
    اس طرح سے کام چلاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    ہم ماضی میں بھی کھاتے تھے، اب اور زیادہ کھائیں گے
    کب کہنے سے شرماتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    اس ملک سے اتنا پیار ہمیں، چپہ چپہ بیچیں گے ہم
    اس ملک سے پیار نبھاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    ہے پہلے بھی لُوٹا اس کو، پر قوم بھلا بیٹھی ہم کو
    اک اور سبق سکھلاتے ہیں آؤ مل کر کھاتے ہیں
    میرے گھوڑے بیتاب بہت، ڈربی کھولو میں آتا ہوں
    ہر شہر میں ریس لگاتے ہیں آؤ مل کر کھاتے ہیں
    اک دوجے کے دشمن تھے یہ اے یاسر جی کچھ دن پہلے
    اب دونوں یہ فرماتے ہیں آؤ مل کر کھاتے ہیں

    :horse::horse::horse::horse::horse::horse::horse:
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    بہت خوب بے باک جی زبردست

    دوبئی تو ٹھیک مگر لندن کیون بھیج رھے ھیں ان کوووووووووووووووووووووووووو
     
  4. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    سیاسی موڑ
    رائے دہندہ اور امیدوار کے بیچ سمجھوتہ


    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

    نہ میں تم سے کوئی اندیشہ رکھوں چالبازی کا
    نہ تم دیکھو مجھے پھر "مطلبی انداز" نظروں سے
    تمہارے نام سے گالی نہ آئے میرے ہونٹوں پر
    نہ ظاہر ہو تمہارے مکر و فن کا راز نظروں سے
    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

    تمہیں "خودغرضیاں" اکسا رہی ہیں پھر الیکشن پر
    مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ نیتا پرائے ہیں
    مرے ہمراہ بھی نادانیاں ہیں ووٹ دینے کی
    تمہارے ساتھ بھی تو کالے کرتوتوں کے سائے ہیں
    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

    تُرپ چالوں سے نیتاؤں کی اب بیزار ہوں میں بھی
    تمہیں بھی اب تھکن محسوس ہوتی ہے سیاست سے
    مجھے بھی اب نہیں ہے شوق کوئی خود فریبی کا
    تمہیں بھی کوئی دلچسپی نہیں جنتا کی خدمت سے
    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

    یہی موقع ہے تم بھی ترک کر دو اپنی چالاکی
    ادھر میں بھی بہلنا چھوڑ دوں رنگین خوابوں سے
    بچھا سکتے نہیں تم بھی سمندر ریگزاروں میں
    بجھا سکتا نہیں میں پیاس بھی اپنی سرابوں میں
    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

    قیادت روگ بن جائے تو اس کو بھولنا بہتر
    جو کرسی بوجھ بن جاتی ہے اس کو توڑنا اچھا
    وزارت کامیابی سے اگر کرنا نہ ہو ممکن
    اُسے کوئی "سیاسی موڑ" دے کر چھوڑنا اچھا
    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں​

    طالب خوند میری کی پیروڈی
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    بہت خوب بے باک جی
    شئیرنگ کا شکریہ

    امید ھے آپ یہ سلسلہ اب منقطع نہیں ہونے دیں گے
     
  6. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    الہام کی رم جھم



    الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے
    یہ دل کا نگرہے کہ مدینے کی فضا ہے

    سانسوں میں مہکتی ہیں مناجات کی کلیاں
    کلیوں کے کٹوروں پہ تیرا نام لکھا ہے

    آیات کی جھرمٹ میں تیرے نام کی مسند
    لفظوں کی انگوٹھی میں نگینہ سا جڑا ہے

    اب کو ن حدِ حسن طلب سوچ سکے گا
    کونین کی وسعت تو تہہ دستِ دعا ہے

    ہے تیری کسسک میں بھی دمک حشر کے دن کی
    وہ یوں کہ میرا قریہ جاں گونج اُٹھا ہے

    خورشید تیری راہ میں بھٹکتا ہوا جگنو
    مہتاب تیرا ریزہ نقشِ کفِ پا ہے

    واللیل تیرے سایہ گیسو کا تراشا
    والعصر تیری نیم نگاہی کی ادا ہے

    لمحوں میں سمٹ کر بھی تیرا درد ہے تازہ
    صدیوں میں بھی بکھر کر تیرا عشق نیا ہے

    یا تیرے خدوخال سے خیرہ مہ و انجم
    یا دھوپ نے سایہ تیرا خود اُوڑھ لیا ہے

    یا رات نے پہنی ہے ملاحت تیری تن پر
    یا دن تیرے اندازِ صباحت پہ گیا ہے

    رگ رگ نے سمیٹی ہے تیرے نام کی فریاد
    جب جب بھی پریشان مجھے دنیا نے کیا ہے

    خالق نے قسم کھائی ہے اُس شہر اماں کی
    جس شہر کی گلیوں نے تجھے ورد کیا ہے

    اِک بار تیرا نقشِ قدم چوم لیا تھا
    اب تک یہ فلک شکر کے سجدے میں جھکا ہے

    دل میں ہو تیری یاد تو طوفاں بھی کنارہ
    حاصل ہو تیرا لطف تو صرصر بھی صبا ہے

    غیروں پہ بھی الطاف تیرے سب سے الگ تھے
    اپنوں پہ بھی نوازش کا انداز جدا ہے

    ہر سمت تیرے لطف و عنایت کی بارش
    ہر سو تیرا دامانِ کرم پھیل گیا ہے

    ہے موجِ صبا یا تیرے سانسوں کی بھکارن
    ہے موسم گل یا تیری خیراتِ قبا ہے

    سورج کو اُبھرنے نہیں دیتا تیرا حبشی
    بے زر کو ابوذر تیری بخشش نے کیا ہے

    ثقلین کی قسمت تیری دہلیز کا صدقہ
    عالم کا مقدر تیرے ہاتھوں پہ لکھا ہے

    اُترے کا کہاں تک کوئی آیات کی تہہ میں
    قرآن تیری خاطر ابھی مصروفِ ثنا ہے

    اب اور بیاں کیا ہوکسی سے تیری مدحت
    یہ کم تو نہیں ہے کہ تو محبوبِ خدا ہے

    اے گنبدِ خضرا کے مکین میری مدد کر
    یا پھر یہ بتا کون میرا تیرے سوا ہے

    بخشش تیری آنکھوں کی طرف دیکھ رہی ہے
    محسن تیرے دربار میں چپ چاپ کھڑا ہے​
     
  7. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    بہت شکریہ بے باک جی

    بہت خوب بہت عمدہ
     
  9. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    پرائے درد کو اپنا ہی درد جانا ہے ،
    ہم اہلِ درد کا رشتہ بہت پرانا ہے ،​
     
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    پرائے درد کو اپنا ہی درد جانا ہے ،
    ہم اہلِ درد کا رشتہ بہت پرانا ہے ،

    بہت خوب بےباک جی۔ مختصر الفاظ میں کیا جامع بات کی گئی ہے۔
    شکریہ
     
  11. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    اگر محبت سے نہ انسان آشنا ہوتا
    نہ مرنے کا مزہ ہوتا نہ جینے کا مزہ ہوتا

    ہزاروں جان دیتے ہیں بتوں کی بے وفائی پر
    اگر ان میں سے کوئی با وفا ہوتا تو کیا ہوتا
     
  12. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری


    کہاں ہیں دن وہ بچپن کے ؟ کہا ں وہ پل لڑکپن کے؟
    لگے ہے اب متا عِ زیست رخشِ بے عناں مجھ کو

    تعلق دین سے ، رشتہ حرم سے ، ہے تو بس اتنا
    مسلسل لوٹا جاتا ہے انہی کے درمیاں مجھ کو

    رموزِ جلوہ ہائے حُسن سے میں خوب واقف ہوں
    نظر آتا ہے ہرسو اُس کا سنگِ آستاں مجھ کو

    زمینِ مصحفی میں کہہ تو دی میں نے غزل ناداں
    خبر کس کو ؟ کہیں گے کیا ،سخن کے قدر داں مجھ کو
    راجیو چکرورتی کے مصحفی کی زمین پر کہے ہوئے شعر
     
  13. راجہ مبارک
    آف لائن

    راجہ مبارک ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اگست 2011
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    :a215::207::212::a12::201:شکریہ:titli::207::a215::p_point::D
     
  14. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیں
    اس کھو کر تو میرے پاس رہا کچھ بھی نہیں

    کل بچھڑنا ہے تو پھر عہد وفا سوچ کے باندھ
    ابھی آغاز محبت ہے گیا کچھ بھی نہیں

    میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنے
    تو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلا کچھ بھی نہیں
     
  15. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    سوچتا ہوں کہ وہ کتنے معصوم تھے
    کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے

    میں نے پتھر سے جن کو بنایا صنم
    وہ خدا ہو گئے دیکھتے دیکھتے
     
  16. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    جن پتھروں کو ہم نے عطا کی تھی دھڑکنیں
    وہ بولنے لگے تو ہمیں پر برس پڑے
     
  17. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    ہم سے یہ سوچ کر کوئی وعدہ کرو
    ایک وعدہ پہ عمریں گزر جائیں گی

    یہ ہے دنیا یہاں‌کتنے اہل وفا
    بے وفا ہو گئے دیکھتے دیکھتے
     
  18. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    بہت خوب راجہ‌صاحب، بہت ہی خوب شعر لکھے آپ نے ، آپ کی پسند کا میں قائل ہو گیا ،
    واہ جناب ، زبردست
     
  19. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    پسند کرنے کا شکریہ ب جی
     
  20. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    واہ۔۔۔۔بہت خوب
     
  21. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    واہ۔۔۔واہ۔۔۔۔
     
  22. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    تیری کھوج وچ عقل دے کھنبھ جھڑ گئے​


    تیری بھال وچ تھوتھا خیال ہویا

    لکھاں اُنگلاں گُنجھلاں کھول تھکیاں

    تیری زُلف دا سِدھا نہ وال ہویا

    گھگی بَجھ گئی سنکھاں دی رو رو کے

    پِٹ پِٹ کے چُور گھڑیال ہویا

    چِیک چِیک کے قلم دی جیبھ پاٹی

    اجے حل نہ تیرا سوال ہویا

    تیرے ہِجر وچ کسے نے کن پاڑے

    اتے کسے نے جٹاں ودھائیاں نیں

    بُوہے مار کے کسے نے چِلّے کٹے

    کسے رڑے تے راتاں لنگھائیاں نیں

    کوئی لمکیا کھوہ دے وچ پُٹھا

    اتے کسے نے دھونیاں تائیاں نیں

    تیرے عاشقاں نیں لکھاں جتن کیتے

    پر تُوں مونہہ توں زُلفاں نہ چائیاں نیں

    تیری سِک دے کئی تہائےمر گئے

    اجے تیک نہ وصل دا جُرعہ لبھا

    لکھاں سسیاں مر گئیاں تھلاں اندر

    تیری ڈاچی دا اجے نہ کُھرا لبھا

    کسے پُھل قران دا پاٹھ کیتا

    کسے دل دا پتر کھولیا یے

    کسے نیناں دے ساگر ہنگال مارے

    کسے ہِک دا کھُونجا پھرولیا وے

    کسے گلھاں دے دیوے دی لو تھلے

    تینوں زُلفاں دی رات وچ ٹو لیا وے

    رو رو کے دنیا نے راہ پائے

    پر توں ہس کے اجے نہ بولیا وے

    دیدے کلنج مارے تیرے عاشقاں نیں

    اجے اتھرو تینوں نہ پوہے کوئی

    تیری سونہہ کُجھ رون دا مزہ ای نٕیں

    پُونجھن والا جے کول نہ ہوئے کوئی

    تیری مانگ دی سڑک تے پیا جیہڑا

    اُس نوں حِیلیاں نال پرتائیا تُوں

    حِرصاں، دولتاں، حُسناں، حکومتاں دا

    اوس سے راہ وچ چوگا کھِنڈایا توں

    کسے قیس نوں لگا جے عشق تیرا

    اُس نوں لَیلیٰ دا لیلا بنایا توں

    کسے رانجھے نوں چڑھیا جے چا تیرا

    اُس نوں ہیر دی سیجے سوایا توں

    ساڈے ہنجواں کیتا نہ نرم تینوں

    ساڈی آہ نے کیتا نہ چھیک تینوں

    اسیں سڑ گئے وچھوڑے دی اگ اندر

    لاگے وسدیاں آیا نہ سیک تینوں

    کسے چھنّاں بنایا جے کھوپڑی دا

    توں بُلیاں نال چھوہائیاں نہ

    کسے دل دا رانگلا پلنگ ڈاہیا

    تیرے ناز نوں نیندراں آئیاں نہ

    کسے جُتیاں سیتیاں چم دیاں

    تیری بے پرواہی نے پائیاں نہ

    رگڑ رگڑ کے متھے چٹاخ پِے گئے

    اجے رحمتاں تیریاں چھائیاں نہ

    مار سُٹیا تیریاں روسیاں نیں

    پھوک سُٹیا بے پرواہی تیری

    لے کے جان توں اجے نہ گُھنڈ چایا

    خبرے ہور کیہہ اے منہ وکھائی تیری

    جے توں مونہہ توںزُلفاں ہٹا دیویں

    بِٹ بِٹ تکدا کُل سنسار رہ جائے

    رہ جائے بھائی دے ہتھ وچ سنکھ پھڑیا

    بانگ مُلّاںدے سنگھ وِچکار رہ جائے

    پنڈت ہوراں دا رہ جائے سندھور گھُلیا

    جام صوفی دا ہویا تیار رہ جائے

    قلم ڈیہہ پئے ہتھوں فلاسفر دی

    مُنکر تکدا تیری نُہار رہ جائے

    اک گھڑی جے کُھلا دیدار دے دئیں

    ساڈا نِت دا ریڑکا مُک جاوے

    تیری زُلف دا سانجھا پیار ہووے

    جھگڑا مندر مسیت دا مُک جاوے

    ڈاکٹر موہن سنگھ دیوانہ
     
  23. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    دل میں جب تک تھا تو اِک طوفان تھا
    آنکھ سے ٹپکا تو بےبس ہو گیا
     
  24. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    سحر کی چاپ بھی پاؤں، تو کِھل کے پھول بنوں
    میں آئینہ تو نہیں ، دیکھ کر رہوں خاموش
     
  25. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    بہت خوب بابا لسی جی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں