1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بلوچستان: تربت میں جھڑپ، پانچ عسکریت پسند ہلاک

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از امیر نواز خان, ‏24 دسمبر 2013۔

  1. امیر نواز خان
    آف لائن

    امیر نواز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2011
    پیغامات:
    184
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    بلوچستان: تربت میں جھڑپ، پانچ عسکریت پسند ہلاک

    تربت: بلوچستان کے علاقے تربت میں منگل کے روز مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں پانچ عسکریت پسندوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    ترجمان ایف سی خان واسع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ شدت پسندوں نے تربت کے علاقے بلیدا میں ایک تعمیراتی کمپنی پر پیر کی رات حملہ کردیا جسکے اہلکار ایک روڈ کی تعمیر میں مصروف تھے۔

    انہوں نے کہا کہ علاقے میں تعینات ایف سی اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران ایک ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگیا جو دوران علاج چل بسا۔

    ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکتی جبکہ مزید ایف سی اور لیویز اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تربت کو بلوچستان کے حساس ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں عسکریت پسند گزشتہ چھ سالوں سے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
    http://urdu.dawn.com/news/1000908/six-killed-in-turbat
     

اس صفحے کو مشتہر کریں