1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بہت یاد آئے عدالت عمر کی ۔۔اسلام عامر سیتا پوری

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    بہت یاد آئے عدالت عمر کی
    زماں کو ضرورت سیاست عمر کی

    زماں چاہتا اب قیادت عمر کی
    چلے ہے شرع سے سیاست عمر کی

    دکھا دے خدایا صباحت عمر کی
    خوابوں میں ہواب زیارت عمر کی

    خداغرق کر دےجہاں میں اسےتو
    کرے ہے یہاں جو حقارت عمر کی

    یہ دنیاسنورتی چمکتا جہاں یہ
    اگر آج ہوتی عدالت عمر کی

    کرے ناز جس پر شہادت عمر کی
    تھی ایسی ہی یاروں جبلت عمرکی

    ترا نا م سن کر تو شیطان بھاگے
    نہیں چا ہتا وہ معیّت عمر کی

    مرے بعد گر کوئی ہوتا نبی جو
    توہوتی جہاں میں نبوّت عمرکی

    تھا اسلام کمزور قوت ضعیفی
    بہت کام آئی تھی قوت عمر کی

    بہت ہی کمینہ وہ انساں جہاں میں
    کرے جو بھی عامرؔ حقارت عمرکی
    ----
    اسلام عامر سیتا پوری
     

اس صفحے کو مشتہر کریں