1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیداری شعورو احساس

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏20 ستمبر 2011۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    السلام علیکم۔ براہ کرم چند منٹ کے لیے ایک درد مند پاکستانی مسلمان کے طور پر یہ ویڈیو دیکھیے ۔۔۔ اور سوچیے کہ اگر ہم یونہی ہاتھ پر ہاتھ دھرے تماشہ دیکھتے رہے تو ہماری آئندہ نسلوں کا کیا حال ہوسکتاہے ۔

     
  2. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    انقلاب لیڈر نہیں بلکہ عوام لے کرآتی ہے۔ آج امن پسند اور مصطفوی معاشرے کا قیام تب ہی ممکن ہے جب عوام بیدار ہوکر موجودہ سیاسی نظام کو سمندر برد کردے۔ آج کے موجودہ نفسا نفسی اور مادہ پرستی کے دور میں معاشرے میں امن، اخوت اور رواداری جیسے ماحول کو تقویت دینا ہوگی۔ بیداری شعور کے لیے طلبہ تحریک پاکستان والے کردار کو دہراہیں۔ عوام الناس کے شعور کو بیدار کرنے اور ملک میں مثبت تبدیلی کے لیے طلبہ پر بھاری ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ میدان عمل میں اتر کر موجودہ نظام کے خلاف عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    [​IMG]
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    کیا آپ ووٹ دے کر:

    ۱- نام نہاد عوام دشمن سیاستدانوں کو پھر سےظلم کرنے کا پرمٹ دینا چاہتے ہیں؟
    ۲- انہی کرپٹ سیاستدانوں کو مہنگائی کو فزوں تر کرنے کا اجا زت نامہ دینا چاہتے ہیں؟
    ۳- ووٹ دے کررفتہ رفتہ ملک فروشی کے گناہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟
    ۴- نظریہ پاکستان سے بغاوت اور جیے سندھ و جناح پور کے منصوبہ جات کا حصہ بننا چاہتے ہیں؟
    ۵- ملک میں قتل و غارت و دہشت گردی کو عام کرنے کے جرم میں ان کے ساتھ شریک ہونا چاہتے ہیں؟


    اگر ہاں ۔۔۔ تو جائیے اسی نظام کے تحت رسہ گیروں، بدمعاشوں، بدقماشوں، سمگلروں، قاتلوں، مفروروں، اشتہاریوں، سرمایہ داروں اور جرائم پیشہ و کرپٹ عناصر کو ووٹ دے کر اپنا مستقبل تاریک کرنے کے جرم میں‌شرکت کریں۔

    اگر نہیں ۔۔۔ تو پھر اس نام نہاد الیکشن سسٹم کو مسترد کریں جو ان ظالموں کو جمہوریت کے نام پر ظلم کرنے کا پرمٹ دیتا ہے۔ اور غریب کے نمائندوں کو اسمبلی تک پہنچنے کا حق نہیں دیتا۔
    یاد رکھیں مومن ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاتا ۔ ہم کیسے مومن ہیں‌جو 63سال سے اسی نظام کے تحت ڈسے جارہے ہیں ۔

    آئیں اس ملک کو بچانے کے لیے اس نام نہاد سسٹم کے خلاف علم بغاوت بلند کریں۔

    اميد کيا ہے سياست کے پيشواؤں سے ۔۔۔۔۔ يہ خاک باز ہيں ، رکھتے ہيں خاک سے پيوند
    ہميشہ مور و مگس پر نگاہ ہے ان کي ۔۔۔۔۔ جہاں ميں صفت عنکبوت ان کي کمند
    خوشا وہ قافلہ ، جس کے امير کي ہے متاع ۔۔۔۔۔ تخيل ملکوتي و جذبہ ہائے بلند

    حضرت علامہ اقبال​
     
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    شعور کی بیداری ضروری ہے اور نظام کی تبدیلی تو اب لازمی ہو چکی ہے ، مگر نظام کی تبدیلی کیسے ہو گی ؟ گھر میں بیٹھے رہنے سے ؟ بڑی بڑی باتیں کرنے سے ؟ نہیں ! بلکہ اس کے لیے جدو جہد کرنی ہو گی ، گھروں سے نکلنا ہو گا ، اور موجودہ نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنی ہو گی ، موجودہ نظام کو تبدیل کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟ ایک مستند اور ہر بار کا آزمایا ہوا طریقہ ہے ، کسی بھی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے اس میں رہتے ہوئے کوشش کی جاتی ہے ، ابتداء میں اس کے سب سے بڑی برائی ختم کی جاتی ہے پھر اس سے کم ، پھر اس سے کم ، اور یوں نطام تبدیل ہو جاتا ہے ۔ کنویں میں کتا گر جائے تو اس کی صفائی کے لیے سب سے پہلے اس میں‌ سے کتے کی لاش نکالی جاتی ہے اور پھر اس میں ‌سے اتنی مقدار میں پانی نکالا جاتا ہے کہ جتنی مقدار شریعت نے مقرر کر دی ہے جبکہ اگر کوئی یہ کہہ دے کہ کنویں کو ہی اوپر سے بند کر دوں تو آپ اسے کیا کہینگے ؟
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    ایک نظرتاریخ کے انقلابوں (تبدیلی) پر:

    ۱- کیا پاکستان انتخاب کے نتیجہ میں جیتا گیا؟ نہیں
    ۲- کیا چین میں انقلاب انتخاب سے آیا؟ نہیں
    ۳- کیا ایرانی انقلاب انتخاب سے آیا؟ نہیں
    ۴- کیا تیونس میں انقلاب انتخاب سے آیا؟ نہیں
    ۵- کیا مصر میں انقلاب انتخاب سے آیا؟ نہیں


    پاکستان کے موجودہ انتخابی نظام کے حامیوں سے سوال :

    ۶- کیا انقلاب ظالم کو اپنی پارٹی سے الیکشن لڑوا کر وزیر بنانے کا نام ہے؟ نہیں
    ۷- کیا ظالم سے مل کر حکومت بنانے کا نام انقلاب ہے؟ نہیں
    ۸- کیا بات مظلوم کی کرنے اور ووٹ کرپٹ کو دلوانے کا نام انقلاب ہے؟ نہیں


    تو پھر انقلاب کیا ہے؟

    1- ظالم کو تحفظ دینے والے نظام کو سمندر بوس کر دینا؟ جی ہاں
    2- مظلوم کو ظالم سے ٹکرانا سیکھانا؟ جی ہاں
    3۔ظلم کے نظام کو مسترد کردینا ۔؟ جی ہاں


    مفکرین و فلسفہ دانوں کو حضرت اقبال کی دعوتِ فکر

    اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو ۔۔۔۔۔ کارخ و امراء کے در و دیوار ہلا دو
    گرماءو غلاموں کا لہو سوز جگر سے ۔۔۔۔۔ کنجکش فرومایہ کو شاہیں سے لڑا دو
    جس کھیت سے دہکاں کو میسر نہ ہو کھیتی ۔۔۔۔۔ اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو
    علامہ اقبال بال جبریل​

    آئیےاس وطن کو اقبال کے افکار کی تکمیل بنا دیں
     
  7. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    1 - پاکستان کی تحریک آزادی کی تحریک تھی تبدیلی کی نہیں ؟
    پاکستان غلامی سے آزاد ہوا تھا ، جس کے لیے انتخابات کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
    2 - چین میں انقلاب یا تبدیلی سیاست دان ہی لائے تھے اور اس کے بعد سے وہاں انتخابات کا تسلسل ہے ۔
    3 - ایران میں انقلاب یا شاہ کی جلاوطنی کے بعد وہاں‌ بھی انتخابی نظام موجود ہے ۔
    4 - تیونس میں صدر کی جلا وطی کے بعد وہاں بھی انتخابات ہوئے ہیں جس میں‌اسلامی جماعتیں اکثریت سے کامیاب ہوئی ہیں ۔
    5 - مصر میں غاصب کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے فوج کا کنٹرول ہے ۔

    اس لیے ان سب باتوں کو پاکستان کے نظام سے منسلک نہیں کیا جاسکتا ۔ پاکستان میں تبدیلی ناگزیر ہے ، اور اس کا بہترین طریقہ نظام میں رہتے ہوئے اس کی گندگی دور کرنے میں ہے ۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    انتظار ابھی طویل ہے!!!
    سید شہزاد عالم

    کہتے ہیں سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا لیکن ہمارے ملک میں رائج سیاست دیکھ کر تو لگتا ہے کہ اس کے سینے میں دل تو کیا کھوپڑی میں بھیجہ بھی نہیں ہے۔ وطن عزیز میں سیاست کا خانہ ہمیشہ خراب رہا ہے سو اس خانہ خراب سے خیر کی توقع عبث ہے۔ سیاست اب برائے خدمت نہیں بلکہ نفع بخش کاروبار ہے ۔ سیاسی جماعتیں اب ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طرح بنائی اور چلائی جاتی ہیں۔ بیرون ممالک شاخیں نہ صرف ، پبلک ریلیشنز، ڈالرز اور پاؤنڈز میں چندہ جمع کرنے اور پبلسٹی کے کام میں استعمال ہوتی ہیں بلکہ مخالف لیڈر کی آمد کے موقع پر آزادی اظہار کی آڑ میں مظاہرہ کرنے اور اس پر جوتا پھینک کر شہرت حاصل کرنے کے کام بھی آتی ہیں۔ ملک کے اندر جائنٹ وینچرکی طرح اتحادی سیاست کا انداز اپنایا جاتا ہے تاکہ مال مل بانٹ کر کھایا جائے اور محروم رہنے والا شور مچا کر سب کو متوجہ نہ کرے۔ ایک پہر کی دعوت پر لاکھوں روپے کا کھانا بنوایا جاتا ہے صرف سیاسی خوشنودی کے لئے لیکن چند کلومیٹرز دور لاکھوں لوگ کئی مہینوں سے کھلے آسمان کے نیچے پڑے ہیں دو وقت کی روٹی کے محتاج ہیں ان کے لئے کچھ نہیں۔۔۔ ہمدردی کے دو بول بھی نہیں۔
    چاہے جمہوریت ہویا آمریت، کہانیاں وہی رہتی ہیں بس چہرے اور کردار بدل جاتے ہیں۔ جنہیں مال بنانے کے مواقع میسر ہیں انہیں الیکشن دور دکھائی دیتے ہیں اور جو ابھی اس سے محروم ہیں وہ الیکشن کے لئے بیتاب ہیں۔ اس سارے قصے کا اہم حصہ اس ملک کی عوام ہیں جسے بنا دیا گیا ہے خوار، بے حال اور بد حال لیکن اس جاری و ساری قصے کا اختتام بہرحال اسی کے ہاتھ میں ہے۔ دیکھنا بس یہ ہے کہ کب اس کے ضبط کا بندھن ٹوٹے گا ۔۔۔ کب اس کی ویران آنکھوں میں انتقام کے شعلے لپکیں گے اور کب ظلم کا یہ نظام تہس نہس ہو گا۔ کئی عشرے گزر چکے ہیں اور نہ جانے۔۔۔ انتظار کتنا طویل ہے؟

    بشکریہ سید شہزاد عالم جنگ بلاگ۔
     
  9. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔

    نعیم بھائی آپ کی تحریر کردہ معلومات کو تصویری شکل میں‌پیش کر رہا ہوں ۔

    [​IMG]

    ----------------------------------------------

    [​IMG]
    خوش رہیں
     
  10. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    [​IMG]
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    السلام علیکم ۔
    کبھی سوچا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ سے بیداریء شعور کا کیا پیغام ملتا ہے ؟

    پیام کربلا کیا ہے؟
    حسینیت وہ کونسا فلسفہ حیات ہے کہ خواجہ معین چشتی اجمیری بھی "بنائے لاالہ " کہنے پر مجبور ہوگئے ؟
    حسینیت کیا ہے؟ حسینیت درحقیقت نام ہے:

    ۱- مصطفی کریم :drood: کے دین کو بطور نظام قبول نہ کرنے والے ظالم حکمرانوں کے خلاف شعور دینے کا۔
    ۲-غاصبوں اور دین دشمنوں کے نظام اقتدار کو قبول نہ کرنے کا۔
    ۳- ظالم کے احتساب کے لئے آواز بلند کرنے، مظلوم کو شریکِ حقِ اقتدار کروانے کا۔
    ۴- اپنی چند سالہ زندگی کی آسائشوں کی خاطر قوم کو ظالموں کے آگے گروی نہ رکھنے کا۔
    ۵- تشدد اور ظلم کے نیچے حق کو دبنے نہ دینے کا۔

    کوفیت کیا ہے؟ کوفیت نام ہے:

    ۱- نعرے مظلوم کے لگانے اور حکمرانی ظالم کو دینے کا۔
    ۲- یزیدیت کو تحفظ دینے والے ظالمانہ نظام کو بچانے کا۔
    ۳- مظلوم کو بے بس سمجھ کر ظالم کی قوت بننے کا۔
    ۴- لوگوں سے ہمدردیاں حسینیت کے نام پر سمیٹنے اور ووٹ یزیدیت کے نمائندوں کو دلوانے کا۔

    پاکستان والو حسینیت آواز دیتی ہے، یہ وطن حسینیت کے لئے بنا تھا یزیدیت کے لئے نہیں۔ جاگو وقت کے یزید حکمرانوں کو تحفظ دینے والے کوفی نظام انتخاب کو سمندر برد کر دو تاکہ یزیدیت ابدی موت سو جائے اور ظالم کا احتساب ہو سکے۔
     
  12. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    بہت اچھا لکھا۔۔ نعیم جی۔۔
     
  13. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    نعیم آپ کے جذبات کی ترجمانی کچھ اس طرح شعر میں بھی ہے۔۔۔

    قتیل اس شخص سا منافق نہیں کوئی
    جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
     
  14. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    نعیم بھائی آپ کے جذبات کی ترجمانی کچھ اس طرح شعر میں بھی ہے۔۔۔

    قتیل اس شخص سا منافق نہیں کوئی
    جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
     
  15. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    [​IMG]
     
  16. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    [​IMG]
     
  17. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    [​IMG]
     
  18. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    [​IMG]
     
  19. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    جواب: بیداری شعورو احساس

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ نعیم صاحب ۔ ایک تحریر فیس بک سے یہاں نقل کررہا ہوں ۔ امید ہے موضوع کے مطابق ہوگی۔

    شیاطین کے اعمال صالح​


    پاکستان ایک انوکھا ملک ہے جہاں پر شیاطین بھی اعمال صالح کی حامل ہیں۔ یہ میری نہیں بلکہ پوری قوم کی گواہی ہے۔ چند مثالیں حاضر ہیں تاریخی پس منظر کے ساتھ۔
    فاطمہ جناح کی جسارت پرشیاطین جرنل ایوب کے ساتھ آئے تو قوم نے انہیں فرشتہ کہہ دیا، پھر بھٹو صاحب آئے تو یہی شیاطین قوم کی امید بن گئے، پھر ضیاع الحق کو ایمان یاد آیا تو یہ اس مرد مومن کی قوت بن گئے۔ پھر نواز فیملی کی شرافت کو مستحکم کیا اور قوم کو ایک قائد اعظم ثانی اور امیر المومنین انہی شیاطین نے بخشا۔ بی بی کو بے نظیر انہی نے کیا۔ ق لیگ کو" پاکستان سب سے پہلے" کی یاد دلانا، مشرف کی" روشن خیالی" انہی کی شیاطین کی ملکوتی قوتوں کا کرشمہ ہے۔ قوم ان شیاطین کے چنگل میں پھنسی رہتی ہے تبھی تویہ شیاطین اپنے کرشموں سے ایک سونامی خان کو آخری امید ثابت کرنے کے لیے غول درغول اس کے ساتھ ہورہے ہیں ۔کیونکہ اگر سونامی خان موجودہ الیکشن سسٹم کو بچانے میں کامیاب ہو گیا تو ان شیاطین کی زندگی کے اگلے 50 سال پھر محفوظ ہو جائیں گے۔
    رہی آخری امید یا لاسٹ ہوپ عوام کیلئے تو اس شیطانی نظام کو ڈبوئےبغیر ان شیاطین کو پارٹی ٹکٹ دے کر انقلاب کی بات کرنا اور قیادت کے کردار کی بات کرنا ایسے ہی ہے جیسے بارش میں کوڑے کے ڈھیر پر اگنے والے پھول کو دیکھ کرغلاظت سے خوشبو کی امید رکھنا۔
    یاد رکھین شیاطین کا نیکی اور ہمدردی کا نعرہ بھی برائی اور بدی کی تقویت کے لئے ہوتا ہے۔
    مزید بار بار دھوکہ نہ کھائیں
    بلکہ اس نظام انتخاب سے اعلان بغاوت کریں۔

    پاکستان کے لئے ۔۔
    عوامی بغاوت ۔۔۔ اہل باکردار قومی حکومت۔۔۔ احتساب ۔۔۔۔ اور پھر نیا نظام انتخاب۔
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    کبھی سوچا ؟؟؟

    ۱- پاکستان میں ظالم کو نہیں مظلوم کو سزا ملتی ہے، کیوں؟
    ۲- صرف بدمعاش اور غنڈہ صفت لوگوں کو اقتدار میں آنے کا حق ہے، کیوں؟
    ۳- اقتدار اعلی کی تمام آئینی شرائط کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جاتا ہے، کیوں؟
    ۴- ہرمرتبہ ملک لوٹنے والوں کو ہی ایم پی اے، ایم این اے، وزیر بننے کی اہلیت ملتی ہے، کیوں؟
    ۵- انقلاب کا نعرہ لگانے والی نئی پارٹیاں انہیں کرپٹ لوگوں کو پارٹی ٹکٹس دے کر اسمبلی میں لانا چاہتی ہیں، کیوں؟
    کیونکہ وہ نظام جس نے احتساب کرنا تھا مجرموں کا محافظ بن چکا ہے۔ اسے پنجابی میں کہتے ہیں کہ" کتی چوراں نال رل گئی"۔
    آئیں پاکستان کی حفاظت ،
    ظالم کے احتساب،
    نئی نسل کے تحفظ کیلئے ملک دشمنوں کو تحفظ دینے والے اس نظام انتخاب کو مستردکریں
    اس کے حامیوں کو احتساب کے سمندر میں دفن کر دیں،
    فقط چہروں کے بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا، پارٹیز کے بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا۔
    یہ سب سیاسی فریب کاریاں ہیں عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے۔
    جب وہی کرپٹ لوگ نئی پارٹیز میں الیکشن لڑ کر وزیر ہونگے تو احتساب کون کرے گا؟
    اور احتساب کس کا ہو گا؟

    آئیں یہ عہد کریں کہ اس بار ہم کتی اور چور والا کھیل نہیں چلنے دیں گے۔



    بشکریہ ملنگ فیس بک۔
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    اہل_ وطن سے التجا

    فرض یہ بھی ادا کرو صاحب
    دیس سے اب وفا کرو صاحب

    موت سستی ہے،زندگی مہنگی
    کچھ تو خوفِ خدا کرو صاحب

    روز محشرحساب دینا ہے
    سوچ کر فیصلہ کرو صاحب

    الفتیں بانٹنے سے بڑھتی ہیں
    پیار سے ابتدا کرو صاحب

    اے مسیحاؤ ، ہو چکی باتیں
    درد کی اب دوا کرو صاحب

    خوفِ دنیا روا نہیں ہے سہیل
    صرف رب سے ڈرا کرو صاحب

    شاعر : سہیل احمد
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    [​IMG]
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    کیا جمہوریت کا مطلب ہے؟
    ۱- نظام انتخاب کو ایسا بنا دینے کا کہ کوئی بھی رزق حلال کمانے والا نمائندہ جیت نہ سکے؟
    ۲- نام ہے ۳۷۰ ارب روپے ایک الیکشن پر اجاڑ کر ۴ سال تک کئی ۳۷۰ ارب کرپشن لوٹنے کا پرمٹ لینے کا؟
    ۳- یا پھر عوام سے جمہوریت کے نام پر ظلم، زیادتی، غنڈہ گردی، قتل و غارت گری کا پرمٹ لینے کا؟
    اگر نہیں تو پھر یہ نام نہاد سیاستدان کس جمہوریت کی بات کرنے ہیں۔ اس جمہوریت کی جو ان ازدھوں کی حفاظت کر رہی ہے جو سالہا سال سے اس وطن کا لہو پی رہے ہیں۔ اب وقت آ چکا ہے کہ مزید دھوکہ نہ کھایا جائے اور سڑکوں پر نکل کر صرف اور صرف عوامی انقلاب پر انحصار کیا جائے۔
    تو پھر صحیح راستہ کیا ہے؟
    اس ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت
    عوامی انقلاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پھر احتساب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    انتخابی نظام کی تبدیلی ۔۔۔۔۔۔۔
    پھر انتخاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  24. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    محترمی نعیم بھائی
    اسلام علیکم
    موجودہ نظام سرمایہ دار ممالک کی طرف سےمسلط کردہ ہے۔
    اللہ کے فضل سے وہ تمام اقوام اپنی موت آپ مر رہے ہیں جنھوں نے پچھلے ہزار سال سے لوگوں کو غلامی پہ مجبور کیا۔
    آج وہ اپنے اعمال اور قتل وغارت گری کے باعث اس نہج پہ پہنچ گئے ہیں قدرت انھیں ایک تماشہ بنا دے گی۔
    اس وقت دنیا میں بہت بڑی تبدیلیاں رو پزیر ہیں۔ انشاءاللہ آنے والے دنوں میں ظلم و بربریت کاخاتمہ ہوکر رہے گا۔

    آپ کی طرف سے پیش کئے گئے فارمولے سو فیصد متفق ہوں

    اس ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت
    عوامی انقلاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پھر احتساب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    انتخابی نظام کی تبدیلی ۔۔۔۔۔۔۔
    پھر انتخاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    __________________
     
  25. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    اسلام علیکم:
    شام کو گھر جاوں گا تو اپنی کہی ہوئی ایک نظم "" وطن پیارا وطن "" پوسٹ کروں گا۔
    آج کل کے حالات کی مناسبت سے بہت موزوں رہے گی۔۔۔۔۔
    پاکستان زندہ باد۔
    ہم نے لا ل ریچھ کے پنجے نکال کر اسے ناکارہ کردیا
    اور اب فرضی شاہین کے پر بھی کاٹ دیں گے
    ایسی شجاع اور جرات مند قوم ہیں ہم پاکستانی۔۔۔۔۔۔
     
  26. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: بیداری شعورو احساس

    ادھر تو بہت اچھی اچھی باتیں کررہے ہیں سارے چاچوز
     
  27. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    وطن پیارا وطن

    ہررنگ کےحسین گلوں سےسجائیں گے
    اپنے وطن کو رشک ارم ہم بنائیں گے


    وہ خواب رہ گئےہیں جوتعبیرکےبغیر
    ہم ان تمام خوابوں کی تعبیر پائیں گے



    قربانیوں سےبھی نہ کریں گےکبھی دریغ
    اس کےلئےہم اپنےدل وجان لٹائیں گے

    جو راہنما ہمارے محب وطن نہیں
    اب اورہم ان کےفریب میں نہ آئیں گے


    آپس میں بن کےشیروشکراب رہیں گےہم
    اک دوسرےکاخون نہ ہرگزبہائیں گے


    جان عزیزسےبھی سوا تو عزیز ہے
    ہم تیری آن پرسداقربان جائیں گے


    گایا کریں گےتیری محبت کےگیت ہم
    عظمت کےتیری سب کوترانےسنائیں گے


    دنیامیں تو ہمارےلئےاک شناخت ہے
    ہم نےجوتجھ سےعہدکیاہےنبھائیں گے


    اسلاف نے جو چھوڑے ہیں اپنےنشان پا
    غوری ہم ان کو راہ کی مشعل بنائیں گے
     
  28. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    [​IMG]
     
  29. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    کل رات دل دہلانے والی خبر سن کے بہت افسوس ہوا۔ اللہ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائیں اور ماں باپ کو صبر جمیل کی نعمت سے نوازیں۔

    بہت بری خبر ہے۔۔۔۔۔۔(نجانے عبدالمبین کس کرب سے گزر رہا تھا؟)

    سب سے دعاء کی درخواست ہے۔ اور اپنی آرا ء سے مطلع فرمائیں کہ ایسے حادثات سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔

    خودکشی سے قبل طالب علم نے اپنے والدین کے نام ایک خط لکھا ہے
    [​IMG]

    ایبٹ آباد:پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول کے طالب علم نے اساتذہ کے مظالم سے تنگ آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔طالب علم کے والدین کو اس کی الماری سے ایک خط ملا جس میں اس نے ہاسٹل کی زندگی سے تنگ آنے کا ذکر کیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج میں ساتویں جماعت میں زیرتعلیم اور ہاسٹل میں رہائش پذیر 14 سالہ عبدالمبین ولد محمد رفیق سکنہ ملکپورہ اتوار کے روز چھٹی پر اپنے گھر آیا اور سوموار کی رات گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔

    خودکشی سے قبل طالب علم نے اپنے والدین کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں اس نے ہاسٹل کی زندگی سے تنگ، استاد کی طرف سے کلاس سے باہر نکالنے اور اپنی بہنوں کو ہاسٹل میں داخل نہ کرنے کا ذکرکیا ہے۔ طالب علم نے خط میں یہ بھی تحریر کیا ہے کہ کلاس میں اردو بولنے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور ہاسٹل میں اس کی تذلیل کی جاتی ہے۔ طالبعلم کو سوموارکے روز آبائی گاؤں ملکپورہ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا ہے ۔ طالب علم کی والد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول کے ظالم اساتذہ نے اس کے بچے کی جان لی ہے، وہ چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سکول کے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کرتے ہیں۔
     
  30. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعورو احساس

    بیداری شعور و احساس میں بہت ہی زبردست پیغامات موجود ہیں اور قابل قدر ہیں‌کہ ہماری کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔۔۔۔مگر اس میں‌مجھے ایک پہلو کم ملا کہ بیداری کے لیے کیا صرف کوتاہیوں کی نشاندہی ضروری ہے یا کہ اس میں لوگوں‌کو عملی طور کچھ کرنے کا بھی سبق موجود ہو؟۔۔۔۔بہرحال اچھی تحریریں‌موجود ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں