1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بےباک کی آمد پر بےلگام تبصرے

Discussion in 'میں کون ہوں؟' started by بےباک, Feb 21, 2009.

  1. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    [glow=red:2jco7dvy]السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔[/glow:2jco7dvy]
    یوں تو میں"[glow=red:2jco7dvy]ہماری اردو[/glow:2jco7dvy]" کا ایک عرصے سے معترف تھا،کہ اردو زبان کی خدمت میں یہ فورم پیش پیش ہے ،مگر اس چوپال میں دیر سے داخلے کی وجہ یوں بیان ہے ،کہ میں اس سے پہلے[glow=red:2jco7dvy]" القلم" اور"محفل"[/glow:2jco7dvy] اور کچھ دوسرے فورمز میں اپنا نام درج کرا چکا تھا، نام کے لحاظ سے "یونس عزیز" ہوں ،لکھنے کے لحاظ سے" بےباک" ہوں، اور بھاگنے کے لحاظ سے بےلگام ہوں ، پیشہ کے اعتبار سے "ہنر مند" کہہ سکتے ہیں ،پیشہ آباء سپاہ گری ہرگز نہیں البتہ جہلم کے علاقے سے پیدائشی تعلق ہونے کے ناطے جنگجوانہ فطرت ضرور پائی ہے، لاہور کو مسکن بنایا ہے، عارضی موجودگی بسلسلہ روزگار سعودی عرب کے دار الخلافہ یعنی ریاض میں ہے ،اردو لنک کے بےشمار ساتھیوں کو ادھر دیکھ کر مجھے بھی ترغیب ملی کہ ادھر نام اندراج کرانے میں ہرج ھرگز نہیں ہے،اردو زبان کی چاشنی اور لذت نے مجھے بذریعہ کمپیوٹر اردو لکھنے پر مجبور کر دیا ،
    اردو نے انٹرنیٹ پر دوسری زبانوں کی طرح تیز رفتاری کے بجائے بار آوری میں کافی تاخیر کر دی کیوں کہ "تخم" نم نہ تھا ، بلکہ "نیم اور سیم" زدہ تھا۔ خیر" دیر آید درست آید" ، جب سب ساتھیوں میں اردو لکھنے کا شوق دیکھا، اردو اخبارات ، اردو چوپال اور ان گنت دوسری ویب سائیٹس دیکھیں تو بڑھاپے میں کمپیوٹر سیکھنے کا شوق ہوا، اور اردو کے""کی بورڈ"" سے تعارف حاصل کیا، نت نئے فونٹس جن میں [glow=red:2jco7dvy]صدف ، نوری نستعلیق ، جمیل نوری خط کشیدہ اور "علوی "[/glow:2jco7dvy]جیسے مشہور فونٹس نے میرے شوق کو مہمیز دی ، اور یوں میں کمپیوٹر پر اردو روانی سے لکھنے لگا، بھلا ہو ان ساتھیوں کا جو مجھے برداشت کرتے رہے ، اور آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ مجھے پوری شان و شوکت سے خوش آمدید کہا ،اور لکھا اور اپنے بڑے پن کا ثبوت دیا، کہ آپ میری "تحاریر" سے دل برداشتہ و دل شکستہ ہرگز نہ ہوں گے ،یوں تو حضرت انسان خطا کا پتلا ہے ،مگر بعض اوقات اپنے بارے میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ عنصر مجھ میں بےتحاشا موجود ہے ،بلکہ بعض اوقات بالکل "اوپر " تک ٹھونسا ہوا معلوم ہوتا ہے ، سو پیشگی اطلاع دے دی ہے کہ ایسا ناممکنات میں سے ھرگز نہیں کہ میں خطا کرنے کے قابل ہی نہیں ، البتہ کارِنمایاں شاید ہی کوئی کیا ہو یا ہونے کی توقع ہو ،
    ایک کوششِ ناتواں کی ہے ، کہ اپنا ایک بلاگ بناؤں ،مگر ابھی "ویب ٹولز" سے مکمل واقفی نہ ہونے کی وجہ سے کام راستے میں رکا ہوا ہے ، جتنی روشنی اس بڑھاپے میں حاصل کر سکا یہ اسی کے مرہون منت ہے ، شاباش دیں گے تو مزید بہتری کی توقع رکھیں ، لیں میرے بلاگ کا پتہ نوٹ فرما لیں ، http://www.beybak.wordpress.pk
    زندگی رہی تو ادہر ملاقات کا شرف حاصل کرتا رہوں گا ،
    برقی گھوڑے دوڑانے کا پتہ بھی حاصل کر لیں ،کیا معلوم کب مجھے نوٹس بھجوانا پڑے ، beylagam@yahoo.com :horse:

    آپ سب کامخلص اور دعاگو : بےباک
     
  2. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    ماشاءاللہ بے باک صاحب یعنی یونس عزیز بھائی آپ کی تحریر پڑھ کے لطف آ گیا۔ کافی اچھا لکھ لیتے ہیں۔ ہماری اردو کی اس پیاری پیاری اور گھریلو قسم کی محفل میں مرزا فیملی کی جانب سے بہت بہت خوش آمدید! :dilphool:
     
  3. عثمان حیدر
    Offline

    عثمان حیدر ممبر

    Joined:
    Mar 13, 2008
    Messages:
    1,423
    Likes Received:
    1
    بےباک انکل آپ کو یہاں دیکھ کر بہت ہی اچھا لگا [glow=red:1k2u14eb]جی آیاں نوں[/glow:1k2u14eb] :flor:
    انشاءاللہ یہاں ہمارا آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم بےباک بھائی صاحب ۔
    آپ کا تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔
    آپ کو سب دوستوں کی طرح میری طرف سے بھی اس بزم میں بارِ دیگر خوش آمدید ۔

    امید ہے آپکو یہ بزم پسند آئے گی اور ہماری اردو کو آپکی موجودگی سے مزید رونق ملے گی۔
     
  5. بےلگام
    Offline

    بےلگام مہمان

    ویلکممممممممممممممممممممممممممم ہمارے پیارے بےلگام جی آپ بھی آگے اب مزا آے گا ان شااللہ

    آپ کا نادان وارث
    سلامممممممممممممممممممممممممم
    کیسے ہین
     
  6. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    محترمہ مسز مرزا ،جناب لک فارورڈ ، جناب نعیم صاحب اور جناب مرزا عادل نذیر آپ سب کا میں انتہائی مشکور ہوں ، کہ آپ سب نے اپنائیت ،خوش دلی اور خلوص سےمیرا استقبال کیا، اور مجھے یوں لگا کہ اپنے ہی گھر قدم رکھا ہے،
    انشاءاللہ یہ محبت قائم رہے گی ،
    آپ سب کا مخلص: بےباک
     
  7. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    یونس عزیز صاحب،!!!!!

    السلام علیکم،!!!!

    آپ کا بےباکانہ انداز اور خوبصورت منفرد انداز میں تعارف حاصل کرکے بہت ھی زیادہ خوشی ھوئی،!!!! نام کچھ جانا پہچانا سا لگتا ھے، لگتا ھے کہ شاید کسی گلی کے نکڑ پر آپ سے ملاقات کا شرف حاصل رھا ھو، کیونکہ ھم دونوں ایک ھی شہر میں سکونت پزیر ھیں تو یقیناً کہیں نہ کہیں ٹکراؤ تو ضرور ھوا ھوگا، اب تو خیر میں اس شہر میں کچھ دنوں کا مہمان ھوں، کیونکہ یہاں تقریباً 9 سال گزارنے کے بعد جدہ میں ڈیرے ڈالنے کیلئے ھماری انتظامیہ کی طرف سے احکامات جاری ھو چکے ھیں، اس لئے اب میں چند ھی دنوں میں اس شہر سے کوچ کرنے والا ھوں، پیشے کے اعتبار سے آپ ھنر مند ھیں اور میں غیر ھنرمند ھوں، منشی گیری یعنی اکاؤنٹنٹ کے پیشے سے عرصہ 40 سال سے منسلک ھوں، یہاں سعودی عرب میں 1978 میں پہلی بار قدم رکھے تھے اور جب سے یہاں اب تک آنے جانے میں ھی زندگی کا ایک بہت بڑا مگر بہت ھی خوشگوارحصہ اللٌہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گزار چکا ھوں، اور اب اپنی زندگی کے 59 ویں بہار کے انتظار میں ھوں، اگر زندگی نے اللٌہ کے حکم سے ساتھ دیا تو، اردو زبان کو اپنے شوق کی وجہ سے سینے سے لگائے ھوئے ھوں، اور اب تک میں طفل مکتب ھوں، آپ جیسے باکمال لکھنے والوں کے زیر سایہ کچھ نہ کچھ سیکھ بھی رھا ھوں،!!!!!!!!!!

    آپ کو ھم ھماری اردو کی پیاری بارونق محفل میں بہت بہت خوش آمدید کہتے ھیں، اور امید کرتے ھیں کے ھمارا آپکا ساتھ بہت ھی زیادہ خوشگوار گزرے گا، :dilphool: اور اس محفل میں آپ کے آجانے سے اسکی رونق میں مزید اضافہ ھو گا،!!!!!!!!!

    خوش رھیں،!!!!!
     
  8. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    شکریہ جناب عبدالرحمن سید صاحب ،
    آپ جس محبت سے استقبال کر رہے ہیں ، اس سے عجیب سی سرشاری کیفیت طاری ہے ، اللہ کرے ہم سب پیارے دوست، قارئین اور صارفین اسی محبت سے خوش و خرم رہیں ، اور ایسے ہی یہ فورم دن بدن ترقی کرے اور اپنی پیاری زبان اردو کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے،

    یہ بنت شمیم کی نظم دیکھیں:

    اس خاك كے پتلے كو پھر خاك ميں جانا ہے۔۔۔۔۔

    دنيا ميں مدہوشي كيا جب گور ٹھكانہ ہے۔۔۔۔۔

    نہ شاہ و گدا ديكھے نہ حسن و ادا جانے

    آيا جو بلاوا تو نہ كوئی بہانہ ہے

    يہ مال و زر دنيا كچھ كام نہ آئے گا

    اعمال كا گوہر ہي بس ساتھ ميں جانا ہے

    واعظ نہ ولي كوئی، صوفي نہ ميں عالم ہوں

    سوئے ہوئے ايماں كو پھر بھي تو جگانا ہے

    ظلمت كا اندھيرا ہے اور دور سويرا ہے

    پھر سے ہميں قرآں كي مشعل كو جلانا ہے

    اٹھو بھي مسلمانوں غفلت كي ادا كب تك

    ہم كو ہي زمانے سے ہر ظلم مٹانا ہے

    بہتے ہوئے اس خوں كا ہم سے بھي حساب ہوگا

    ظلم سہ كے بھي چپ رہنا بھي ظلم بڑھانا ہے،

    ختم شد
    آپ سب کا مخلص: بےباک
     
  9. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بےباک بھائی ۔ یہاں شاعرانہ ذوق کے بہت سے لوگ تشریف فرما ہیں۔
    اور اچھی شاعری پڑھ جواباً شاعری نہ لکھنا ادب کی بےادبی ہے۔
    اس لیے آپ سے گذارش ہے کہ لڑی کو اپنے تعارف تک ہی رہنے دیں۔

    معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ شاعری کے لیے شاعری کے چوپال میں زورآزمائی کرتے ہیں۔ :warzish:

    کیا خیال ہے ؟
     
  10. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    شکریہ نعیمً صاحب ، مجھے رہنمإئی چاہیے ، انشاءاللہ خامیاں دور ہو جإٕئیں گی،،
    مجھے آپ دوستوں نے بہت محبت سے جپھا مارا ہے اور پھولوں سے نوازا ہے کہ کپڑے رنگین ہو گئے اور خوشبو میں بس گئے۔
    موضوع شائع ہونے کے بعد قطع و برید بالکل نہیں ہوتا ، ورنہ ابھی اسے یہاں سے منتقل کر دیتا،
    سدا خوش رہیں،

    آپ کا مخلص:بےباک
     
  11. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    قطع برید ہو جاتا ھے اگر جلدی اپنی غلطی کا احسا س ہو جائے تو :yes: :yes: :yes:
    ویسے اردو میں پنجابی کا استعمال چلتا ھے مگر بعض اوقات بہت ناگوار بھی گزرتا ھے
     
  12. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    خوشی صاحبہ ، شکریہ ،
    آپ مناسب مشورہ دیں ،میں ضرور قبول کروں گا ،
    ہو سکتا ہے کہ کچھ باتیں آپ کی نازک طبیعت پر گراں گزری ہوں ،آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ مجھے بتائیں یہ کریں ،
    اندازِ بیان آپ کا اچھا ہے ، بے حد خوشی ہوئی کہ آپ اسم بامسمی ہیں ، :dilphool: :mashallah: :mashallah: :mashallah:

    [glow=red:1qqk4vws]لاکھ کچھ نہ ہم کہتے، بے زبان رہے ہوتے،،
    آپ تو مگر پھر بھی بدگمان رہے ہوتے
    [/glow:1qqk4vws]​
     
  13. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    مجھے تو آپ بھی اسم بامسمی ہی لگے ھیں :hpy:

    مشورہ میں کیا دوں گی میں تو خود ایک نیو یوزر ہوں یہاں کی، مشورہ لینا ھے تو سید جی ہارون جی نعیم جی سے لیجیئے یا پھر ساگراج جی سے یہ لوگ آپ کی ہر سلسلے میہں مدد کر سکتے ھیں
    اور جہان تک میری نازک طبیعت کا تعلق ھے آپ اس بارے پریشان نہ ہوں جزاک اللہ
     
  14. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    سچ کہا خوشی جی میں واقعی بےباک ہوں
    صرف اٹھارہ ہزار کے قریب آپ کے پیغامات ہیں ، اور آپ کا عہدہ معاون متخصص ہے ،
    یہ" نیو یوزر" والی بات " سچائی" کے کافی قریب ہے ،
    انشاءاللہ ان سب سے مدد لوں گا ،
    جب یہاں رہنا ہے تو اوکھلی سے کیا ڈرنا،

    [glow=red:2e3kg50f]ستم گروں کے درمیان زندگی گزارنا،،
    بڑی عجیب جنگ ہے نہ جیتنا ، نہ ہارنا
    [/glow:2e3kg50f]​
     
  15. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2008
    Messages:
    600
    Likes Received:
    6
    ۔
    ۔
    ۔
    بے باک صاحب !
    میں صاحبِ خانہ نہیں ہوں۔۔۔ پھِر بھی آپ کا استقبال کرنے کا شرف حاصل کر رہا ہوں۔
    ۔
    آپ کو خوش آمدید کہہ کر مجھے خوشی ہو رہی ہے۔
    '
    میں تو یہ سمجھتا تھا کے یہاں۔۔۔۔
    ایک ہی شخصیت بے لگام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ " وہی "۔
    لیکن آپ بھی بے لگام نِکلے۔
    خیر !
    ایک سے دو بھَلے۔

    آپ کا تعارف پڑھ کر مسرت ہوئی۔ زبان پر آپ کی گرفت دیکھ کر ۔۔۔
    یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ۔۔۔۔ آپ نے اپنا قلم دھوپ میں نہیں گھِسا ہے۔
    ( گستاخی معاف ! ۔۔۔ محاورے اور ضرب الامثال میرے ہاتھ میں آ کر ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں۔)
    ۔
    امید کہ آپ اِس محفل کو ۔۔۔۔ زعفران زار بنائیں گے۔
    ۔
    اللہ آپ کو خوش رکھے۔
     
  16. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2008
    Messages:
    600
    Likes Received:
    6
    ۔
    اُکھلی میں تو آپ سَر دے چُکے۔۔۔۔ اب مُوسل سے نہ ڈریں۔
    ۔
     
  17. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ۔
    اُکھلی میں تو آپ سَر دے چُکے۔۔۔۔ اب مُوسل سے نہ ڈریں۔
    ۔[/quote:idpfgxwj]

    نادر بھائی،!!!!

    اُکھلی اور موسل کسے کہتے ھیں ایک مثال تو سنی تھی، شاید :takar: :hathora: اس ٹائپ سے ملتی جلتی ھوئی کوئی چیز ھوگی،!!!!! یا پتہ نہیں، ؟؟؟؟؟؟ آپ کچھ اس پر روشنی ڈالیں گے،!!!!!!!
     
  18. بےلگام
    Offline

    بےلگام مہمان

    سنا بےلگام جی کیا حال ہے کیا بات ہے ؟
     
  19. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    شکریہ نادر بھائی اور عبدالرحمن سید صاحب، ۔
    بھائٰ عبدالرحمن نے تصحیح فرما دی ، بلکہ ساتھ موسل بھی دکھا دیا ، مزا آیا، مجھے یہی کہنا تھا ،
    اوکھلی سے کیا ڈرنا ، یعنی میں سرِ تسلیم خم کرتا ہوں آپ موسل چلا سکتے ہیں ،،اصل محاورہ یوں ہے
    "جب اوکھلی میں سر دیا ہے تو موسل سے کیا ڈرنا"
    نادر بھائی اس بات کو بہت پہلے سمجھ چکے ہیں ،
    سید صاحب :میں نے صرف" کنایۃً " کہا تھا ،آپ نے موسل بھی ساتھ دکھا دیا ، ذرا ترس نہیں آیا،
    نادر بھائی: اردو زبان کی اپنی ایک لذت ہے ۔ اردو زبان بانچھ زبان ہرگز نہیں ،الفاظ کا استعمال اگر برموقع اور برجستہ ہو تو دل میں اتر جاتا ہے،

    آپ جیسے باغ و بہار دوستوں سے استفادہ ضرور کیا جائے گا، :dilphool: :flor: :flor:

    آپ سب کا مخلص: بےباک
     
  20. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    شکریہ عادل نزیر ،
    راواں اوکھیاں نہیں ، بس ٹُردا رہ
    :flor: :flor:
     
  21. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2008
    Messages:
    600
    Likes Received:
    6
    ۔
    اُکھلی میں تو آپ سَر دے چُکے۔۔۔۔ اب مُوسل سے نہ ڈریں۔
    ۔[/quote:39t09fdu]

    آپ کچھ اس پر روشنی ڈالیں گے،!!!!!!![/quote:39t09fdu]
    اوکھلی دراصل اُکھلی کی مغیرہ صورت ہے ۔
    اُکھلی = لکڑی کا ایک برتن جس میں دھان کُوٹا جاتا ہے۔
    دھان کُوٹنے کے لئے ۔۔۔جو موٹا سا ڈنڈا استعمال کیا جاتا ہے اُسے ۔۔۔ موسل کہتے ہیں۔
    ۔
    ۔
    اِسی پر ایک مثل مشہور ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
    جسے بیان کرنے میں لوگ۔۔۔ اکثر نادانِستہ طور پر چھوٹی موٹی غلطی کر جاتے ہیں۔
    ۔
    کچھ کہتے ہیں۔
    اُوکھلی میں سر دیا تو موسلی سے کیا ڈرنا۔
    ۔
    اصل مثل یہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    " اُکھلی میں سر دیا تو دھمکوں ( موسل ) سے کیا ڈر "
     
  22. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    شکریہ جناب نادر صاحب :dilphool: :flor:

    اب تو محاورہ سچ نظر آ رہا ہے،بلکہ اس کا عملی ثبوت بھی دیکھ لیا، واقعی اکھلی میں سر دیا ہے ،

    اب مجھے دھمکوں سے ذرا بھی ڈر نہیں لگے گا ، کیوں کہ آپ اصحاب کا ساتھ جو ہے ،
    ہمارے ہاں کاتب سے کتابت کے بعد اس کی طباعت ہوتی تھی، اور اکثر کاتب اپنی مرضی اور اپنے علم کے مطابق اس میں تصحیح کر دیا کرتے تھے ، ایک مصرعہ کچھ اس طرح تھا جس میں اپنے معشوق کی تعریف یوں کی تھی

    "تو جو یکتا ہے زمانے بھر میں" اس پر میری طرح کے کاتب نے یوں تصحیح فرمائی " تو جو بکتا ہے زمانے بھر میں‌"

    موجودہ دور میں ضرب الامثال اور محاوروں کا استعمال پہلے کی نسبت بہت کم ہو گیا ہے ، پہلے ضرب الامثال اور محاوروں کی علیحدہ کتاب ہوا کرتی تھی ،

    انشاء اللہ آپ کے علم سے ہم سب روشی حاصل کریں گے ،
    آپ سب کا مخلص: بےباک
     
  23. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2008
    Messages:
    600
    Likes Received:
    6
    ۔
    ۔
    بے باک صاحب
    آپ مجھ سے کیا روشنی حاصل کریں گے۔۔
    میں خود چراغ لے کر " روشنی " ڈھونڈ رہا ہوں۔۔
    ۔
    غلطی کس سے نہیں ہوتی ؟
    اچھے اچھے ۔۔۔ کیلے کے چھِلکے پر۔۔۔ پیر رکھ کر پھِسل جاتے ہیں۔
    ۔
    ۔
    پہلے آپ کو موسل کا ڈر تھا۔۔۔
    اب کیلے کے چھِلکے سے بھی بچ کر رہئیے ۔:hasna:

    اور مجھ پر بھی نظر رکھئیے ۔۔۔ میں بھی خطا کا ( چلتا پھِرتا) پُتلا ہوں۔
    اور چلتا پھِرتا ہی ۔۔۔۔ پھِسلتا ہے۔ :hasna:
     
  24. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب آپ بھی بے باک ھیں اور ھم سب بھی وقت اور مزاحیہ مزاج کے رویہ کے مطابق تھوڑا بہت مذاق ایک دوسرے کو خوش رکھنے کی لئے کرتے رھتے ھیں، کوشش یہی ھوتی ھے کہ جو کسی کے دل پر گراں نہ گزرے، اگر کسی قسم کی گستاخی سرزد ھوگئی ھو تو میں معذرت چاھوں گا،!!!!!!
    خوش رھیں،!!!!!
     
  25. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2008
    Messages:
    600
    Likes Received:
    6
    '
    '
    امید کہ بے باک صاحب میری بات کا بُرا نہیں منائیں گے۔
     
  26. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    محترم جناب نادر صاحب اور عبد الرحمن سید صاحب:
    میں بہت ہی محظوظ ہوا ہوں ، یہ سلجھے ہوئے ساتھیوں کی محفل ہے آپ کی یہ باتیں دل آزاری سے کوسوں دور ہیں ، بلکہ موجودہ شمسی مقیاس کے مطابق کئی نوری سال کے فاصلے پر ہیں، اس لیے اس طرح کے معذرت نامے ہرگز شرف قبولیت حاصل نہیں کر سکتے، اس لیے کہ اس سے پہلے والی تحریر میں اپنی کم علمی کا اعتراف شامل تھا،
    ذوق کے یہ شعر دیکھیں :

    آنکھ اس پر جفا سے لڑتی ہے
    جان کُشتی قضا سے لڑتی ہے

    شعلہ بھڑکے گا کیا بھلا سرِ بزم
    شمع تجھ بن ہوا سے لڑتی ہے

    آپ کا مخلص:بےباک
     
  27. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ جناب یونس عزیز بھائی،!!!!!!!
    یہ سب آپ کی عالیٰ ظرفی اور خلوص نظر ھے، میں تو ابھی طفل مکتب ھوں،!!!!!!!
    خوش رھیں،!!!!
     
  28. بےلگام
    Offline

    بےلگام مہمان

    بے لگام جی راہوں اکھیاں نے توڈے واستے نہی سی پر ساڈے واستے ہین یہ تو آپ چنگی طرح چانتے ہین
     
  29. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    عادل نذیر صاحب ،شکریہ ،
    اس شعر کے بعد بھی کچھ سنائیں

    کچھ مزید تازہ اور پسند کا کلام بھی لکھیے
     
  30. انجم رشید
    Offline

    انجم رشید ممبر

    Joined:
    Feb 27, 2009
    Messages:
    1,681
    Likes Received:
    1
    اسلام علیکم :
    بے باک بھای ہمیشہ مجھ سے پہلے ہی تشریف لے آتے ہیں کبھی خوش آمدید کا موقع ہی نہیں دیا چلیں یہ بھی اچھا ہے مجھے بھی انداذہ ہو جاتا ہے کہ میرا استقبال کیسے ہو گا ھھھھھھ اب دیکھیں کیسے ہوتا ہے استقبال میں تو ہمیشہ بھای کے ساتھ ہی سر اکھلی میں دے دیتا ہوں ِ
    اور عادل بھای جب بے باک بھای ہمارے ساتھ بے باکی سے ہیں تو ڈرتے کیوں ہو۔
     

Share This Page