1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارتی اخبار میں بھی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیب منصور, ‏17 اگست 2008۔

  1. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    ایک اور انتھائی دکھ وافسوس ناک خبر کہ بھارت کے اخبارات نے بھی اسلام دشمنی اور گستاخی کرتے ہوئے امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے شائع کردیے،،،خداکی ان گستاخانِ نبی (ص) بھارتیوں پر لعنت ہو جنہوں نے یہ قبیح فعل کیا۔ اور اللہ ان کو دنیا وآخرت میں ذلیل ورسوا کرے
    اللھم شطط شملھم وفرق جمعھم ودمر دیارھم وزلزل اقدامھم وخذھم اخذھم عزیزمقتدر۔۔۔۔آمین۔۔۔۔۔۔

    ہالینڈ اور ناروے کے بعدبھارتی اخبارنے بھی گستاخانہ خاکے شائع کر دیئے ، مسلمانوں کا شدید احتجاج۔ اخبار کے مدیر ، ناشر ، پبلشر ،ایڈیٹر ، پرنٹراورپروف ریڈر سمیت دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ:
    نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17اگست2008 ) ہالینڈ اور ناروے کے بعد ایک بھارتی اخبارنے بھی نبی آخر الزمان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کر دیئے جس کے بعد مسلمانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اخبار کے مدیر ، ناشر ، پبلشر ،ایڈیٹر ،پرنٹراورپروف ریڈر سمیت دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کوئی بھی شخص دوبارہ ایسی ناپاک جسارت نہ کر سکے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اخبار ”ہندی روز نامہ ہندوستان “نے حضور ﷺ کے خاکے شائع کئے جس پر مسلم برادری میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے جمعیہ علماء ہند نے دہلی سے شائع ہونے والے ہندی روز نامہ ہندوستان کے گزشتہ روز حضور ﷺ کے خاکے شائع کئے جانے پر شدید مذمت کرتے ہوئے شدید افسوس کا اظہار کیا جاری ایک بیان میں جمعیہ علماء ہند کے صدر مولانا قاری محمد سید عثمان منصور پوری نے کہاکہ یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ جب سب کو معلوم ہے کہ اسلام کی مقدس شخصیات انبیاء علیہھم السلام ، صحابہ رضوان اللہ علیھم بالخصوص نبی کریم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شبیہ سازی اور تصویر کشی انتہائی مذموم اور اشتعال انگیز عمل ہے تو بار بار ایسا کیوں کیا جاتا ہے ’انہوں نے کہاکہ روزنامہ ہندوستان کے عملے کے جس فرد نے یہ گھناؤنی حرکت کی ہے اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے مولانا محمود مدنی ایم پی نے کہاکہ روز نامہ ہندوستان میں حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے شائع کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اخبارکے ذمہ دار افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی قبیح حرکت نہ کر سکے دہلی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے دہلی کے پولیس کمشنر وائی ایس ڈڈوال کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہندی روز نامہ ہندوستان میں ایک مضمون کے ساتھ حضور (ص) کی خیالی تصویر سے مسلمانوں میں زبردست ناراضگی پائی جاتی ہے اور اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایڈیٹر ، پرنٹر ، پبلشر اورپروف ریڈر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے
    بشکریہ اردو پوائنٹ
    http://daily.urdupoint.com/Live-News.php?news_id=74058&featured=1&cat_id=2
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا

    پہلی وجہ !
    ایمان کی کمزوری ہے۔ ایمان تو اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ساری کائنات سے بڑھ کر محبت کرنے میں‌مضمر ہے۔ جبکہ ہم اس محبت سے عاری ہوچکے ہیں۔ ایسے اعمال و اقدامات جو اس محبت کو جذبے کو سینوں میں جگا سکیں اور انہیں جِلا دیں سکیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت و عقیدت کو پختہ تر کرسکیں۔ وہ اعمال ہمیں شرک و بدعت نظر آتے ہیں اور اس پر بحث مباحثوں اور فتوؤں کے انبار لگا دیے جاتے ہیں۔

    دوسری وجہ !
    جب تک ہم مسلمان باہم دست و گریباں رہیں گے۔
    انتشار و بدنظمی ،
    بےعلمی و بے عملی ،
    بدحکمتی و بدنظمی کا شکار رہیں گے۔
    دشمنانِ‌ اسلام یونہی ہمارا تمسخر اڑاتے رہیں گے۔

    اگر آج ہم یہاں انڈیا کے خلاف بیانات دیتے بھی ہیں تو کیا وطنِ عزیز پاکستان کے باسی بھارتی فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں گے۔؟ بھارتی ہیروز کی طرح ہیرسٹائل بنانا چھوڑ دیں گے ؟ ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں بھارتی ہیروئنز کے ڈریسز اور سٹائلز کی کاپی کرنا ترک کردیں گی ؟
    بہت مشکل ہے۔ :no:

    خالی زبانی جمع خرچ کی بجائے ، ایمان کی شمع دل میں‌جلا کر اور عمل کا جھنڈا ہاتھ میں اٹھا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

    اور ہاں‌! صرف جذبات میں آ کر اپنی ہی سڑکوں پر ٹائر جلا دینا۔ اپنے ہی پاکستانی بھائیوں کے مراکزِ روزگار کو تہس نہس کردینا اور غریب مزدوروں کے سائیکل موٹر سائیکلز کو نذرِ آتش کردینے سے بھی مسائل حل نہیں ہوتے۔ :no:

    ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
     
  3. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    نعیم بھائی بالکل درست فرمایا آپ نے
    آج مسلمان اگر متحد اور طاقتور ہوتے تو یہ ممالک مسلمانوں کے تلوے چاٹ رہے ہوتے ۔ ۔ ۔ قصور تو ہمارا اپنا ہے۔
     
  4. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    :rona:
    اللہ سب کو ہدایت دے۔۔ لیکن میں یہ پڑھ کر بے حد رنجیدہ ہو گئی ہوں۔۔
     
  5. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

     
  6. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    مقامِ تفکر ہے۔
    مقامِ توبہ ہے۔
    مقامِ عبرت ہے۔
     
  7. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    درست
     
  8. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    جزاک اللہ نعیم بھائی
    اللہ ہمیں ہدائت دے آمین
     
  9. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    نعیم بھائی اور دیگر بھائی بہنوں سے گزارش ہے کہ ہم خیال لوگوں کی ایک جماعت (گروپ ۔ سیاسی جماعت نہیں) بنا کر کم از کم یکجہتی کا کوئی پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے۔ یہ تجویز ہے اس پر غور کر کے مزید باتیں طے کی جا سکتی ہیں!
     
  10. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    مجیب منصور صاحب!
    السلام علیکم
    اُن گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر میں بھی سراپا احتجاج ہُوں۔
    اور بے شمار سنگین مسائل کا گواہ بھی ہُوں جن سے آپ واقف نہیں۔
    نہ آپ مشاہدہ کر سکتے ہیں اور نہ اُن مراحل سے گُزر سکتے ہیں۔



    آپ نے اوپر جو بد دُعا لکھی ہے اُس میں بھارتیوں پر لعنت بھیجی ہے۔
    آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اُن بھارتیوں میں کروڑوں مسلمان بھی بستے ہیں جِن کی تعداد
    غیر سرکاری اعداد و شُمار کے مطابق پاکستان کی آبادی سے بھی دو گنا ہو سکتی ہے۔


    جس طرح ایک امریکی مسلمان ، امریکن کہلا سکتا ہے۔ اُسی طرح ایک بھارتی مسلمان بھی بھارتی کہلا سکتا ہے۔
    میں نہ صِرف آپ سے بلکہ تمام احباب سے اِستِدعا کرتا ہوں کہ بھارت کے مسلمانوں کے جذبات کی قدر کریں۔

    اور کچھ کہنے سے پہلے زمینی حقائق سے اچھی طرح واقف ہوں۔

    بھارت کی بنیاد اگر کلمہ طیبہ پر نہیں ہُوئی تو کیا ہُوا۔ اُس سر زمین میں ۔ ۔ ۔
    بڑی بڑی برگزیدہ ہستیاں دفن ہیں۔ اور آج بھی اپنے اِسلامی تشخص کے ساتھ بے شمار افراد
    بڑی شان سے جی رہے ہیں۔
     
  11. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    نادر بھائی نے اہم نشاندہی کی ہے۔ احتیاط ضرور برتنی چاہیئے
     
  12. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    ۔
    ۔
    ۔
    بہت شکریہ سیف صاحب
    آپ نے میرے تبصرے کو مثبت انداز میں لیا۔


    منصور صاحب سے گُزارش کروں گا کہ ۔ ۔ ۔
    اِس لڑی کے عنوان پر نظرِ ثانی کریں۔

    ۔
    ۔
    ۔
    بھارت ملعون ۔ ۔ ۔ کتنی کرختگی ہے اِس میں۔
     
  13. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    مجیب منصور صاحب!
    السلام علیکم
    اُن گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر میں بھی سراپا احتجاج ہُوں۔
    اور بے شمار سنگین مسائل کا گواہ بھی ہُوں جن سے آپ واقف نہیں۔
    نہ آپ مشاہدہ کر سکتے ہیں اور نہ اُن مراحل سے گُزر سکتے ہیں۔



    آپ نے اوپر جو بد دُعا لکھی ہے اُس میں بھارتیوں پر لعنت بھیجی ہے۔
    آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اُن بھارتیوں میں کروڑوں مسلمان بھی بستے ہیں جِن کی تعداد
    غیر سرکاری اعداد و شُمار کے مطابق پاکستان کی آبادی سے بھی دو گنا ہو سکتی ہے۔


    جس طرح ایک امریکی مسلمان ، امریکن کہلا سکتا ہے۔ اُسی طرح ایک بھارتی مسلمان بھی بھارتی کہلا سکتا ہے۔
    میں نہ صِرف آپ سے بلکہ تمام احباب سے اِستِدعا کرتا ہوں کہ بھارت کے مسلمانوں کے جذبات کی قدر کریں۔

    اور کچھ کہنے سے پہلے زمینی حقائق سے اچھی طرح واقف ہوں۔

    بھارت کی بنیاد اگر کلمہ طیبہ پر نہیں ہُوئی تو کیا ہُوا۔ اُس سر زمین میں ۔ ۔ ۔
    بڑی بڑی برگزیدہ ہستیاں دفن ہیں۔ اور آج بھی اپنے اِسلامی تشخص کے ساتھ بے شمار افراد
    بڑی شان سے جی رہے ہیں۔
    [/quote:3o0gpm9l]


    السلام علیکم نادر بھائی
    السلام علیکم پاکستان
    السلام علیکم یا ہندی مسلمان

    نادر بھائی مجیب بھائی سے نادانستہ طور پر غلطی ہو گئی ہو گی۔۔۔ان کی طرف سے اور ایز آ پاکستانی میں آپ سے معزرت خواہ ہوں اگر آپ کا دل دکھا ہے تو۔۔۔۔
    ہندوستانی مسلمانوں پر لعنت کوئی بھی نہیں‌بھیج سکتا ہے کیونکہ ہم سب پہلے ایک ہی تھے اور اب بھی ایک ہی ہیں۔۔۔مسلمان۔۔۔
    کچھ مسلمان باڈر کے اُس پار ہیں اور کچھ اِس پار۔۔۔۔ہیں تو سب مسلمان ہی ۔۔۔لہزا ہم پہلے مسلمان ہیں پھر بھارتی یا پاکستانی۔۔۔
    مجیب بھائی نے جو لعنت بھیجی ہے وہ ہندو بنیے کے لیئے ہے۔۔۔۔
    اس غلطی کو درگزر کریں اور ہمیں شکریہ کا موقع فراہم کیجئے۔۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ۔
     
  14. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    جزاک اللہ کاشفی بھائی

    کیا ہی بہتر ہو کہ آپ یہی رویہ ہر پوسٹ میں رکھیں
     
  15. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    :salam:
    نادر صاحب وسعت ظرفی اور فھم وفراست کی ضرورت ہے ،مبارز بھائی نے بھترین توجیہ پیش فرمائی ہے ، اللہ تعالی ان کو جزائے خیر عطافرمائے، میرا جیسا ایک مسلمان یہ جرئت کیسےکرسکتا ہے کہ ایسی قوم پر لعنت کرے جس لعنت میں مسلم کافر سب شامل ہوں ،آپ ماشاء اللہ عقلمند ہیں غور وفکر کرنا چاہیے تھا،میں نے جو لعنت کی ہے یا اس جیسے اور الفاظ لکھے ہیں یہ صرف ان گستاخ ملعونوں کے لیے ہیں جنہھوں نے خاکے شائع کرنے کی ناپاک جسارت کی ۔۔اور ایک بار پھر میں یہ کہوں گا ان گستاخوں پر خداورسول اور پوری امت کی طرف سے لعنت ہو
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    گو کہ مجیب بھائی کی وضاحت معقول ہے۔
    لیکن شکوک و شبہات سے بچنے کے لیے پھر بھی نادر سرگروہ خان بھائی کے موقف کی حمایت کرتا ہوں کہ لڑی کا عنوان تبدیل کرکے تخصیص کی جانی چاہیے۔

    انتظامیہ سے توجہ کی درخواست ہے :139:
     
  17. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    ؎
    نعیم بھائی بالکل درست بات ہے آپ کی ۔۔۔میرے خیال میں اب نام یہ ہونا چاہیے
    ۔۔۔بھارتی اخبارات نے بھی گستاخی پر مبنی خاکے شائع کردیے۔۔۔۔۔۔
     
  18. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    وہ جنس نہیں ایمان جسے لے آئیں دکان فسلفہ سے
    ڈھونڈ ے سے ملے گی واقل کو یہ قرآں کے سیپاروں میں
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: بھارت ملعون نے بھی خاکے شائع کردیے

    ؎
    نعیم بھائی بالکل درست بات ہے آپ کی ۔۔۔میرے خیال میں اب نام یہ ہونا چاہیے
    ۔۔۔بھارتی اخبارات نے بھی گستاخی پر مبنی خاکے شائع کردیے۔۔۔۔۔۔[/quote:37ejbsv5]
    جزاک اللہ مجیب منصور بھائی ۔
    بہت ہی مناسب اور معقول عنوان دیا ہے آپ نے۔

    انتظامیہ سے باردیگر توجہ کی درخواست ہے۔ :139:
     
  20. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    ۔

    بہت شکریہ

    مجیب منصور صاحب!
    اور
    نعیم صاحب!


    انشاء اللہ کعبہ شریف کے سامنے آپ کو اپنی مخصوص دُعاوؤں میں شامل کروں گا۔

    اور ساتھ ہی یہ دُعا بھی کروں گا کہ اللہ اُن گُستاخوں اور نا سمجھوں کو ہدایت دے۔
     
  21. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ نادر بھائی۔۔
     
  22. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ احسن الجزاء ۔۔نادر بھائی بھت خوشی ہوئی :dilphool: ۔۔۔ضرور دعاؤں میں یاد رکھیے گا
    اور ایضا نعیم بھائی جزاک اللہ
     
  23. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انتظامیہ کا بھی شکریہ ۔ جنہوں نے درخواست سن لی اور ضروری تبدیلی کردی۔ :101:
     
  25. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    ۔
    جی نعیم صاحب
    انتظامیہ کا بھی شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں