1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بلوچستان میں زلزلہ۔200 سے زائد افراد لقمہ اجل

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیب منصور, ‏30 اکتوبر 2008۔

  1. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے زیارت اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 160افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    بلوچستان کے سینیئر وزیر مولانا عبدلواسع نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے میں کم از کم ایک سو چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اضافے کا خدشہ ہے۔

    دریں اثناء بلوچستان میں شام پانچ بج کر بتیس منٹ پر ایک اور شدید زلزلہ آیا جس کی امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شدت چھ اعشاریہ دو تھی۔ یہ تازہ جھٹکا کوئٹہ، سبی، زیارت اور دیگر علاقوں میں محسوس کیا گیا جس کی وجہ سے لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔ یہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ کھڑے نہیں ہو سکتے تھے۔


    زلزلے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے مواصلاتی نظام خراب ہو گیا تھا۔

    اس سے قبل بلوچستان کے علاقے زیارت کے تحصیل ناظم کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز آنے والے زلزلے میں زیارت اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تقریباً اتنے ہی زخمی ہو چکے ہیں۔

    ضلعی پولیس افسر کے مطابق زیارت کے چھوٹے چھوٹے دیہاتوں میں بھی کافی تعداد میں تباہی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض جگہوں میں ایک ہی گھر کے دس سے پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    زیارت میں مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں جبکہ مقامی قبرستانوں میں ہلاک شدگان کی تدفین بھی شروع ہے۔

    بلوچستان میں چالیس منٹ کے وقفے سے زلزلے کے دو جھٹکے آئے۔ پہلا زلزلہ ساڑھے چار بجے آیا لیکن اس کی شدت زیادہ نہیں تھی جبکہ سوا پانچ بجے دوسرا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر چھ اعشاریہ دو بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ شہر سے ساٹھ کلومیٹر دور شمال مشرق میں بتایا گیا ہے۔


    پاکستان کی تاریخ میں بڑے زلزلے
    پانچ مئی 1935: کوئٹہ میں سات اعشاریہ پانچ کا زلزلہ۔ تیس ہزار افراد ہلاک۔
    ستائیس نومبر 1945: مکران میں آٹھ اعشاریہ صفر کا زلزلہ۔ چار ہزار افراد ہلاک۔
    اٹھائیس دسمبر 1974: ہزارہ اور سوات ڈسٹرکٹ میں چھ اعشاریہ دو کا زلزلہ آیا۔ پانچ ہزار تین سو افراد ہلاک۔
    آٹھ اکتوبر 2005: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سات اعشاریہ چھ کا زلزلہ آیا۔ چھیاسی ہزار افراد ہلاک۔

    بلوچستان کے بیشتر شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں ایک سرکاری اہلکار کے مطابق صرف ایک گاؤں میں کم سے کم اسّی لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ زیارت کے تین دیہاتوں میں بڑی تعداد میں مکانات منہدم ہوئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق زیارت کے دو دیہات ورچوم میں امداد کے لیے طبی سامان اور عملے کے ساتھ دو ہیلی کاپٹر روانہ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیارت اور پشین میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے دستوں کو زلزلے سے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف علاقوں میں روانہ کیا گیا ہے۔

    ہلال احمر کے سیکریٹری جنرل الیاس خان نے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نقصان کا جائزہ لینے اور لوگوں کو طبی امداد پہنچانے کے لیے دو ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔

    ’ہم نے سردی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے سویٹر، ٹینٹ اور چولھے وغیرہ روانہ کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں موجود سہولیات کے بارے میں میں اس وقت بات کر سکوں گا جب ہماری ٹیمیں وہاں پہنچ جائیں گی۔‘

    اس سے قبل ایک سرکاری اہلکار سہیل الرحمان نے کہا کہ صرف ایک گاؤں میں اسی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تقریباً پانچ سو گھر تباہ ہوئے ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ علاقے میں گھر مٹی کے بنے ہوئے تھے اور کمزور تھے۔

    زیارت سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال نے بتایا ہے کہ زیارت کے دیہات کواس، ورچوم اور کانڑ میں بڑی تعداد میں مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔

    کوئٹہ کے رہائشی
    زلزلے کے بعد کوئٹہ کے رہائشی گھروں کے باہر بیٹھے ہیں
    ’ہم نے سردی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے سویٹر، ٹینٹ اور چولھے وغیرہ روانہ کردیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں موجود سہولیات کے بارے میں میں اس وقت بات کر سکوں گا جب ہماری ٹیمیں وہاں پہنچ جائیں گی

    ہلال احمر

    انھوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں پہاڑی تودے گرے ہیں جن سے زیادہ جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مکانات کے ملبے کے نیچے لوگ ہیں جنہیں باہر نکالنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    ادھر پشین کے علاقے خانوزئی کے قریب خوشاب سے ایک خاتون سمیت تین افراد کے ہلاک اور آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زیارت شہر میں یہ اعلانات بھی کیے گئے ہیں کہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ دیہاتوں میں پہنچ جائیں۔

    زلزلے کے پہلے جھٹکے کے بعد لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ اس کے بعد زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے ساتھ کوئٹہ شہر میں بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی۔ اس دوران شہر میں ہوائی فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

    شمالی بلوچستان کے دیگر علاقے جیسے قلعہ عبداللہ، لورالائی اور ژوب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے مئی سنہ انیس سو پینتیس میں آنے والے ایک زلزلے کوئٹہ شہر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا اور امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس کے نتیجہ میں ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    [​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]

    بشکریہ بی بی سی

    بشکریہ جیو نیوز
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ججیب جی شئیرنگ کا شکریہ
    میں نے ریڈیو پہ یہ خبر سنی تو جھٹ سے تی وی لگاکے دیکھا بہت دکھ ھوا قدرت کے آگے کوئی زور نہیں بس دعا ھے کہ میرے پیارے پاکستان کو خدا اپنی حفاظت میں رکھے اور اگر ہماری قوم سے وہ کسی بات سے خفا ھے تو ہم سب کو معاف فرما کر اپنی رحمت سے نواز دے پاکستان اب ایسی آسمانی آفتوں کو جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں ھے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے ۔
    اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو ہر طرح کی آفات و بلیات سے محفوظ و مامون فرمائے۔ آمین
     
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے تو بلوچستان اور خاص طور پر شمالی بلوچستان زلزلوں کے خطرناک پٹی پہ ہونے کی وجہ سے ان کی زد میں رہتا ہے مگر جن واقعات میں جانی نقصان ہوا ان کو تاریخ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اور اس لڑی کے پہلے پیغام میں بھی اس کا ذکر ہے۔ اور اگر تاریخ کو مزید کنھگالا جائے تو مکران کے ساحلی علاقے میں گو کہ زلزلوں کے آنے میں یہاں وقفے زیادہ ہوتے ہیں‌مگر یہ ہمیشہ شدید ہوئے ہیں۔ لیکن وہاں چونکہ آبادی اتنی زیادہ نہیں‌ہوتی تو محسوس ایسے ہی ہوتا ہے کہ نقصان کم ہی ہوا ہے۔

    ویسے بھی بلوچستان میں شمالی بلوچستان سب سے زیادہ گنجان آباد ہے۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محبوب خان بھائی ۔
    آپ کا علاقہ بھی اسی طرف ہے نا کہیں۔
    سب خیریت ہے نا ؟
    اللہ کرے آپ اور آپکے اہل خانہ خیریت سے ہوں۔ آمین
     
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    میرا علاقہ مشرقی بلوچستان میں آتا ہے۔ وہاں خیریت ہے۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    الحمد للہ ۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آپ اور آپکے اہل خانہ بخیریت ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    لیکن جو بےچارے اس ناگہانی مصیبت میں ہیں وہ بھی ہمارے ہی پاکستانی مسلمان بہن بھائی ہیں ۔ انکے لیے دل بہت دکھتا ہے۔ اللہ تعالی انکی مدد کا سامان فرمائے۔ آمین
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین
     
  9. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اللہ تعالی ہمیں مصیبت کی اس گھڑی میں انکا کسی نہ کسی طرح ساتھ دینے کی اور انکے تکالیف کم کرکے انہیں آسانی بہم پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  10. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جہاں اور کچھ امداد ہوسکے اس کے ساتھ ساتھ ان بچاروں کے لیے زیادہ سے زیادہ دعا بھی کرنی چاہیے
     
  11. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بلوچستان پر اللہ رب العزت کی سلامتی نازل ہو آمین۔۔۔ ۔۔۔۔اللہ رب العزت کے حضور ہم دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے اس زلزلہ کے نتیجے میں‌ دارِ فانی سے کوچ کرنےوالوں کو بخش دے۔۔۔آمین ۔۔۔۔ ثم آمین۔۔۔اور بلوچ عوام کو صبرِ جمیل عطا کرے۔۔۔اور سب کو اس آزمائش سے آسانی سے جلد از جلد گزار دے۔۔۔آمین۔۔۔
     
  12. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ کاشفی بھیا
    آمین ثم آمین
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت بڑا سانحہ ھے مگر آسمانی آفتوں کے آگے انسان بے بس ھوتا ھے صرف دعا اور صرف دعا ہی بچا سکتی ھے ایسی آفات سے
     
  14. دستور
    آف لائن

    دستور ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اللہ تعالی اپنا کرم کرے ہر ایک پر۔
     
  15. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اللہ تعالی اپنا کرم کرے ہر ایک پر۔[/quote:2v6v5kst]

    آمین۔۔ثم آمین۔۔
     
  16. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    :titli: :titli: :titli: :titli: یاللہ ہماری غلطیوں کو معاف فرما -----امین
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم امین ۔
    رضا بھائی ۔ آپ نے درست فرمایا یہ سب ہماری اپنی ہی کوتاہیوں کا شاخسانہ ہے۔
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

اس صفحے کو مشتہر کریں