1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھٹو فیملی کا حصہ ہوں : - اویس مظفر ٹپی

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, May 30, 2013.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    کراچی (آئی این پی) صدر آصف علی زرداری کے سوتیلے بھائی اور سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن سید اویس مظفر عرف ٹپی نے کہا ہے کہ میں بھٹو فیملی کا حصہ ہوں، میں نے بے نظیر بھٹو کی 1988 کی سیاسی مہم چلائی تھی، بے نظیر بھٹو جب وزیر اعظم تھیں تو میں ان کا پرسنل سیکرٹری تھا، پیپلز پارٹی میں میرے قائد صدر زرداری اور فریال تالپور ہیں، میرے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ ہیں، دبئی میں میرا اپنا کاروبار ہے، میں نے کبھی سینما کے ٹکٹ بلیک نہیں کئے، لوگوں نے میرا نام استعمال کر کے مفادات اٹھائے، میڈیا نے مجھے ڈان تک بنا دیا، ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے، لیاری کا مستقبل بہت روشن ہے، پنجاب میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی، وزیراعلیٰ بننا خواہش کی بات نہیں یہ پارٹی قیادت کا فیصلہ ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں بھٹو فیملی کا حصہ ہوں، بے نظیر بھٹو کے ساتھ1988 میں منسلک ہوا تھا ، ان کی سیاسی مہم میں نے چلائی جب وہ وزیر اعظم بنیں تو میں ان کا پرسنل سیکرٹری تھا ، صدر زرداری میرے بھائی ہیں ان کے والد نے مجھے پالا ہے میں اپنے آپ کو زرداری فیملی کا حصہ بھی مانتا ہوں ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹپی میرا خاندانی نام ہے لیکن میڈیا نے مجھے اس نام سے مشہور کر دیا ہے بہت سے لوگوں نے میرا نام استعمال کر کے اپنے مفادات حاصل کیے، قبضہ گروپوں سے تعلق کے سوال پر اویس مظفر ٹپی نے کہا کہ میں نے کبھی سینما ٹکٹ بلیک کئے نہ ہی کسی کی زمینوں پر قبضہ کیا ہے، دبئی میں میرا اپنا کاروبار ہے مجھے کیا ضرورت پڑی ہے کہ میں کسی کی زمینوں پر قبضے کرتا پھروں ۔ اصل وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ تھے اویس مظفر(ٹپی) کا اس میں کوئی کردار نہیں رہا ۔ کابینہ میں جو بھی ذمہ داریاں دی گئیں پوری کرنے کی کوشش کروں گا، ٹھٹھہ کی سیاست کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ میں شیرازی برادران نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے، میرے نزدیک صرف میرا حلقہ نہیں بلکہ پورے ضلع ٹھٹھہ کی اہمیت ہے، ٹھٹھہ میں ہسپتال اور سڑکوں کی حالت کافی خراب ہے، ہماری حکومت ہسپتال اور سڑکوں کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔ ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے ہم اس کا انکار نہیں کر سکتے، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ایم کیو ایم سے بات چیت چل رہی ہے۔ لیاری کا مستقبل بہت روشن ہے، لیاری کے گینگسٹرز سے ہمارا کوئی تعلق نہیں بلکہ پیپلز پارٹی میں عسکری ونگز ہی نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی پر کرپشن کے صرف الزامات ہیں، اس میں کوئی سچائی نہیں، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ میرے لیے قابل احترام بھائی ہیں۔​
    بشکریہ نوائے وقت
     

Share This Page