1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

برائے مہربانی مجھے بتائیں

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏13 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    اسلام علیکم ۔۔چند دن پہلے میری ایک ہزار کے قریب پوسٹیں غائب ہو گئیں تھیں ۔بہت دکھ ہوا اور میں نے پوسٹوں کا حساب رکھنا شروع کیا ۔کل رات میری پوسٹیں 40080 تھیں اور آج صبح 39913 ہیں ۔میری پوسٹوں کا ثبوت میرے پاس بھی ہے اور مبارک باد والی لڑی بھی ہے ۔کتنی محنت اور وقت لگتا ہے اتنی پوسٹیں لکھنے میں ۔کیا مجھےلکھنےسے روکا جا رہا ہے یا فورم چھوڑنے کا اشارہ دیا جا رہا ہے ۔جو کچھ بھی ہے برائے مہربانی مجھے صاف صاف بتا دیا جائے
     
  2. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    وعلیکم السلام محترم پاکستانی جی
    آپ کا شکوہ حق ہے مگر جیسے کہ آپ کے علم میں ہے کہ کسی تیکنیکی خرابی کی بنا پر ایسا ہوا ہے۔ جس کا ثبوت آپ نے خود ہی بتایا ہےکہ آپ کے لئے مبارکباد والی لڑی کا اجرا۔
    اگر آپ کو انتظامیہ کی طرف سے روکا جاتا تو ہم سب آپ کو اس کام کو سرہانے کی بجائے درگزر سے کام لیتے اور لڑی نہ بنائی جاتی۔
    مگر چونکہ اس فورم کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ نہ صرف آپ بلکہ جو بھی اس فورم پر لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ پیغام ارسال کریں۔ تاکہ سب کے لئے دلچسپی اور گہما گہمی کا ماحول بنا رہے۔
    موجودہ صورتحال میں جب تک اس تیکنیکی خراب کی جڑ تک نہیں پہنچا جائے گا تب تک کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کس وجہ سے آپ کے ساتھ یہ مسئلہ پیش آیا۔
    اور ہماری آپ سے درخواست ہے کہ اس وقت تک اپنے دل سے ایسے خیالات کو نہ آنے دیں کہ آپ کو یہاں لکھنے سے روکا جا رہا ہے۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    @مجلس مشاورت میں بھی اس پر کافی غور و خوض کیا گیا ہے۔ نتیجہ یہی نکلا ہے کہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے سہوا" ایسا ہوگیا ہے۔
    تکنیکی @منتظمین سے میری بھی درخواست ہے کہ پاکستانی بھائی کے مسئلے کو جیسے بھی ممکن ہو حل کرنے کی کوشش کریں۔ شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    @پاکستانی55 بھائی یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی آپ کو روکے آپ ہمارے فورم کی شان ہیں ، میں جلد ہی بلکہ آج ہی ایڈمن صاحب کو فون کرتا ہوں ، آپ ایسی باتیں نہ کریں امید ہے کہ آپ ایسا کچھ نہیں سوچیں گے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    پاکستانی جی ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ تکنیکی مسئلہ لگ رہا ہے۔ ہمارے فورم کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ ہمارے پاس فورم کے متعقلہ تکنیکی معاملات دیکھ سکنے والے دوستوں کی کمی ہے۔ جو دوست ہیں وہ بھی مصروفیات کی وجہ سے ادھر نہیں آ پارہے۔ لیکن آپ کا مسئلہ ہنگامی نوعیت کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں @نعیم بھائی سے گزارش کرتا ہوں کہ دریاب اندلسی جی کو پیار سے پکڑ کر ذرا فورم ایک چکر لگوائیں۔
     
    نعیم، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    اب یہ مسلہ تقریبا حل ہو گیا ہے بلال بھائی ۔حماد بھائی نے 75 فی صد حل کر دیا ہے چند چیزیں رہ گئیں تھیں کوئی بات نہیں ۔خیر ہے انکی
     
    ابوازھر, نعیم, ھارون رشید اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    چلیں شکریہ @پاکستانی55 بھائی ۔ کہ آپ ہماری اردو کے منتظمین کی مجبوری سمجھ گئے۔
    اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے اور ہماری اردو کے ساتھ آپ کی دوستی اور پیار سدا قائم رکھے۔ آمین
     
    ابوازھر, پاکستانی55, تانیہ اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں