1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بوئنگ 777کے پرزے اور انجن نکال کردوسرے طیاروں میں لگادئیے گئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏18 دسمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    کراچی…مال مفت، دل بے رحم، پی آئی اے کا بوئنگ ٹرپل سیون کراچی ہوائی اڈے پر کھڑا ہوا، یاروں نے پرزے اور انجن نکال کر دوسرے طیاروں میں لگادیے، نیا انجن بارہ دن سے آیا ہوا ہے، کسٹمز سے چھڑایا نہیں جارہا، جیونیوز پر اس بارے میں خبر چلی تو وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔ دنیا کا جدید ترین اور اسٹیٹ آف دی آرٹ طیارہ بوئنگ 777 ۔پی آئی اے نے 9 سال پہلے زیرو میٹرخریدا تھا،اب اس کی قیمت تقریباً 34 ارب روپے ہے۔پی آئی اے نے نو بوئنگ طیارے اس وقت لئے تھے جب دنیا کی دیگرایرلائنز انہیں حسرت سے دیکھتی تھیں۔یہ طیارہ تقریباً چھ ماہ سے یہاں کھڑا ہے ، اس کے پرزے اور انجن نکال کر دیگر طیاروں میں لگا دیے گئے۔ ایوی ایشن انڈسٹری میں اس عمل کو ڈکیتی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ فنڈز نہ ہونے کہ وجہ سے اسپیر پارٹس کی ضرورت اس طیارے کے ذریعہ پوری کی گئی ۔ پرزے نکالتے نکالتے اب یہ طیارہ خود پنجربن گیا ہے۔ دوسری جانب بغیر منصوبہ بندی کے بوئنگ 777 طیاروں کیلئے تین انجن کرائے پر لئے گئے ہیں ، ان میں سے درآمد ہونے والا پہلا انجن کسٹم نے سیلز ٹیکس وصولی کے تنازع پر 12 دن سے روک رکھا ہے، انجن کا یومیہ کرایہ ساڑھے 14 ہزار امریکی ڈالر ہے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ انجن کرایہ پر لیا ہے اس لئے اس پر سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔ موقف پی آئی اے کا درست ہے یا کسٹم کا۔حقیقت یہ ہے کہ یومیہ ساڑھے15لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے جب کہ انجن چھوٹ بھی جائے تو ڈھانچہ بنے طیارے کے کس کام کا۔320 ملین ڈالر کے نئے طیارے کو ڈھانچہ بنانے کا ذمہ دار کون ہے؟یہ طیارہ امریکا کی فلائٹ پر 10کروڑ روپے کماتا ہے،چھ ماہ سے نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟ پی آئی اے اور کسٹم کے تنازع میں ثالث کا کردار کون ادا کرے گا؟ کیوں کہ پی آئی اے حکام کوخسارے کی کوئی فکر نہیں ،54 لاکھ روپے فی گھنٹہ کا نقصان اٹھانے والی قومی ائیرلائن کے چئیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر دونوں ایک میٹنگ میں شرکت کیلئے کئی دن سے پیرس میں ہیں۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=130771
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں