1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارتی عہدیداروں کا امریکی وفد سے ملاقات سے انکار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏18 دسمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امریکہ میں ایک بھارتی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے کی گرفتاری کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر تناؤ بدستور برقرار ہے اور اس میں بظاہر منگل کو اُس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا جب بھارت میں سیاستدانوں نے ملک کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وفد سے ملاقات سے انکار کر دیا۔
    بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکر مینن نے کہا کہ امریکی وفد سے احتجاجاً ملنے سے انکار کیا گیا۔
    ملک کے دو بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کابینہ کے وزراء نے بھی امریکی وفد سے ملاقات سے انکار کیا۔ بھارت کی وزارت خارجہ اور نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے اس صورت حال پر تبصرہ کرنے سے معذرت کی۔
    دیویانی کھوبراگڑے نیویارک میں نائب قونصل جنرل تھیں اور اُنھیں گزشتہ ہفتے اپنی گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر کم اجرت دینے اور غلط بیانی کر کے امریکہ لانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے وقت دیویانی کو ہتھکڑی لگائی گئی اور اُنھیں جامہ تلاشی کے کڑے مرحلے سے بھی گزرنا پڑا۔
    بعد میں اُنھیں اڑھائی لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا، بھارتی سفارت کار اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کرتی ہیں۔
    نیویارک کی عدالت کے ایک سرکاری وکیل کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کھوبراگڑے نے ملازمہ کی ویزہ درخواست میں 9.75 ڈالر فی گھنٹہ اجرت دینے کہا تھا جو کہ امریکی قوانین کے مطابق کم سے کم اجرت ہے، لیکن بعد ازاں انھوں نے اس ملازمہ کو رقم کا تیسرا حصہ بطور اجرت دیا۔
    امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے ایک روز قبل کہا تھا کہ سفارتی سکیورٹی کے عملے نے بھارتی سفارتکار کو مروجہ ضابطہ کار کے تحت حراست میں لیا اور حکام کے حوالے کیا۔
    http://www.urduvoa.com/content/us-india-diplomatic-dispute/1811930.html
     

اس صفحے کو مشتہر کریں