1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بکرمی تقویم

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏24 اگست 2019۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بکرمی تقویم

    بکرمی تقویم ایک شمسی تقویم ہے جو برصغیر پاکستان اور ہندوستان میں صدیوں سے رائج ہے۔

    بکرمی کلینڈر جو راجہ بکرم اجیت کے دور سے شروع ہوتا ہے، اس کو دیسی سال یا جنتری بھی کہتے ہیں۔ اس شمسی تقویم میں سال ویساکھ کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔

    تین سو پینسٹھ (365)دنوں کے اس کلینڈر کے نو مہینے تیس (30)تیس دن کے ہوتے ہیں اور ایک مہینا وساکھ اکتیس(31) دن کا ہوتا ہے اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس(32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔

    بکرمی ماہ (شمسی)
    شمار نام پنجابی شاہ مکھی گریگورین مہینے
    1 ویساکھ ویساکھی وسط اپریل – وسط مئی
    2 جیٹھ جیٹھ وسط مئی – وسط جون
    3 ہاڑھ ہاڑھ وسط جون – وسط جولائی
    4 ساون ساون وسط جولائی – وسط اگست
    5 بھادوں بادوں وسط اگست – وسط ستمبر
    6 اسو اسوج وسط ستمبر – وسط اکتوبر
    7 کاتک کاتک وسط اکتوبر – وسط نومبر
    8 مگھر مگھڑ وسط نومبر – وسط دسمبر
    9 پوہ پوہ وسط دسمبر – وسط جنوری
    10 ماگھ ماگھ وسط جنوری – وسط فروری
    11 پھاگن پھگن وسط فروری – وسط مارچ
    12 چیت چیت وسط مارچ – وسط اپریل

    بکرمی ماہ (قمری)
    مہینا
    1 چیتر مارچ اور اپریل کے درمیان میں آنے والا مہینا
    2 وساکھ اپریل اور مئی کے درمیاں میں آنے والا مہینا
    3 جیٹھ مئی اور جون کے درمیاں میں آنے والا مہینا
    4 ہاڑ جون اور جولائی کے درمیاں میں آنے والا مہینا
    5 ساون جولائی اور اگست کے درمیاں میں آنے والا مہینا
    6 بھادوں آکست اور ستمبر کے درمیاں میں آنے والا مہینا
    7 اسوں ستمبر اور اکتوبر کے درمیاں میں آنے والا مہینا
    8 کتیں یا کتک اکتوبر اور نومبر کے درمیاں میں آنے والا مہینا
    9 مگھر نومبر اور دسمبر کے درمیاں میں آنے والا مہینا
    10 پوھ دسمبر اور جنوری کے درمیاں میں آنے والا مہینا
    11 مانگھ جنوری اور فروری کے درمیاں میں آنے والا مہینا
    12 پھاگن فروری اور مارچ کے درمیاں میں آنے والا مہینا

    بکرمی کلینڈر(جنتری) میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے

    ان پہروں کے نام یہ ہیں:

    دھمی ویلا: صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت

    دوپہر ویلا : صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت

    پیشی ویلا : دوپہر کے 12 سے دن 3 بجے تک کا وقت

    دیگر ویلا: سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت

    نماشاں ویلا: رات کے اوّلین لمحات، شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت

    کفتاں ویلا: رات 9بجے سے رات 12بجے تک کا وقت

    ادھ رات ویلا: رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت

    اسور ویلا: صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت

    لفظ " ویلا " وقت کے معنوں میں بر صغیر کی کئی زبانوں میں بولا جاتا ہے
     
    intelligent086 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں