1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

باکسنگ لیجنڈ محمد علی انتقال کرگئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏4 جون 2016۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لاس اینجلس: عالمی شہرت یافتہ باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی 74 برس کی عمر میں جان کی بازی ہارگئے۔
    محمد علی سانس کی تکلیف کی وجہ سے گزشتہ چند روز سے امریکی شہر فینکس کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
    برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق محمد علی کے اہلخانہ نے ان کی وفات کی تصدیق کی۔
    محمد علی گزشتہ تین دہائیوں سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔
    17 جنوری 1942 کو پیدا ہونے والے محمد علی کا نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر (Cassius Marcellus Clay, Jr) تھا، انھوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد ان کا نام محمد علی رکھا گیا۔

    [​IMG]
    محمد علی کو پہلی انٹرنیشنل فتح 1960 میں ملی،جب انھوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغا جیتا۔ وہ 1964، 1974 اور 1978 میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن رہے۔
    ویت نام جنگ کے دوران 28 اپریل 1967 کو محمد علی نے امریکی فوج میں شامل ہونے کے عہد نامے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انھیں ان کے اعزاز سے محروم کرکے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، بعد ازاں سپریم کورٹ نے عوامی احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد علی کو سزا سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔
    20 صدی کے عظیم باکسر محمد علی نے 1984 میں پارکنسنز کی تشخیص کے بعد باکسنگ چھوڑدی تھی۔
    محمد علی کی نماز جنازہ امریکی ریاست کینٹکی میں ان کے آبائی علاقے لوئس ولی میں ادا کی جائے گی۔
    عظیم باکسر کی وفات پر کینٹکی میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں کردیئے گئے ہیں۔

    تعزیتی پیغامات
    محمد علی کی وفات پر پوری دنیا سوگوار ہے اور دنیا بھر کے لوگ باکسنگ لیجنڈ کی وفات پر تعزیتی پیغامات دے رہے ہیں۔

    http://www.dawnnews.tv/news/1038097/
     
    Last edited: ‏4 جون 2016
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون۔اللہ پاک اپنے پیارے حبیب جناب محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے ،صدقے اور وسیلے سے محمد علی صاحب کی مغفرت فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں آمین ثم آمین ۔
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    'باکسنگ کے بادشاہ'محمد علی کی یادیں
    فونیکس: عظیم باکسر اور اسپورٹس میں محمد علی امریکی شہر فونیکس کے اسپتال میں سانس کی تکلیف کے باعث 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
    جنوری 1942 کو پید اہونے والے محمد علی نے تین دفعہ 1964، 1974 اور 1978 میں ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انھوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا۔
    محمد علی کو جو فیریزر سمیت متعدد باکسروں کے ساتھ مشہور مقابلے کئے جس پر انھیں صدی کے بہترین کھلاڑی کے خطاب سے نوازا گیا۔
    فتوحات سے بھر پور محمد علی کی زندگی کی مختلف تصاویر ملاحظہ کریں۔

    [​IMG]
    محمد علی نے 1964 میں 22 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ چمپین شپ جیت لی
    ----------------------------------------------------------------
    [​IMG]
    25 مئی 1965 کو ورلڈ ہیوی ویٹ چمپین محمد علی کے زوردار پنچ سے سونی لسٹن رنگ میں گرے گئے
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    9مئی 1966 کو لندن کے ویسٹ اینڈ ہوٹل میں ہنری کوپر کے خلاف فائٹ سے قبل

    [​IMG]
    محمد علی اپنے زمانے کے مشہور باکسر جو فریزر کو مکا رسید کرتے ہوئے
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    محمد علی نے مشہور مقابلوں میں حصہ لیا جس کے لیے انھیں ٹرینر اینجیلو ڈونڈی کی مدد حاصل ہوتی تھی

    [​IMG]
    محمد علی، امریکا کے انقلابی رہنما ڈاکٹر مارتھن لوتھر کنگ کے ساتھ 29مارچ 1967 کو صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    محمد علی نے نہ صرف امریکا میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی باکسنگ کے مقابلے جیتے جو ان کی مشکل پریکٹس کا نتیجہ تھے

    [​IMG]
    8 مارچ 1971 کو امریکا کے شہر نیویارک میں جو فریزر اور محمد علی کے درمیان مشہور فائٹ ہوئی
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    19 دسمبر 1978 کو محمد علی اپنی بیٹیوں لیلیٰ علی اور ہانا علی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں

    [​IMG]
    محمد علی نے مخالف باکسر لیون اسپنکس کو ایک مقابلے میں شکست سے دوچارکیا
     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    30 اکتوبر 1974 کو محمد علی اور جارج فورمین کے درمیان ورلڈ ہیوی ویٹ چمپین کے لیے مقابلہ ہوا

    [​IMG]
    محمد علی نے 61 مقابلوں میں سے 56 میں کامیابی حاصل کی
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    30 اکتوبر 1974 کو ڈبلیو بی اے/ڈبلیو بی سی کے آٹھویں مرحلے کے مقابلے میں محمد علی اپنے حریف کھلاڑی کو مکا رسید کرنے کے بعد انھیں گرتا دیکھ رہے ہیں

    [​IMG]
    محمد علی نے 19 جولائی 1996 کو اولمپک مشعل روشن کی
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    مراکش کے سابق بادشاہ حسن دوم 15 جنوری 1998 کو محمد علی کو تمغہ دے رہے ہیں

    [​IMG]
    محمد علی مراکش کے شہر رباط میں رمضان المبارک کے دوران ایک مسجد میں موجود ہیں
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    9 اکتوبر 2003 کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں محمد علی کی کتاب کا اجرا ہوا

    [​IMG]
    ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر جوز سلیمان اور ارجنٹینا کے باکسر سرجیو مارویلا محمدعلی کو 'کنگ آف باکسنگ' کا تاج پہنایا
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    امریکا کے سابق صدر جارج بش نے 9 نومبر 2005 کو عظیم باکسر محمد علی کو 'صدارتی تمغہء آزادی' عطا کیا

    [​IMG]
    محمد علی نہ صرف باکسنگ میں مقبول تھے بلکہ ہر میدان کے کھلاڑی ان سے والہانہ محبت رکھتے تھے،برطانوی مشہور فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم ان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہےہیں
    http://www.dawnnews.tv/news/1038110/
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ و انا الیہ راجعون
    ایک عظیم کھلاڑی اور ایک عظیم انسان
    بلاشبہ ایک اپنے پرائے سب کی نظر میں ایک لیجنڈ
    اللہ کریم کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے.
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    'ہمارا' محمد علی آخر اپنا کیوں ہے؟
    بشکریہ حسن زیدی صاحب
    [​IMG]
    1970 کی دہائی میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہوگا جو کہ محمد علی کا سحر میں مبتلا نہ ہوا ہو۔ یہاں تک کہ میری طرح کے ایسے لوگ بھی اس سحر میں مبتلا رہے جنہوں نے محمد علی کے اس کے عروج کے وقت نہیں دیکھا۔
    ویتنام کے خلاف امریکہ کی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کرنے پر 1967 میں امریکی باکسنگ حکام کی جانب سے باکسنگ لائسنس منسوخ اور ورلڈ ہیوی ویٹ کے خطاب سے محروم کیے جانے کے ساڑھے تین سال بعد محمد علی باکسنگ کی دنیا میں پہلے سے بھی زیادہ اور غیر معمولی اہمیت کی حامل شخصیت بن کر لوٹے۔
    وہ نہ صرف جبری وطن بدری کے سیاہ اندھیروں میں سے ابھرتے ایک سورج کی مانند ایتھلیٹ تھے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک پیکر اخلاق مجسم بھی تھے جو مال و شہرت کے آگے اپنے اصولوں کو بالائے طاق رکھنے سے کبھی بھی خائف نہیں ہوئے۔ مگر میں یہ سب باتیں بچپن میں نہیں جانتا تھا۔

    محمد علی کے ساتھ میری صبحیں
    محمد علی نے مجھے، میرے اردگرد تمام لوگوں اور خاص طور میرے والد کو خالص جوش و ولولے کے ساتھ مسحور کر رکھا تھا۔
    مجھے آج بھی محمد علی کی وجہ سے صبح سویرے اٹھنا یاد ہے تاکہ میں اور میرا بھائی پی ٹی وی پر کنساشا، زئیر سے براہ راست محمد علی کے جورج فارمین کے خلاف معروف مقابلے 'رمبل ان جنگل' کو دیکھ سکیں۔ محمد علی نے اس مشہور مقابلے کے بعد اپنا ہیوی ویٹ کا خطاب دوبارہ حاصل کیا تھا۔

    جب کبھی بھی پاکستان میں محمد علی کے باکسنگ مقابلے ٹی وی پر دکھائے جاتے تھے، جو غالباً ہمیشہ ہی دکھائے جاتے تھے، تو ان مقابلوں کو دیکھنے کی غرض سے ہم نے بھی صبح سویر اٹھنے کی اپنی روایت کو متعدد بار دہرایا تھا۔
    اس دور میں کھیلوں کے مقابلوں کی براہ راست کوریج بہت ہی کم ہوا کرتی تھی اور آدھی رات کو اٹھ کر ان مقابلوں کو دیکھنے کی اجازت تو حاصل تھی البتہ اس چیز کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی تھی، مگر بطور ایک بچہ، اس طرح ان مقابلوں کو دیکھنا میرے لیے ایک انتہائی ولولہ خیز بات تھی۔
    ایک دن مجھے محمد علی سے منسوب مقبول و معروف گانے 'فلوٹ لائک اے بٹر فلائے، اسٹنگ لائک اے بی' کا 45 آر پی ایم رکارڈ تحفے میں دیا گیا تھا اور یہ میری زندگی کے بہت ہی خاص تحفوں میں شمار ہوتاہے۔ میں اس رکارڈ بار بار سنا کرتا تھا۔

     
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

    بعد میں جیسے جیسے میں بڑا ہوا تو میں باکسنگ کو ناپسند کرنے لگا، کیونکہ یہ کھیل مجھے رومن گلے ڈی ایٹرز کے مقابلوں کی یاد دلاتے تھے جہاں غریب لوگ دوسروں کے کھیل اور امیر پروموٹرز کے مالی منافعوں کی خاطر ایک دوسرے کو نقصان پہنچاتے تھے، حتیٰ کہ کبھی کبھی مار بھی دیا کرتے تھے۔
    شاید باکسنگ کی وجہ سے سر پر لگنے والی اندرونی چوٹیں ایسے طویل المدت طبی مسائل کا سبب بنیں جو افسوس کے ساتھ محمد علی میں پارکنسن عارضے کی تشخیص کی صورت میں واضح ہوئیں۔
    اس عارضے کے بڑھنے کے ساتھ محمد علی بھی تنزلی کا شکار ہوگئے مگر اس بیماری کو کبھی خود پر سوار نہ کیا۔
    ایک نوجوان اور ناپسندیدہ باکسر لیون اسپنکس کے ہاتھوں محمد علی کی شکست کے بعد باکسنگ دیکھنا کا شوق ختم سا ہو گیا۔
    محمد علی نے ہمت نہ ہاری اور اپنا خطاب ایک بار پھر اسپنکس سے واپس لینے میں کامیاب رہے مگر پھر بھی وہ پہلے جیسے ایتھلیٹ نہیں رہے تھے۔
    جب 1980 میں محمد علی، لیری ہومس کے ساتھ مقابلے میں اپنا آخری خطاب ہارے تھے، اس مقابلے کو دیکھنا واقعی بہت ہی دردناک تھا۔
    لیکن محمد علی کے ساتھ میری محبت کبھی نہیں تھمی۔
    [​IMG]
    10 ستمبر 1973 کو انگل ووڈ کیلیفورنیا کے ایک فورم میں ری میچ کے دوران دائیں جانب محمد علی کو بائیں جانب موجود کین نارٹن کے گھونسے نے پیچھے دھکیل دیا ہے
     
  17. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    (والد میرے لیے محمد علی کی آپ بیتی خرید کر لائے تھے) جب میں نے ان کی ابتدائی سالوں کی جدوجہد، ویتنام کے خلاف امریکا کی خونخوار جنگ میں اپنے ضمیر کی آواز پر مخالفت اور اپنے ملک میں نسل پرستی کے خلاف ان کی سرگرم عملی جدوجہد کے بارے میں پڑھا تو ان کے لیے میرے دل میں احترام مزید بڑھ گیا۔
    یہ بات سب ہی لوگ جانتے ہیں کہ وہ کنٹکی سے تعلق رکھنے والا ایک سیاہ فام بچہ تھا جس نے خود کو مال و شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا اور پھر ان تمام چیزوں کو اپنے اصولوں کی خاطر ترک کردیا۔
    نہ صرف وہ ضروت سے زیادہ حب الوطن ہم وطنوں کی جانب سے تضحیک کو بھی تسلیم کرنے پر راضی تھے بلکہ اپنے اصولوں پر سمجھوتا نہ کرتے ہوئے حوالات جانے پر بھی تیار تھے۔
    ہمیں انٹرٹینمنٹ یا کھیلوں کی دنیا میں ایسی اخلاقی جراتمندی کی مثال ملنا بہت ہی مشکل ہے، جہاں عمومی طور پر ایتھلیٹس اور فن کار محض ڈالروں کی اسپانسرشپ رقم واپس لیے جانے کے ڈر سے بہت ہی معمولی دباؤ کے آگے ہار مان بیٹھتے ہیں
    ۔
    پاکستان کا چیمپئن
    میں اکثر یہ سوچتا ہوں کہ ایک امریکی باکسر میں ایسا کیا تھا جو پاکستان جیسے میلوں دور ملک میں مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان سے اس قدر متاثر تھی۔ بلاشبہ محمد علی سے پہلے نہ کوئی ایسا باکسر تھا اور نہ کوئی دوسرا ہو گا جسے اس قسم کی ستائش ملے۔
    اکثر پاکستانی زیادہ تر امریکی ایتھلیٹس کے نام بھی نہیں جانتے ہیں اور باکسنگ اب بھی پاکستان میں زیادہ مقبول کھیل نہیں ہے۔ تو کیا جب انہوں نے اسلام قبول کیا تھا اس کے بعد پاکستانی محمد علی کو اپنا سمجھنے لگے تھے؟
    [​IMG]
    امریکی مولا جٹ- محمد علی دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی اداکار سلطان راہی کے ہمراہ
    ---------------------------------------------------------
    شاید یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستانیوں کو ان کا 'اپنا' بنانے میں محمد علی کے مسلمان ہونے نے ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔
    اگر یاد کریں تو 1974 میں ان دنوں پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس بھی لاہور میں ہونے جا رہی تھی، جس میں مسلم امہ کے اتحاد پر بھرپور زور دیا گیا تھا۔
    مگر محمد علی کے سحر کو صرف مذہب کی تبدیلی کی بنیادوں تک محدود کردینا درست نہیں ہوگا۔
    کیونکہ، مثلاً، ایسی ہی اگر بات تھی تو انہیں پوری دنیا میں غیر مسلموں کے درمیان اتنی بڑی سطح پر محبت کس طرح حاصل ہوئی۔ دنیا بھر کے مشہور باکسر مائیک ٹائسن نے بھی کئی سالوں بعد اسلام قبول کیا تھا مگر انہیں اس حد تک پاکستانیوں کا پیار حاصل نہیں ہوا جس حد تک محمد علی نے پایا تھا۔
    محمد علی محض مسلمان ہی نہیں تھے بلکہ اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ تھے۔

    محمد علی نے اپنی شخصیت کے ذریعے دنیا بھر میں موجود مداحوں پر مخلوط جذبات ظاہر کیے۔ جیسے مشکلات کو مات، اخلاقی قوت، دباؤ میں بھی تحمل، لائق ظرافت، کالونیل ازم کی مخالفت، استحصال کی مخالفت، اور جس چیز پر یقین پختہ ہو اس پر قربان ہو جانا اور ہاں بالخصوص ایک بہترین کھلاڑی کی خوبصورتی ان میں نظر آتی تھی۔
    [​IMG]
    ترجمہ: مجھے وردی پہنا کر میرے گھر سے دس ہزار میل دور ویتنام میں گندمی رنگت کے لوگوں پر بم اور گولیاں برسانے کا کیوں کہا گیا ہے جبکہ لوئس ویل میں موجود سیاہ فام لوگوں کے ساتھ کتوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں انسانی حقوق فراہم نہیں کیے جاتے؟'' امریکی فوج میں شمولیت سے انکار پر محمد علی کے الفاظ
    ------------------------------------------------------------------------------------------------------


     
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان میں سے کچھ خصوصیات ان کی اسپورٹس مین شپ کی صفات کا نتیجہ تھیں۔ مجھے یاد ہے جب میں ایک چھوٹا لڑکا تھا تب ان کی باکسنگ کے بارے میں گفتگو کے دوران اس بات کا اظہار کرتا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی حریف باکسر کی گردن اور کمر پر مکے نہیں مارے تھے، وہ صرف سر پر ہی گھونسہ مارا کرتے تھے۔
    نوجوان مداحوں نے اس بات کو محمد علی میں 'ایمانداری' کے ساتھ کھیلنے کی ایک اور علامت کے طور پر دیکھا۔ انہوں نے کبھی بھی انتڑییوں یا پیٹ پر مکا مارنے جیسی 'ناگوار' چیزوں کا دھبہ خود پر لگانے نہیں دیا۔
    مگر محمد علی کی عظمت کی حقیقی وجہ صرف باکسنگ کبھی نہیں تھی۔ حقیقت تو یہ ہے کہ محمد علی کھیل اور تماشوں سے سبقت حاصل کرچکے تھے۔
    شاید اس لیے ہی وہ ریٹائرمنٹ کے 30 سالوں بعد بھی زبردست شخصیت کے حامل ہی رہے، حتیٰ کہ ان کے لیے بھی جن کا 1970 کی دہائی میں وجود بھی نہیں تھا اور باکسنگ رنگ میں ان کی آخری آمد کے کئی عرصہ بعد پیدا ہوئے تھے۔ محمد علی وہ سب کچھ تھے جو کہ بطور ایک انسان ہمیں ہونا چاہیے۔
    محمد علی خدا تم پر رحم کرے۔ سچ مچ تم ایک عظیم ترین انسان تھے۔

    ''میں باکسنگ کو یاد نہیں کروں گا بلکہ باکسنگ مجھے یاد کرے گی'' — محمد علی
    [​IMG]

    http://www.dawnnews.tv/news/1038193/
     

اس صفحے کو مشتہر کریں