1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارت کی خلائی گاڑی کا مریخ کی جانب سفر شروع

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏1 دسمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بھارت میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی نے مطلوبہ رفتار حاصل کرنے کے بعد مریخ کی جانب تین سو روزہ سفر شروع کر دیا ہے۔
    سنیچر کو سائنسدانوں نے خلائی گاڑی کا انجن بیس منٹ تک چلایا جس کی مدد سے یہ زمین کے مدار سے نکل کر مریخ کے سفر پر روانہ ہوا۔
    اس خلائی گاڑی کو گذشتہ ماہ 5 نومبر کو مریخ کے مشن پر روانہ کیا گیا تھا اور متعدد بار انجن کو چلا کر زمین کے گرد اس کے مدار میں اضافہ کیا گیا تاکہ یہ مطلوبہ رفتار حاصل کر سکے اور زمین کی کششِ ثقل سے چھٹکارا حاصل کر سکے۔
    اب اگلے سال 24 ستمبر کو انجن دوبارہ چلا کر خلائی گاڑی کو آہستہ کیا جائے گا جس کے نتیجے میں یہ مریخ کی کشش ثقل میں داخل ہو کر اس کے مدار میں گردش کرنے لگے گا۔
    بھارت کے خلائی ادارے اسرو کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ’زمین کے گرد مدار کا مرحلہ ختم ہوا اور سورج کے گرد دس ماہ تک چکر لگاتی ہوئی مریخ کے سفر کے لیے روانہ ہو ہو گئی ہے۔‘
    اس سے پہلے گذشتہ ماہ 11 نومبر کو خلائی گاڑی تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی تھی لیکن اس خرابی کو جلد درست کر لیا گیا۔
    واضح رہے کہ بھارت کا خلائی مشن بھارت کے سائنسی تحقیقی ادارے اسرو کی نگرانی میں جاری ہے اور یہ خلائی مشن مریخ کی فضا میں میتھین گیس تلاش کرے گا۔
    دوسرے ممالک کی خلائی مہمات پر اٹھنے والے اخراجات کے مقابلے پر 72 ملین ڈالر کی لاگت کے اعتبار سے مشن بہت سستا ہے۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/11/131201_indian_probe_begins_journey_mars_zz.shtml
     

اس صفحے کو مشتہر کریں