1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیٹھ جاتا ہوں مٹی پہ اکثر۔۔

Discussion in 'اردو شاعری' started by دُعا, Mar 14, 2016.

  1. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    بیٹھ جاتا ہوں مٹی پہ اکثر۔۔
    کیونکہ مجھے اپنی اوقات اچھی لگتی ہے
    میں نے سمندر سے سیکھا ہے جینے کا سلیقہ
    چپ چاپ سے بہنا اور اپنی موج میں رہنا
    ایسا نہیں ہے کہ مجھ میں کوئی عیب نہیں ہے
    پر سچ کہتا ہوں
    مجھ میں کوئی فریب نہیں ہے
    جل جاتے ہیں میرے انداز سے میرے دشمن
    کیونکہ اک مدت سے میں نے
    نا محبت بدلی اور نا دوست بدلے

    اک گھڑی خرید کر ہاتھ میں کیا باندھی
    وقت پیچھے ہی پڑ گیا میرے
    سوچتا تھا گھر بنا کر رہوں گا سکوں سے
    پر گھر کی ضرورتوں نے مسافر بنا ڈالا
    سکون کی بات مت کر اے غالب
    بچپن والا اتوار اب نہیں آتا
    شوق تو ماں باپ کے پیسوں سے پورے ہوتے ہیں
    اپنے پیسوں سے تو بس
    ضرورتیں ہی پوری ہوتی ہیں
    زندگی کی بھاگ دوڑ میں
    کیوں وقت کے ساتھ رنگت کھو جاتی ہے
    ہنستی کھیلتی زندگی بھی عام ہوجاتی ہے
    اک سویرا تھا جب ہنس کر اٹھتے تھے ہم
    اور آج
    کئی بار
    بنا مسکرائے ہی شام ہوجاتی ہے
    کتنے دور نکل گئے
    رشتوں کو نبھاتے نبھاتے
    خود کو کھو دیا ہم نے
    اپنوں کو پاتے پاتے
    لوگ کہتے ہیں ہم مسکراتے بہت ہیں
    اور ہم تھک گئے
    درد کو چھپاتے چھپاتے
    خوش ہوں اور سب کو خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہوں
    لاپرواہ ہوں
    پھر بھی سب کی پرواہ کرتا ہوں
    معلوم ہے
    کوئی مول نہیں میرا
    پھر بھی
    کچھ انمول لوگوں سے
    رشتے رکھتا ہوں
    بیٹھ جاتا ہوں مٹی پہ اکثر
    کیونکہ مجھ کو
    اپنی اوقات اچھی لگتی ہے






     
    پاکستانی55 likes this.
  2. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید بھائی یہ غلطی سے یہاں پوسٹ ہوگیا ہے اسے شاعری والی لڑی میں مُوو کردیں۔شکریہ
     
    ھارون رشید likes this.
  3. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ ۔
    کیا نقشہ کھینچا ہے۔
    ہر لفظ اپنے ہی دل کی آواز لگتا ہے
    کسی نے دل چیر کے دکھا دیا ہے۔

    نظم بہت پر اثر ہے مگر ویڈیو میں وہ بات نہ آسکی
    شاید پڑھنے والے کے دل میں گداز کی کمی ہے۔۔۔

    واہ واہ اچھا انتخاب ہے۔

    شکریہ
     
    دُعا likes this.
  4. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    محسوس کرنے کی بات ہے بھائی جی۔میں نے اسے ویڈیو میں ہی پہلی بار سنا تھا۔بہت اچھی لگی۔پھر یہاں بھی شئیر کر دی۔:)
    میں آپ سے ویسے ہی ناراض ہوں ناراض بھی نہیں ہوں مگر گلہ شکوہ ضرور ہے اول تو آپ آن لائن ہوتے نہیں اگر ہوتے ہیں تو پہلے کی طر ح اچھے اچھے کمنٹس بالکل بھی نہیں کرتے۔
     
    غوری likes this.
  5. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایسا نہیں کہ مجھ میں کوئی عیب نہیں ہے
    پر سچ کہتا ہوں ، مجھ میں کوئی فریب نہیں ہے
    بہت ہی اعلی
     
    دُعا likes this.
  6. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ:)
    مجھے بھی بہت زیادہ پسند آیا تھا
     
  7. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میں خود بہت سی الجھنوں کا شکار ہوں اس لئے کچھ وقت نہیں نکال سکتا کیوں کہ اگر جی کا حال اچھا نہ ہوتو کجھ بھی اچھا نہیں رہتا۔ میں تھوڑا تھوڑا وقت آنے کی کوشش کرتا ہوں۔ دعا کی درخواست ہے
     

Share This Page