1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بہت بہت مبارکباد

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏23 مئی 2006۔

  1. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    سب سے پہلے تو آپ کو بہت بہت مبارکباد کہ اتنے اچھے انداز میں ایک نئی چوپال بنائی۔ بنیادی طور پر تو اردو سے محبت کرنے والا ہر شخص ایسے کسی بھی آغاز پر دلی طور پر خوشی محسوس کرتا ہے، سو میں بھی ہوں اور آپ کی کامیابی کے لئے دعاگو بھی۔

    جیسا کہ صفحے کی آخری سطر سے ظاہر ہے کہ آپ یقیناً اردو محفل میں آتے جاتے ہوں گے، جہاں سے آپ نے اردو بی بی کا کوڈ ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ تو کیا وجہ ہے کہ تشہیر کے لئے بہت سے اردو ای گروپوں کو ای میل کرتے وقت آپ اردو محفل کو بھول گئے! اگر آپ اردو محفل کے صارفین کو مدعو کرنے کی بجائے نئے صارفین کی تلاش میں یقین رکھتے ہیں تو اس سے اچھی بات اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ ویسے آپ کی اطلاع کے لئے اردو محفل میں آپ کے بارے میں کچھ گفتگو ہو رہی ہے۔ امید ہے کہ آپ بھی اس میں شریک ہوں گے۔

    آپ کے موضوعات کم و بیش محفل سے مستعار لئے گئے ہیں۔ جیسا کہ میں نے وہاں بھی لکھا ہے، کیا ہی اچھا ہو اگر آپ اپنے موضوعات میں کچھ انفرادیت پیدا کریں۔

    ایک بار پھر مبارک ہو۔ :)
     
  2. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    نئے صارفین کے ساتھ ساتھ نئے موضوع

    منہاجین نے بہت اچھے پوائنٹس دیئے ہیں اتفاق کرتا ہوں۔
    نئے صارفین کے ساتھ ساتھ نئے موضوعات کا ہونا لازمی ہے۔ اس کے لئے آپ جیسے لوگوں کی مدد کی ضرورت ہو گی۔
     
  3. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    سراہنے کا شکریہ

    سراہنے کا شکریہ، اور جواب میں تاخیر پر معذرت۔ دراصل حماد اور ثناء ٹؤر کے لئے گئے ہوئے ہیں اور اپنے حصے کا کام بھی میرے حوالے کرگئے۔ آپ کا شکریہ کہ آپ نے محفل میں لگے تبصروں کا ربط مہیا کیا۔ اردو محفل میں لکھی ہوئی نبیل، شارق اور آپ کی حوصلہ افزاء تحریروں کے ساتھ ساتھ رضوان اور فرزانہ کے گرماگرم تبصرے بھی پڑھے۔ ہماری اردو کی بہتری کے لئے اچھی تجاویز دینے کا شکریہ۔ شکل و صورت میں تبدیلی تو آپ دیکھ ہی رہے ہوں گے۔ موضوعات میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ تنوع پیدا ہوتا چلا جائے گا۔ کسی چوپال کا آغاز ایسے ہی عام موضوعات کے بل پر ہوا کرتا ہے، بعد میں اس کے صارفین اس کے مستقبل کا رخ متعین کرتے ہیں۔ ایک بار پھر بہت بہت شکریہ آپ کا بھی اور محفل کے دوستوں کا بھی۔
     
  4. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پہلے تو آپ کی کاوش پر مبارکباد ، خصوصا کلر سکیم بہت اچھی ہے۔
    اور اب ایک تجویز:
    فورم میں جن بٹنز اور ٹیکسٹ باکس کا فانٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ نہیں ہے ان کا فانٹ بھی اردو نسخ ایشیا ٹائپ کردیں۔
     
  5. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    محترم راجہ فار حریت
    سب سے پہلے تو آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے پہلے “خوش آمدید و مبارکباد“ کی لڑی پر بھی آپ کو خوش آمدید کیا جا چکا ہے۔
    اور آپ کی ان تجاویز کے ہم شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں
    ‌کہ آپ آئندہ بھی اسی طرح اپنی مثبت تجاویز ہمیں ارسال کرتے رہا کریں گے۔
    اور ہماری اردو پیاری اردو کو پسند کرنے کا شکریہ
     
  6. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    منتظمین کے نام ۔گزارش !

    ماشااللہ ہماری اردو پیاری اردو
    بہت تیزی سے کامیابی کے مراحل طے کر رہی ہے ۔ہماری دعائیں اور حتیً المقدور کاوشیں اس کی ترقی و ترویج کے لئے حاضر رہیں گی ۔
    گزارش یہ ہے کہ اگر ۔۔۔ بولڈ ۔۔۔ رنگ ۔۔۔ اورفونٹ سائز وغیرہ کی ترتیب اسی صفحے پر ۔۔۔ جاری اور فوری ڈسپلے کے قابل ہو سکے تولکھاریوں کیلئے مزید آسانی ہو سکتی ہے ۔ اور براہِ کرم فونیٹک ٹائیپ میں ے کو کسی دوسرے حرف سے منسلک کرنے اور دیگر اعراف وغیرہ کے حصول کیلئے کچھ بندوبست فرمائیں ۔
    وائی سے لکھنے کی صورت میں ے علیحدہ رہ جاتا ہے ۔آئی سے لکھنے کے بعد انپیج کی سیٹنگز فنگر ٹپس پر مُتاثر رہتی ہیں۔
    دعا گو ۔۔۔ خلوص کیش ۔۔۔ !!!
     
  7. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    Re: منتظمین کے نام ۔گزارش !

    دعاؤں کا شکریہ۔ آپ کی طرف سے اٹھائے گئے مشوروں پر عمل ممکن نہیں۔ دراصل پی ایچ پی بی بی کا ایک سٹینڈرڈ ہے اور ہمیں اسی میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے۔ اس طرح کی تبدیلیاں ہزاروں صارفین اور لاکھوں پیغامات رکھنے والی چوپالوں میں بھی ممکن نہیں ہوتیں۔ ہم نے تو ابھی ابھی آغاز کیا ہے۔

    جہاں تک کی بورڈ کی بات ہے۔ چھوٹی ی اور بڑی ے میں فرق یونیکوڈ کا سٹینڈرڈ ہے۔ وہ یہ کہ چھوٹی ی کسی لفظ کے آخر اور درمیان دونوں جگہ آ سکتی ہے جبکہ بڑی ے صرف لفظ کے آخر میں ہی آ سکتی ہے، درمیان میں نہیں۔ اگر ان پیج بڑی ے کو درمیان میں آنے کی سہولت دیتا ہے تو وہ یونیکیوڈ کے معیار پر پورا بھی تو نہیں اترتا۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم ان پیچ ٹیکسٹ کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرتے ہیں تو اس میں جابجا لفظی غلطیاں در آتی ہیں۔

    علاوہ ازیں فونیٹک کی بورڈ کے سٹینڈرڈ کو تبدیل کرنا ممکن تو ہے مگر اس سے دوسرے صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ دوسرے صارفین بھی i اور y (ی اور ے) کو آپس میں تبدیل کرنے پر متفق ہوں تو کسی کو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ آپ اس سلسلے میں ایک نئی لڑی میں ووٹنگ کروا لیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔

    ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ
     
  8. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    موجودہ ترتیب بہت حد تک درست ہے
     
  9. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    پٹھان سے متفق ہے آدم کا پتر
     

اس صفحے کو مشتہر کریں