1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بعض لوگ داعش کی اطاعت کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان پر اس کا سایہ نہیں پڑنے دینگے ،جنرل راحیل

Discussion in 'خبریں' started by اقبال جہانگیر, Oct 5, 2015.

  1. اقبال جہانگیر
    Offline

    اقبال جہانگیر ممبر

    Joined:
    Jan 19, 2011
    Messages:
    1,160
    Likes Received:
    224
    لندن (اے ایف پی ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش القاعدہ سے بھی بڑاہ خطرہ بن گئی ہے، دہشت گرد گروپ ایک بڑا نام ہے تاہم پاکستان پر داعش کا سایہ بھی نہیں پڑنے دیں گے ، اسلام آباد میں بعض لوگ داعش کی اطاعت کرنا چاہتے ہیں ، یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے آئی ایس (داعش) مستقبل کا چیلنج ہے، افغان طالبان اور حکومت مفاہمت کا راستہ اختیار کریں ، اگر طالبان کو دوبارہ مذاکرات کی ٹیبل پر نہ لایا گیا تو داعش سے الحاق کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن کے رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ فار ڈیفنس اینڈ سیکورٹی اسٹڈی سے آرمی چیف جنرل راحیل کے خطاب کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ اے ایف پی کے مطابق جنرل راحیل شریف نے داعش کو القاعدہ سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک داعش کا سایہ بھی پڑنے کی اجازت نہیں دے گا ۔ جنرل راحیل نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بعض لوگ ایسے ہیں جو داعش سے اپنی اطاعت ظاہر کرنا چاہتے ہیں ، لہٰذا یہ خطرناک صورتحال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دہشت گرد گروپ سے نمٹنا القاعدہ سے بڑا چیلنج بن گیا ہے ، ’’مجھے محسوس ہوتا ہے کہ داعش مستقبل کا چیلنج ہے ، یہ ایک بڑا نام ہے ، القاعدہ کا بھی نام تھا لیکن اب داعش ایک بڑا نام ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مفاہمت پر زور دیا ۔ جنرل راحیل نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ اگر انہیں مذاکرات کی ٹیبل پر دوبارہ نہ لایا گیا تو طالبان داعش کے ساتھ الحاق کرسکتے ہیں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ ’’افغانستان میں مفاہمت بہت اہمیت کی حامل ہے ، اگر ہم نے اسے صحیح طریقے سے نہ کیا تو طالبان دھڑے ایک بڑے نام کی جانب بڑھ سکتے ہیں اور وہ داعش ہے‘‘۔۔
    http://search.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=301479
     
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    داعش دہشت گردوں کے نئے ماڈل کا نام ہے۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں یہ اپ گریڈڈ خارجی ہیں
     
  4. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن ان کو کئی ملکوں کا آشیرواد بھی حاصل ہے۔
     
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امریکہ ۔اسرائیل۔سنا ہے سعودیہ بھی مدد دیتا ہے ۔
     
  6. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پاک فوج کو سلام
     
  7. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    راحیل شریف کے نام سے ایک مسجد تیار ہورہی ہے پاکستان میں۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  8. فواد -
    Offline

    فواد - ممبر

    Joined:
    Feb 16, 2008
    Messages:
    613
    Likes Received:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    کيا آپ نہيں سمجھتے کہ يہ ستم ظريفی اور حيران کن امر ہے کہ ايک جانب تو امريکی فوج عراق ميں آئ ايس آئ ايس کے اہم ترين خفيہ ٹھکانوں پر تاک تاک کے حملے کر رہی ہے اور دوسری جانب يہ سرکاری طور پر دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظيم نا صرف يہ کہ امريکی شہريوں کے سر قلم کر رہی ہے بلکہ اپنی دہشت گردی کی مہم کو بڑھاوا دينے کے دعوے بھی کر رہی ہے، ليکن ان ناقابل ترديد زمينی حقائق کے باوجود زيد حامد جيسے ناقدین تجزيے کی آڑ ميں بدستور اپنی اس سوچ کی تشہير پر بضد ہيں کہ جن دہشت گردوں کو ہم نشانہ بنا رہے ہيں وہ ہمارے ہی "قيمتی اثاثے" ہيں۔

    يہ غير حقيقی اور غير منطقی بحث جو اکثر اردو فورمز پر موجود ہے جس کے تحت امريکہ پر آئ ايس آئ ايس سميت دہشت گرد تنظيموں اور آمروں کی پشت پنائ کا لغو دعوی کيا جاتا ہے، اسے پڑھ کر بے ساختہ يہ سوال سامنے آتا ہے کہ يہ قائدين اور جنگجو کس دليل اور محرک کے تحت اس بات پر مجبور ہو سکتے ہيں وہ اپنے اس "دشمن" کے ايما پر اپنی جانوں کو خطرات ميں ڈالنے پر آمادہ ہو جائيں جو نا صرف يہ کہ اپنے تمام تر وسائل استعمال کر کے اتنے ختم کرنے کے درپے ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اور علاقائ سطح پر بھی اپنے شراکت داروں اور اتحاديوں کے ساتھ مل کر بے شمار قدغنوں اور پابنديوں کے ذريعے ان کا ناطقہ بند کر رہا ہے؟

    اور يہی نقطہ طالبان کو "امريکی اثاثے" قرار دينے کے حوالے سے بھی ہے۔ ہم کيونکر ہزاروں کی تعداد ميں اپنے فوجيوں کی قربانی اور ايک دہائ سے زيادہ عرصے تک اپنے فوجی وسائل ان افراد کے خلاف کاروائ کے ليے کھپائيں گے جو ماضی ميں مبينہ طور ہمارے ايجنڈے کی تکيمل پر آمادہ رہے ہيں؟

    کوئ بھی ذی شعور اور منطقی سوچ رکھنے والا شخص ان کھوکھلے دلائل کو تسليم نہيں کر سکتا جو نا صرف يہ کہ غير حقيقی ہيں بلکہ بنيادی اور منطقی جانچ پڑتال کی کسوٹی پر بھی پورا نہيں اترتے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  9. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مذاق نہ کیا کریں
     

Share This Page