1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بہادر لڑکی

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by راشد احمد, Sep 28, 2009.

  1. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    ہمارے ہاں بیوروکریٹس، سیاستدانوں کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ سب کے سب کرپٹ‌ہیں لیکن ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جن کے نزدیک ایمانداری اور فرض شناسی ہی سب کچھ ہے۔ یہ قصہ بھی ایک ایسی ہی فرض شناس افسر خاتون اور ایک ریلوے کے وفاقی وزیر کا ہے۔ اس خاتون کا نام مریم گیلانی اور ریلوے کے وزیر کا نام غلام احمد بلور ہے۔ غلام احمد بلور کا تعلق اے این پی سے ہے اور یہ ایک قوم پرست سیاستدان ہیں۔ پچھلے دنوں مفتی منیب الرحمان اور غلام احمد بلور کے درمیان چاند سے متعلق اختلافات کی‌ خبریں عام تھیں۔ سرحد حکومت نے وفاقی رویت ہلال کمیٹی کی روگردانی کرتے ہوئے صوبہ سرحد ایک غیر سنجیدہ عالم دین مولانا شہاب الدین پوپلزئی کی شہادتوں پر اتوار کو عید منالی۔ سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے اعتراض کیا تو توپوں کا رخ مفتی منیب کی طرف ہوگیا۔ غلام احمد بلور نے فرمایا کہ جس نے پیر کو عید منائی ان کا تعلق ربوہ سے ہے یعنی پیر کو عید منانے والے قادیانی ہوگئے۔ غلام بلور نے اس پر بھی بس نہیں کیا بلکہ مفتی منیب کو ہٹانے کا مطالبہ، انہیں مشرف کی باقیات کہنے اور صوبائی تعصب کے بیانات دے کر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ٹی وی مباحثوں پر ایک بحث کا سلسلہ چل نکلا۔ ایک ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے انہیں طلب کیااور پوچھا کہ انہوں نے مسلمانوں کو ربوہ سے کیوں جوڑا تو وہ جواب نہ دے سکے اور الٹا انہیں پنجابی کہہ کر تعصب پھیلاتے رہے بعد میں اسی اینکر نے کہہ دیا کہ آپ نے پاکستان کے مسلمانوں کو قادیانی قرار دے دیا ہے اور آپ عالم دین بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ آپ کو یاد ہے کہ آپ ماضی میں فحش فلمیں امپورٹ‌کرتے تھےا ور اپنے سینماؤں میں چلاتے تھے یہ جواب سن کر موصوف سیخ پا ہوگئے اور شو چھوڑ کر چلے گئے۔

    بات ہورہی تھی مریم گیلانی کی۔ مریم گیلانی ریلوے میں پرسانل آفیسر تھیں پشاور ڈویژن میں بھرتیوں کی ذمہ دار۔ 20مارچ 2009ء کو اخبارات میں ایک سے دسویں گریڈ کی 497اسامیوں کا اشتہار چھپا۔ بتایا گیا ہے کہ ریلوے کے وفاقی وزیر غلام احمد بلور کے دفتر سے ایک ٹائپ شدہ فہرست انہیں بھیجی گئی۔ حکم صادر ہوا کہ انٹرویوہوں گے اور تحریری امتحان بھی مگر تقرریاں اسی فہرست کے مطابق ہوں گی۔ لڑکی نے سنی ان سنی کردی ۔ جس پر غلام احمد بلور سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے اس خاتون کو معطل کردیا۔ بعد میں ایک ٹی وی پروگرام میں غلام بلور اور اس خاتون کا سامنا ہوا۔ غلام بلور سے اسے معطل کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں نے اسے اپنے حلقے کے 50 افراد کی فہرست بھیجی تھی کہ انہیں بھرتی کرلیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ جس پر اسے معطل کردیا۔ جواب میں مریم گیلانی نے کہا کہ ریلوے خسارے میں ہے۔ اسے مزید خسارے سے بچانے کے لئے میرٹ پر بھرتیاں‌ضروری ہیں جس پر غلام بلور نے کہا کہ میں نے جو لسٹ بھیجی ہے اس کے لئے کسی میرٹ کی ضرورت نہیں۔ وہ تو سب کے سب چوکیدار، چپڑاسی، نائب قاصد، کانٹا اٹھانے کی آسامیوں کے لئے تھے۔جس پر مریم گیلانی نے کہا کہ اس کے لئے بھی میرٹ کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی شخص جسمانی طور پر ان فٹ ہو، نشہ کرتا ہو یا کردار ٹھیک نہ ہو یا کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہو تو اسے کیسے بھرتی کیا جاسکتا ہے۔ اگر کانٹےوالے کو کانٹا بدلنا نہ آتا ہو تو وہ کئی مسافروں کی جان لے سکتا ہے۔

    ہارون الرشید صاحب نے گزشتہ دنوں اس بہادر خاتون پر ایک کالم لکھا تھا جو حسب ذیل ہے

     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    راشد جی اس شئیرنگ کی جتنی بھی تعریف کروں کم ھے بہت شکریہ
    کاش کہ ایسے چند 1 لوگ ہی حکومت میں ہوں
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    راشد بھائی ۔ اتنی حوصلہ مند خاتون کی جرآتمندانہ کہانی ہم تک پہنچانے کے لیے شکریہ ۔
    بلاشبہ یہ اعلی کردار ، بےغیرت ارباب اختیار مردوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ لیکن طمانچہ کھا کر شرم اسے آتی ہے جس کی رگوں میں کچھ غیرت کا مادہ باقی ہو۔

    مریم گیلانی جیسے باکردار لوگ حکومت میں ہونے چاہیں۔ لیکن میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آج اگر غلام احمد بلور اور مریم گیلانی پاکستان کے کسی بھی حلقے سے الیکشن میں کھڑے ہوجائیں تو عوام غلام احمد بلور کو ووٹ دے کر اسمبلی میں پہنچائے گی اور بےچاری سیدہ مریم گیلانی کی شاید ضمانت ہی ضبط ہوجائے۔ کیونکہ ہم پاکستانی خود ہی کسی باغیر ت و باکردار شخص کو اپنا راہنما بنانے پر تیار نہیں۔
     
  4. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    عمران خان نواز شریف کے مقابلے میں کھڑا ہورہا ہے
    کون جیتے گا؟
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے ابھی سے مہم شروع بھی کردی۔ :201:
     
  6. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    ن لیگ اسی صورت حال سے پریشان ہے کہ این اے 123 میں عمران خان کھڑا ہورہا ہے اور ظاہر ہے مخالف جماعتیں عمران خان کی حمایت ہی کریں گی
     

Share This Page