1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیک ڈور وائرس کا توڑ جلد متوقع

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از فاطی, ‏4 جون 2006۔

  1. فاطی
    آف لائن

    فاطی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2006
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بیک ڈور‘ وائرس کا توڑ جلد متوقع

    مائیکروسافٹ اپنے پروگرام ورڈ (microsoft word) میں موجود ایک خرابی (جس کا وائرس بنانے والوں نے پہلے ہی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے) کے تدارک کے لیے مجوزہ ’پیچ‘ وقت سے پہلے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
    ورڈ میں موجود اس خرابی کی وجہ سے وائرس پروگرام لکھنے والے کے لیئے کسی بھی پی سی پر اضافی راستہ کھول کر کمپیوٹر کا کنٹرول سنبھال کر اپنے مقاصد کے لیئے استعمال کرنا آسان ہے۔
    اس خرابی کے توڑ کے لیئے مائیکروسافٹ مجوزہ پیچ وسط جون میں لانے والا تھا لیکن اب اس کا کہنا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ پیچ اس سے پہلے مارکیٹ میں لا سکتا ہے۔
    دریں اثناء ادارے نے اپنے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیچ کے آنے سے پہلے وائرس سے بچنے کے لیئے اپنے ورڈ پروگرام کے کئی فیچر استعمال نہ کریں۔
    ورڈ کو کرپٹ کرنے والے اس وائرس کا نام بیک ڈور گنوئی (Backdoor .Ginwui) ہے اور اسے ورڈ ڈاکومنٹ کی شکل میں تقسیم کی جانے والی ای میل کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔
    اس ای میل میں بظاہر امریکہ اور ایشیا کے سربراہان کے درمیان ایک ملاقات کا ذکر ہے۔
    جب کوئی صارف مذکورہ ای میل میں لگے ورلڈ ڈاکومنٹ کو کھولتا ہے تو اس کا کمپیوٹر وائرس کا شکار ہوجاتا ہے اور کمپیوٹر کا رابطہ ایشیا میں ایک ویب سائٹ کے ساتھ منسلک ہوجاتا ہے جس سے اس ویب سائٹ کو پتا لگ جاتا ہے کہ مذکورہ پی سی اس کے کنٹرول میں آگیا ہے۔
    پروگرام کے مطابق مائیکروسافٹ اس وائرس کے خلاف اپنا پیچ تیرہ جون کو متعارف کرائے گا لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو یہ پیچ اس سے پہلے متعارف کر دیا جائے گا۔
    پیچ کے مارکیٹ میں لائے جانے سے پہلے مائیکروسافٹ نے صارفین کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ ان ورڈ ڈاکومنٹس کو کھولنے سے پرہیز کریں جو کسی دوسری فائل مثلاً ایکسل یا پاور پوائنٹ کے اندر رکھی ہوئی ہو۔ اس کے علاوہ ادارے نے ویب سائٹس سے ورڈ ڈاکومنٹس ڈاؤن لوڈ کرنے سے بھی اجتناب کی تلقین کی ہے۔
    بیک ڈور گنوئی نامی وائرس مائیکروسافٹ ورڈ 2002 اور 2003 دونوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    شکریہ فاطی، جب یہ توڑ ہو جائے تو ہمیں بھی ضرور بتانا۔
     
  3. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ویسے فاطی جی یہ مضمون آپ نے کہاں سے اڑایا
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    پٹھان نے تو اگرچہ مزاح میں بات کی ہے تاہم بہتر یہی ہے کہ ہم ایسی تحریروں کے ساتھ ان کا اصل ماخذ (ویب صفحے کا ربط) بھی شائع کریں۔
     
  5. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    پر کِتھوں
     
  6. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آپ کو بھی چاہیے کہ فاتی کی طرح مضمون لکھیں۔۔۔۔۔۔پر کیتھوں
     
  7. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
  8. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں