1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

باپ کی قدر و منزلت اور اہمیت

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏24 مئی 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اس اہم ترین اور اعلی ترین موضوع پہ بہت کم لکھا گیا ہے اور اس بارے میں اساتذہ کرام علمائے کرام اور مائیں اکثر خاموش رہتی ہیں.

    جبکہ حقیقت یہ ہے کہ باپ گھر کا ولی ہوتا ہے. تمام ذمہ داریاں اسی کے کاندھے پہ ہوتی ہیں.
    ایک طرف وہ اپنے اہل و عیال کی بہتری کے لئے کوشاں ہوتا ہے. دوسری طرف وہ رزقِ حلال کے لئے سرگرداں ہوتا ہے.

    کبھی کبھی باپ اپنے گھر والوں کے بہتر مستقبل کے لئے دیارِ غیر کی خاک چھاننے سے نہیں چونکتا.
    اجنبی اور غیر مانوس ماحول میں اپنے روزگار کو قائم رکھنے کی لئے اسے نجانے کس کس ناہنجار اور منحوس افسروں کی کڑوی کسیلی باتیں سننا اور گوارہ کرنا پڑتی ہیں.

    یہ وہ راز ہے جس سے انسان کی بیوی اور بچے نا آشنا اور ناواقف ہوتے ہیں.

    اور ہماری خود ساختہ مردانگی بھی اجازت نہیں دیتی کہ ہم اصل حقیقتِ حال کو آشکارا کرسکیں.

    تاہم میں نے جرأت کی ہے کہ ایک باپ کی اہمیت اور قدر کو اجاگر کر سکوں.

    مقصد یہ کہ اگر آپ میرے خیالات سے متفق ہوں تو اسے آگے ضرور بہ ضرور پورے متن اور مضمون کے ساتھ شیئر کرنا تاکہ جدید دور کی سمجھ دار اور باخبر نسل اس پیغام کو سمجھیں اور اپنے بچوں کو باور کروائیں کہ باپ کیسے کیسے حالات کا سامنا کرکے ہمارے لئے رزق کماتا ہے. اس لئے اس کی عزت کرنا اس کی تربیت پہ عمل کرنا اور اس کے خوابوں کی تعبیر کرنا اولاد پہ فرض ہوجاتا ہے

    غوری
     

اس صفحے کو مشتہر کریں