1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بچے ماضی کے مقابلے جلد بالغ ہونے لگے

Discussion in 'میڈیکل سائنس' started by زنیرہ عقیل, Oct 18, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    بچوں کی بلوغت میں موسمیاتی ماحول اور غذا کا بھی اہم کردار ہے—فوٹو: میڈیکل نیوز ٹوڈے

    یورپی ملک ڈنمارک کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اب بچے ماضی کے مقابلے جلد ہی بالغ ہو رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ بچوں کے بالغ ہونے کی عمر میں ہر سال کمی واقع ہو رہی ہے، یعنی کہ وہ کم عمری میں بالغ ہو رہے ہیں۔

    اگرچہ ماضی میں بھی بچوں کے بالغ ہونے کی عمر کے حوالے سے متعدد تحقیقات کی جا چکی ہیں، جن سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بچے ماضی کے مقابلے جلد ہی بالغ ہونے لگے ہیں۔

    تاہم حالیہ تحقیق میں بچوں کے جلد بالغ ہونے کی وجوہات بھی جاننے کی کوشش کی گئی۔

    آکسفورڈ اکیڈمک کے سائنس جرنل ‘ہیومن ری پروڈکشن’ میں شائع تحقیق کے مطابق بچے اب انتہائی کم عمری میں بالغ ہونے لگے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی یونیورسٹی آف آرہس کے ماہرین کی جانب سے لیے گئے جائزے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ بچے جلد ہی بالغ ہو جاتے ہیں، جن کی مائیں جلد بالغ ہوئی تھیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیٹوں کے بالغ ہونے کا تعلق اپنی والدہ کے بالغ ہونے سے جا ملتا ہے، ڈیٹا سے یہ بات سامنے آئی کہ جن خواتین کے ہاں ایام خصوصی جلد ہوئے، ان کے بیٹے بھی جلد ہی بالغ ہوئے۔

    رپورٹ کے ماہرین نے تحقیقات کے دوران ڈنمارک کی 16 ہزار خواتین اور ان کے بچوں کے ڈیٹا اور بالغ ہونے کے اوقات کا جائزہ لیا۔

    جائزے سے پتہ چلا کہ جن بچوں کی مائیں جلد بالغ ہوئی تھیں، ان کے بیٹے بھی جلد بالغ ہوئے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کم عمری اور جلدی میں بالغ ہونے بچوں اور خصوصی طور پر بچیوں میں بعد ازاں ذہنی مسائل اور بیماریاں بھی پائی جاتی ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بچے ماضی کے مقابلے میں جلد بالغ ہو رہے ہیں اور ہر سال ان کے بالغ ہونے کی عمر میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

    رپورٹ میں بچوں کی پیدائش، بعد ازاں وزن اور بالغ ہونے کے بعد ان میں پائی جانے والی بیماریوں اور مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    خیال رہے کہ اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں بچوں کے بالغ ہونے کی درست عمر کا تعین جدید تحقیقات کے باعث الگ الگ رکھا گیا ہے۔

    برطانیہ میں لڑکیوں کے بالغ ہونے کی درست عمر 11 جب کہ لڑکوں کی عمر 12 برس ہے۔

    امریکا میں بچوں کے بالغ ہونے کی درست عمر کا تعین نہیں کیا گیا، تاہم بتایا گیا ہے کہ ہر بچے کے بالغ ہونے کی عمر مختلف ہوسکتی ہے۔

    امریکا میں بچوں میں بلوغت کے حوالے سے مختلف مراحل کی الگ الگ عمروں کا تعین کیا گیا ہے، جس کے تحت بعض بچوں میں محض 7 سال کی عمر سے ہی بلوغت کے آثار رونما ہونے لگتے ہیں۔

    ہیلتھ جرنل ‘میڈیسن نیٹ’ کے مطابق عام طور پر لڑکیاں 10 سے 14 سال جب کہ لڑکے 12 سے 16 سال کی عمر کے درمیان بالغ ہوجاتے ہیں۔

    متعدد تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بچوں کے بالغ ہونے کا تعلق ماحولیات، ان کی غذا، ان کی جسمانی و ذہنی صحت سمیت ان کے خاندان سے ہوتا ہے۔
     
    غوری likes this.
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ٹرینڈ خطرناک ہے۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خرافات کا ردِّ عمل ہے
     

Share This Page