1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بہ احتیاطِ عقیدت بہ چشمِ تر کہنا۔۔۔۔۔ نوشی گیلانی

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by intelligent086, Nov 23, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    بہ احتیاطِ عقیدت بہ چشمِ تر کہنا

    صبا حضور سے حالِ دل و نظر کہنا!

    حصارِ جبر میں ہوں اور یہاں سے بھی ہجرت

    مَیں جانتی ہُوں کہ ممکن نہیں مگر، کہنا

    میں خاک شہرِ مدینہ پہن کے جب نکلوں

    تو مُجھ سے بڑھ کے کوئی ہو گا معتبر کہنا

    یہ عرض کرنا کہ آقا مِری بھی سُن لیجے

    بحبز تمُھارے نہیں کوئی چارہ گر کہنا

    مَیں اپنی پَلکوں سے لکھتی ہُوں حرفِ نامِ رسُول

    مُجھے بھی ا گیا لکھنے کا اب ہُنر کہنا

    یہ کہنا اب تو ہمیں تابِ انتظار نہیں

    کہ ہم کریں گے مدینے کا کب سفر کہنا​
     

Share This Page